پختونخوا میں موسم شدید گرم اور خشک، پنجاب میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
محکمہ موسمیات کے مطابق چترال بالائی و زریں، سوات، دیر، بالائی و زریں، مالاکنڈ،، بونیر، باجوڑ، مانسہرہ، بٹگرام کوہستان میں بعض مقامات پر گرم چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا جب کہ خیبر پختونخوا میں موسم شدید گرم اور خشک ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں تیز ہواؤں اور ہلکی بارش موسم خوشگوار ہوگیا اور درجہ حرارت میں کمی آ گئی۔ صوبائی دارالحکومت میں کم سے کم درجہ حرارت 27 جب کہ زیادہ سے زیادہ 35 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں۔ لاہور میں آج بھی گرد آلود ہواؤں کے ساتھ کہیں کہیں بارش کے امکانات ہیں۔ دوسری جانب خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جب کہ میدانی علاقوں میں شدید گرمی کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق چترال بالائی و زریں، سوات، دیر، بالائی و زریں، مالاکنڈ،، بونیر، باجوڑ، مانسہرہ، بٹگرام کوہستان میں بعض مقامات پر گرم چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ پشاور ،خیبر، کرم اور کوہاٹ میں بھی جزوی ابر آلود ،بعض مقامات پر گرچ چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ صوبے میں سب سے زیادہ گرمی بنوں میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ، پشاور: 39، ڈیرہ اسماعیل خان 38، تخت بھائی 36، چترال 32، دیر31، کالام 23، اور مالم جبہ میں 19 رہا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بالائی و زریں کا امکان ہے کے ساتھ
پڑھیں:
محکمہ داخلہ پنجاب نے دفعہ 144 کے نفاذ میں 7 دن کی توسیع کردی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور: صوبہ پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ میں 7 دن کی توسیع کردی گئی۔
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق دفعہ 144 کے دوران ہر قسم کے احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیوں، دھرنوں، اجتماعات پر پابندی برقرار رہے گی۔جبکہ اشتعال انگیز، نفرت آمیز یا فرقہ وارانہ مواد کی اشاعت اور تقسیم پر بھی سخت پابندی ہوگی۔
ترجمان کے مطابق دفعہ 144 کے تحت 4 یا زائد افراد کے عوامی مقامات پر جمع ہونے پر مکمل پابندی عائد ہوگی، اسلحہ کی نمائش اور لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر بھی مکمل پابندی نافذ ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کا فیصلہ امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق پابندی کا اطلاق شادی کی تقریبات، جنازوں اور تدفین پر نہیں ہوگا، سرکاری فرائض کی انجام دہی پر موجود افسران و اہلکار اور عدالتیں اس پابندی سے مستثنیٰ قرار دی گئی ہیں۔
مزید بتایا گیا ہے کہ لاؤڈ اسپیکر صرف اذان اور جمعے کے خطبے کے لیے استعمال کیے جا سکیں گے، محکمہ داخلہ پنجاب نے ہفتہ 8 نومبر تک دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔