بجلی بلوں میں کمی کیلئے پنجاب کی 2 کمپنیوں کا ٹیرف کم کرنے کی منظوری، 30 سے 40 فیصد تک کمی ہو سکے گی، جو کہتے ہیں کر کے دکھاتے ہیں: مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیرصدارت صوبائی کابینہ نے 26 ویں اجلاس میں 101 ایجنڈا پوائنٹس غور کیا گیا۔ عوام کو ریلیف کے لئے مریم نواز نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے بجلی کے بلوں میں کمی کیلئے پاور ٹیرف کم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پنجاب رضاکارانہ طور پر بجلی کے نرخ کم کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا۔ وزیراعلیٰ نے پنجاب کی پاور کمپنیوں کا ٹیرف کم کرنے کی منظوری دے دی۔ مریم نواز کے حکم پر ٹیرف میں 30سے 40فیصد تک کمی ہوسکے گی۔ صوبائی کابینہ نے قائد اعظم تھرمل پاور پرائیویٹ لمیٹڈ اور پنجاب تھرمل پاور پرائیویٹ لمیٹڈ کے ٹیرف میں کمی کی منظوری دی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ لوگ پاکستان مسلم لیگ (ن) پر اعتماد کرتے ہیں، ہم جو کہتے ہیں کرکے دکھاتے ہیں۔ صوبائی کابینہ کے اجلاس میں سمبڑیال کا ضمنی الیکشن جیتنے پر مبارکباد دی گئی۔ اجلاس میں کہا گیا کہ 80فیصد دیہی صوبائی حلقے میں بھاری اکثریت سے کامیابی، وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی پالیسیوں پر کاشتکار کا اظہار اعتماد ہے۔ دیہی اور شہری علاقوں میں مسلم لیگ (ن) کو ریکارڈ تعداد میں ووٹ ملنا وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی اصلاحات کی توثیق ہے۔ مریم نواز نے لیہ میں میڈیکل کالج کے قیام کے لئے ضروری اقدامات کرنے کا حکم دیا۔ اجلاس میں پنجاب جرنلسٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کو 400ملین روپے گرانٹ ان ایڈ کی منظوری دی گئی۔ پی جے ایچ ایف، لاہور پریس کلب ہاؤسنگ سکیم فیز II کے لئے کی اراضی کے لئے روڈا کو ادائیگی ہوگی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ گندم کے کاشتکاروں کو بہت بڑا پیکج دینے جارہے ہیں۔ کابینہ نے چیف منسٹر ویٹ پروگرام 2025کی منظوری دے دی۔ پنجاب کی پہلی ’’ایئر پنجاب پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی‘‘ کے قیام کی منظوری دی گئی۔ وزیراعلیٰ نے سال کے اندر ایئر پنجاب شروع کرنے کا ٹارگٹ دے دیا۔ مریم نواز نے ویپنگ (Vaping) سنٹر بند کرنے کے لئے اقدامات کی ہدایت کی۔ مریم نواز نے مزدوروں اور کارکنوں کے لئے’’سیفٹی گیئر‘‘ یقینی بنانے کا حکم دیا اور لیبر ڈیپارٹمنٹ کو ایک ماہ کے اندر ورکرز کے لئے حفاظتی ایس او پیز پر عملدرآمد کا ٹارگٹ سونپ دیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ مزدور پانچ منزلہ عمارت سے گر کر مر جاتے ہیں، حکومت خاموش نہیں بیٹھ سکتی۔ گٹروں میں صفائی کے لئے اترنے والے ورکرز کو ہر صورت حفاظتی کٹ مہیا کی جائے۔ کابینہ نے لیبر ڈیپارٹمنٹ میں رجسٹرڈ ورکرز اور کان کنوں کے لئے راشن کارڈ‘ پنجاب کے نو ڈویژن میں الیکٹرک بسوں کی فراہمی کی منظوری بھی دی۔ وزیراعلیٰ نے تمام بڑوں شہروں میں جلد از جلد چارجنگ سٹیشن قائم کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں پنجاب آٹزم سکول اینڈ ریسورس سنٹر لاہور ایکٹ 2025ء کی منظوری دی گئی۔ مریم نواز نے آٹزم سینٹر میں سب مریض بچوں کو بلا تفریق داخلہ دینے کا حکم دیا۔ کابینہ نے لاہورمیں پاکستان کا پہلا نوازشریف میڈیکل سٹی قائم کرنے کے لئے اراضی کی منتقلی کی منظوری دی۔ پانچ ہزار کنال پر مشتمل میڈیکل ڈسٹرکٹ میں بلڈ ڈیزیز، بون میرو اور دیگر تمام سپیشلائزڈ سنٹر بنیں گے۔ نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ میں چلڈرن ہسپتال کے قیام کے لئے عالمی شہرت یافتہ ادارے نے رابطہ کر لیا۔ وزیراعلیٰ نے تمام سکولوں میں ضروری سہولتوں کی فراہمی کا ہدف دے دیا۔ کابینہ نے لاہور میں 1100بلاسود الیکٹرک ٹیکسی کی فراہمی کی منظوری دی۔ بچوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے اداروں کی ذمہ داریوں کا تعین کرنے کے لئے پنجاب کی پہلی چائلڈ پروٹیکشن پالیسی کی منظوری دی گئی۔ چھانگا مانگا وائلڈ لائف، لال سوہانرا، نیشنل پارک میں ایکو ٹورازم کے پراجیکٹ‘ لاہور میں بس شیلٹرز کی تعمیر و مرمت اور اپ گریڈیشن کی منظوری دی۔ ٹھوکر نیاز بیگ اور ریلوے سٹیشن پر الیکٹر ک بسوں کے لئے ڈپو بنانے کی منظوری بھی دی گئی۔ فلور ملوں اور فوڈ گرینز لائسنس ہولڈرز کی معاونت کے لئے 100ارب روپے چیف منسٹر پنجاب سپیشل فنانسنگ فیسلیٹی کی منظوری دی گئی۔ تحصیلداروں اور نائب تحصیلداروں کو سب رجسٹرار کے اختیارات تفویض کرنے کی تجویز پیش کی گئی۔ پنجاب روڈ سیفٹی اتھارٹی ایکٹ 2023ء کے تحت قائم کی جانے والی ایجنسیوں کی تشکیل‘ پنجاب سینئر سٹیزنز ویلفیئر بل 2025ء کی منظوری دی گئی۔ ریفلیکٹو نمبر پلیٹس کی فراہمی کے لئے پنجاب موٹر وہیکل رولز 196ء میں ترمیم کی منظوری دی گئی۔ پنجاب میں پرسنلائزڈ وینیٹی پلیٹس (PVP) کے اجراء کی منظوری / ریزرو پرائس اور ٹرانسفر‘ الیکٹرک گاڑیوں کی رجسٹریشن کی منظوری دی۔ پنجاب پرائس کنٹرول آف ایسینشل کموڈیٹیز ایکٹ 2024ء میں ترامیم کی منظوری دی گئی۔ پنجاب ہارٹیکلچر اتھارٹی ایکٹ 2024ء کی منظوری دی گئی۔ اوقاف، ٹرسٹ اور کوآپریٹو سوسائٹیز کے انتظام کے لئے قانونی فریم ورک ایکٹ 2024ء کی منظوری دی گئی۔ رحیم یار خان میں واٹر لاگنگ اور زمین کے کٹاؤ کے مسائل کے حل کے منصوبے کی منظوری دی گئی۔ لکھوڈیر لینڈ فل کے اخراجات کو کاربن کریڈٹس میں تبدیل کرنے کی سکیم کی منظوری دی گئی۔کابینہ نے پنجاب عوامی آگاہی اور معلومات کی ترسیل ایکٹ 2025ء کی منظوری دی۔ پنجاب فلم سنسر بورڈ کی از سر نوتشکیل کی منظوری دی گئی۔ ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ تقرری یا ملازمت کی صورت میں پنشن کی منظوری دی گئی۔ کابینہ نے گرانٹ اِن ایڈ پالیسی 2025ء کے تحت تجاویز کے جائزے کے لئے کابینہ کمیٹی کی تشکیل کی منظوری دی۔ رمضان بازاروں 2022ء کی بقایا ادائیگیوں کی ادائیگی کے لئے سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دی گئی۔ عالمی بینک کی معاونت سے چلنے والے منصوبے پنجاب کلین ایئر پروگرام (PCAP) کی منظوری دی گئی۔ ’’سیف جیلز پنجاب‘‘ اقدام کی منظوری دی گئی۔ توقیر احمد ناصر کی بطور چیئرمین، پنجاب فلم سنسر بورڈ مدت میں توسیع کی منظوری دی گئی۔ رواں مالی سال 2024-25ء کے دوران ضمنی گرانٹ کے ذریعے پنجاب میں 4 نئے سہولت بازاروں کے قیام اور 32 ماڈل بازاروں کی سولرائزیشن کے پنجاب گرین ڈیویلپمنٹ پروگرام کی ازسرنو تشکیل (ری سٹرکچرنگ) کی منظوری دی گئی۔ سٹی ٹریفک پولیس، لاہور کی تنظیم نو (ری آرگنائزیشن) کی منظوری دی گئی۔ پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ میں 35 نئی آسامیوں کی بھرتی اور ادارے کے نظرثانی شدہ آرگنوگرام کی منظوری دی گئی۔ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی (PFSA) میں بھرتی پر عائد پابندی میں نرمی کی منظوری دی گئی۔ لاہور والڈ سٹی اتھارٹی میں 16 خالی آسامیوں پر بھرتی پر عائد پابندی میں نرمی کی منظوری دی گئی۔ انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب میں خالی آسامیوں پر بھرتی پر عائد پابندی میں نرمی کی درخواست کی منظوری دی گئی۔ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ میں سٹیٹسٹیکل اسسٹنٹ کے عہدے کو BS-15 سے BS-16 میں اپ گریڈ کرنے کی منظوری دی گئی۔ کابینہ نے یونیورسٹی آف رسول، منڈی بہاؤالدین کے لیے بھرتیوں پر عائد پابندی سے استثنیٰ کی منظوری دی۔ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے چیئرپرسنز، سیکرٹریز اور کنٹرولرز آف ایگزامینیشن کی تقرری کی منظوری دی گئی۔ علاوہ ازیں مریم نواز شریف نے سائیکل کے عالمی دن پر پیغام میں کہا کہ سائیکل انسانی صحت اور تحفظ ماحولیات کے لئے بہترین سواری ہے۔ سائیکل کو اپنا کر صحت اورقدرتی ماحول کو بچایا جا سکتا ہے۔ شہروں میں ازسرنو سائیکلنگ کے کلچر کی اہمیت کا عوامی شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کی منظوری دی گئی پر عائد پابندی مریم نواز نے کی فراہمی اجلاس میں کابینہ نے پنجاب کی کرنے کی کے قیام کے لئے کہا کہ
پڑھیں:
مریم نواز کا انوائرمنٹ پروٹیکشن فورس کے ساتھ علامتی مارچ
ماحولیات کے تحفظ کے عالمی دن پر وزیراعلیٰ پنجاب نے پیغام دیا کہ ستھرا اور سرسبز پنجاب ہم سب کی مشترکہ جدوجہد ہے، پلاسٹک سے پھیلنے والی آلودگی کینسر اور دیگر مہلک امراض پیدا کرتی ہے، آلودگی سے نجات کا مطلب بیماریوں سے نجات ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ماحولیات کے تحفظ کے عالمی دن پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ماحولیات کو بہتر بنانے کے مشن کے فروغ کا منفرد انداز، مریم نواز شریف نے انوائرمنٹ پروٹیکشن فورس کے ساتھ علامتی مارچ کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے علامتی مارچ کے ذریعے ماحول کے تحفظ کے لئے اپنے پختہ عزم کا اظہار کیا، مریم نواز نے اپنی گاڑی میں مارچ کی قیادت کی، ای پی اے فورس کی گاڑیاں اور موٹر سائیکل مارچ میں شامل تھے۔
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھیں، مارچ کا مقصد پنجاب کو آلودگی اور پلاسٹک تھیلوں کے استعال سے پاک کرنے کے مشن کے عزم کا اعادہ کرنا تھا۔ ای پی اے فورس نے زیرو پالوشن، اور زیرو پلاسٹک کی تحریروں والے پوسٹرز اٹھا رکھے تھے، ای پی اے فورس صنعتوں، ٹرانسپورٹ اور دیگر شعبوں میں آلودگی کے خاتمے اور ماحولیاتی قوانین پر عملدرآمد یقینی بناتی ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے پیغام دیا کہ ستھرا اور سرسبز پنجاب ہم سب کی مشترکہ جدوجہد ہے، پلاسٹک سے پھیلنے والی آلودگی کینسر اور دیگر مہلک امراض پیدا کرتی ہے، آلودگی سے نجات کا مطلب بیماریوں سے نجات ہے۔پنجاب پہلا صوبہ ہے جس نے ماحولیات کے تحفظ اور آلودگی کے خاتمے کی باضابطہ فورس بنائی ہے، صنعتوں سمیت ہر شعبے کو آلودگی سے پاک کرنے کی جامع حکمت عملی بنانے اور اس پر عمل کرنے والا بھی پنجاب پہلا صوبہ ہے۔ جدید ٹیکنالوجی، ڈرونز اور سیٹلائٹ مانیٹرنگ کے عالمی رجحان پر عمل درآمد کرنے والا بھی پنجاب واحد صوبہ ہے۔