بلوچستان: سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے 7 دہشتگرد ہلاک کردیے
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
— فائل فوٹو
بلوچستان کے 2 علاقوں میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کر کے فتنہ الہندوستان کے 7 دہشتگرد ہلاک کردیے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی پراکسی ’فتنہ الہندوستان‘ سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا ہے جن کے قبضے سے اسلحہ، ایمونیشن اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ایک خفیہ اطلاع کی بنیاد پر مچھ کے علاقے کچھی میں کارروائی کی گئی جہاں سیکیورٹی فورسز نے دشمن کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔
شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھارتی سرپرستی یافتہ 5 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔
وزارت داخلہ نے بلوچستان میں دہشت گردی کرنے والی تنظیموں کو فتنہ الہندوستان کا نام دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دوسرا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن قلات کے علاقے مارگند میں کیا گیا جہاں ’فتنہ الہندوستان‘ کے ایک ٹھکانے کو تباہ کیا گیا جبکہ 2دہشتگرد بھی مارے گئے۔
ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دہشت گرد مختلف دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث رہے تھے، بھارتی پشت پناہی میں ہونے والی دہشت گردی کے مجرموں اور ان کے سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، پاکستان کے سیکیورٹی ادارے بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: فتنہ الہندوستان کے مطابق کیا گیا ایس پی
پڑھیں:
سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں کارروائی، 31 دہشتگرد ہلاک
سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں 2 الگ کارروائیوں میں 31 دہشتگردوں کو ہلاک کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 13 اور 14 ستمبر کو سیکیورٹی فورسز نے بنوں اور لکی مروت میں آپریشن کیا جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں دہشتگرد ہلاک ہوئے۔
یہ بھی پڑھیے: قوم کا اتحاد دشمن کی شکست کی ضمانت ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
پہلی کارروائی لکی مروت میں کی گئی جہاں سیکیورٹی فورسز نے شدید فائرنگ کے تبادلے میں 14 دہشتگردوں کو ہلاک کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دوسری کارروائی بنوں میں عمل میں لائی گئی جہاں سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 17 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں