سٹی42:سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں 2کامیاب کارروائیوں میں7 دہشتگرد ہلاک کر دئیے گئے۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق پہلا آپریشن ضلع کچھی کے علاقے مچھ میں کیا گیا، جہاں ”فتنہ الہندوستان“ کے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع تھی، سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو گھیرے میں لیا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد5 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک کردئے گئے۔

 ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس:مقتولہ کی پھوپھی نے اندر کی بات بتادی

 دوسرا آپریشن ضلع قلات کے علاقے مرگند میں کیا گیا، جہاں ”فتنہ الہندستان“ کا ایک اور خفیہ ٹھکانہ تباہ کیا گیا۔ کارروائی میں مزید دو دہشت گرد ہلاک کر دیئے گئے۔

 آپریشنز کے دوران مارے جانے والے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ دہشت گرد بلوچستان میں متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں۔

  پاک فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک سے بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز پرعزم ہیں اور قوم کی یہ غیر متزلزل خواہش ہے کہ بھارتی ایجنٹوں اور ان کے سہولت کاروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

لاہور؛ وارداتوں کی ہاف سنچری کرنے والے ڈکیٹ پکڑے گئے

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: گرد ہلاک

پڑھیں:

بلوچستان، سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 7 مبینہ دہشتگرد ہلاک

آئی ایس پی آر کے مطابق مچھ اور قلات میں دو کارروائیوں میں 7 مبینہ دہشتگرد ہلاک ہوئے، جو مختلف دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث رہے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 7 مبینہ دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق خفیہ اطلاع کی بنیاد پر مچھ کے علاقے کچھی میں کارروائی کی گئی۔ جس میں سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔ اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 5 مبینہ دہشتگرد مارے گئے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دوسرا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن قلات کے علاقے مارگند میں کیا گیا۔ جہاں "فتنہ الہندوستان" کے ایک ٹھکانے کو تباہ کیا گیا۔ جس میں 2 مبینہ دہشتگرد بھی مارے گئے۔ ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔ بیان کے مطابق یہ دہشتگرد مختلف دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث رہے تھے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں بھارتی پراکسی "فتنہ الہندوستان" سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ، ایمونیشن اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان کے سکیورٹی ادارے بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کےخاتمے کے لئے پرعزم ہیں۔ بھارتی پشت پناہی میں ہونے والی دہشتگردی کے مجرموں اور ان کے سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 14 خوارج ہلاک
  • سکیورٹی فورسز کے بلوچستان میں 2 کامیاب آپریشنز، فتنہ الہندوستان کے 7 دہشتگرد ہلاک
  • بلوچستان، سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 7 مبینہ دہشتگرد ہلاک
  • سکیورٹی فورسز کے بلوچستان میں 2 آپریشنز، فتنہ الہندوستان کے 7 دہشتگرد ہلاک
  • بلوچستان: سکیورٹی فورسز کے 2 آپریشنز میں فتنۃ الہندوستان کے 7 دہشتگرد ہلاک
  • بلوچستان: سکیورٹی فورسز کے 2 آپریشنز میں فتنہ الہندوستان کے 7 دہشتگرد ہلاک
  • بلوچستان: سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے 7 دہشتگرد ہلاک کردیے
  • صدر مملکت کا بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے 7 دہشت گرد جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • فورسز کی بلوچستان میں کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الہندوستان کے 7 دہشتگرد ہلاک