راولپنڈی(نیوز ڈیسک) بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فورسز کی کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 7 دہشتگرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خفیہ اطلاع کی بنیاد پر مچھ کے علاقے کچھی میں کارروائی کی گئی جس دوران سکیورٹی فورسز نے دشمن کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی سرپرستی یافتہ 5 دہشتگرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دوسرا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن قلات کے علاقے مارگند میں کیا گیا جہاں فتنہ الہندوستان کے ایک ٹھکانے کو تباہ کیا گیا جس میں 2 دہشتگرد بھی مارے گئے، ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا، یہ دہشتگرد مختلف دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث رہے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان میں بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ ، ایمونیشن اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ پاکستان کے سکیورٹی ادارے بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کےخاتمے کےلیے پرعزم ہیں، بھارتی پشت پناہی میں ہونے والی دہشتگردی کے مجرموں اور ان کے سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: فتنہ الہندوستان ا ئی ایس پی ا ر کیا گیا

پڑھیں:

بلوچستان: کیچ میں آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک، 5 جوان شہید

بلوچستان کیچ کے علاقے شیر بندی میں آپریشن کے دوران آئی ای ڈی دھماکے سے 5 بہادر سپوت جامِ شہادت نوش کرگئے۔

پاک فوج کا شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کلیئرنس آپریشن کے دوران بھارتی پراکسی فتنہ الہند کے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔

پاک فوج کے شہداء میں کیپٹن وقار احمد، نائیک عصمت اللّٰہ، لانس نائیک جنید احمد، لانس نائیک خان محمد اور سپاہی محمد ظہور بھی شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔


متعلقہ مضامین

  • خضدار، سکیورٹی فورسز کی کارروائی، پانچ دہشتگرد ہلاک
  • بلوچستان: فورسز کے آپریشن میں 5 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک، حملوں میں پولیس اور لیویز کے 2 اہلکار شہید
  • بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک
  • خضدار میں پاک فوج کا آپریشن، بھارتی پراکسی فتنۃ الہندوستان کے 5 دہشتگرد ہلاک
  • بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ؛ 5 جوان شہید‘ جوابی کارروائی میں 5 دہشتگرد ہلاک
  • کیچ میں دھماکہ ‘ کیپٹن سمیت 5اہلکار شہید ‘ 5دہشت گرد ہلاک : خیبر پی کے ‘ 31فتنہ خوارج مارے گئے 
  • بلوچستان: کیچ میں آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک، 5 جوان شہید
  • خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 31 دہشتگرد ہلاک
  • پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں فتنۃ الخوارج کے 31 دہشتگرد ہلاک
  • سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں کارروائی، 31 دہشتگرد ہلاک