سکیورٹی فورسز کے بلوچستان میں 2 آپریشنز، فتنہ الہندوستان کے 7 دہشتگرد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
راولپنڈی‘کچھی،پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2025ء) سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں دو الگ الگ کارروائیاں کر کے بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 7 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیاجبکہ باجوڑ اور بنوں کے دو تھانوں پر فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے حملے پسپاکردیئے گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے مچھ میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا گیا، سکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 5 بھارتی سپانسر شدہ دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دوسرا آپریشن ضلع قلات کے علاقے میں کیا گیا جس میں فتنہ الہندوستان دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا، کارروائی کے دوران مزید 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔(جاری ہے)
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے، ہلاک دہشتگرد متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے ہندوستانی سپانسرڈ دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں، ہندوستانی سپانسرڈ دہشت گردوں اور سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ادھر باجوڑ اور بنوں میں پولیس نے جواں مردی سے مقابلہ کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے حملے پسپا کر دیے۔آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے بتایا ہے کہ پولیس حملوں کو نہ صرف روکتی رہی بلکہ دہشت گردوں کا تعاقب بھی جاری رکھا جا رہا ہے تاکہ ان کے نیٹ ورک کا قلع قمع کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ رات گئے ضلع باجوڑ اور بنوں میں لوئی ماموند اور میریان کے پولیس تھانوں پر فتنہ الخوارج کے حملے ہوئے، پولیس نے بہادری سے مقابلہ کیا اور حملہ آوروں کو پسپا کر دیا۔انسپکٹر جنرل نے دہشت گردوں کا جواں مردی سے مقابلہ کرنے والے جوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے تعریفی اسناد اور انعامات کا اعلان کیا ہے۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بنوں کے تھانہ میریان پر خوارجی دہشت گردوں کا حملہ پسپا کرنے پر خیبرپختونخوا پولیس کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر سپوتوں نے پہلے بھی دلیری کے ساتھ خوارجی دہشت گردوں کے حملوں کو پسپا کیا ہے، اس بار بھی پولیس نے انتہائی پروفیشنل انداز میں خوارجی دہشت گردوں کے حملے کا منہ توڑ جواب دیا اور مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔محسن نقوی کا یہ بھی کہنا تھا کہ فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے پر پولیس کی پوری ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں، خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر اور پروفیشنل سپوتوں پر فخر ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے فتنہ الہندوستان فتنہ الخوارج کے سکیورٹی فورسز کے دہشت گردوں دہشت گردوں کے کے حملے
پڑھیں:
پنجاب کے مختلف شہروں سے 18 دہشت گرد گرفتار، بارودی مواد برآمد
لاہور:سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں ایک ماہ میں 386 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 18 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب کے مطابق گرفتار ملزمان میں انتہائی خطرناک دہشت گرد تنظیم کا اہم رکن بھی شامل ہے جو پنجاب کے ایک شہر میں دہشت گردی کی پلاننگ مکمل کر چکا تھا۔
کارروائیاں لاہور، منڈی بہاءالدین، خوشاب، بہاولپور، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گجرانوالہ، نارووال، پاک پتن، بھکر وغیرہ میں کی گئیں۔
دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد، ای ائی ڈی بم، تین ڈیٹونیٹرز، 13 حفاظتی فیوز وائر، پمفلٹ، نقدی برآمد ہوئی۔
دہشت گردوں کی شناخت محمد کریم، علی رضا، محمد عزیز، محمد علی، ہاشم، نور الامین، سلیم ، صدام وغیرہ کے ناموں سے سے ہوئی۔
دہشت گرد مختلف مقامات پر کارروائیاں کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے۔
دریں اثنا رواں ماہ میں 4601 کومبنگ آپریشنز کے دوران 320 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا، کومبنگ آپریشنز میں 109892 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔