سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں 2کارروائیاں،7بھارتی سپانسرڈ دہشتگرد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں 2کارروائیوں میں 7بھارتی سپانسرڈ دہشتگرد مارے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق مچھ میں آپریشن کے دوران5بھارتی سپانسرڈ دہشتگرد ہلاک ہو گئے،مچھ میں فتنہ الہندوستان کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیاگیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق قلات میں آپریشن کے دوران فتنہ الہندوستان دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا،آپریشن میں فتنہ الہندوستان کے 2دہشتگرد ہلاک ہو گئے،دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔
ڈربری میں پنجابی مہینے کی سترہ جیٹھ کی مناسبت سے ڈولجناح کا ماتمی جلوس نکالا گیا
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز ہندوستانی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں،بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو انصاف کے کٹہرےمیں لایا جائے گا۔
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات
سٹی 42: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ملاقات ہوئی ۔ خیبرپختونخوا میں امن عامہ کی صورتحال اور دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا ۔
ملاقات میں خیبرپختونخوا میں انسدادِ دہشتگردی کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔گورنر خیبرپختونخوا نے صوبے کو درپیش سکیورٹی چیلنجز سے وفاقی وزیر داخلہ آگاہ کیا
وزیر داخلہ اور گورنر کے پی کے نے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ۔ دونوں رہنماؤں کا دہشتگردی کے خلاف جنگ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا ۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
محسن نقوی نے کہا خیبرپختونخوا میں قیام امن کیلئے سکیورٹی فورسز کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے صوبہ خیبر پختونخوا میں امن و استحکام کے
لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔
محسن نقوی نے کہا وفاقی حکومت خیبرپختونخوا میں قیام امن کیلئے خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے۔