ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر برقرار ، جنوبی اضلاع میں آندھی اور جھکڑ چلنے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے اور درجہ حرارت میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ میدانی علاقوں میں موسم بدستور گرم رہے گا جبکہ جنوبی اضلاع میں آندھی اور جھکڑ چلنے کی توقع ہے۔
سندھ کے مختلف علاقوں خصوصاً سکھر، نوابشاہ، جیکب آباد، حیدرآباد اور روہڑی میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے جس سے فضا مزید مکدر ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم دوپہر کے بعد تیز ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ جنوبی پنجاب، بلوچستان، سندھ اور خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔
مزید پڑھیں: مودی سرکار کی نااہلی بے نقاب: 36 لاکھ بھارتی سیلاب سے متاثر، 34 افراد جاں بحق
بہاولنگر، ملتان، ساہیوال، پاکپتن، خانیوال، ڈیرہ غازی خان اور قریبی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ دوسری جانب مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے، جس سے بالائی علاقوں میں موسم جزوی طور پر تبدیل ہو سکتا ہے۔
قومی آفات سے نمٹنے کے ادارے این ڈی ایم اے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ طوفان اور شدید بارش کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔ ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ تیز ہواؤں کے دوران کمزور عمارتوں، درختوں اور بل بورڈز کے قریب نہ جائیں اور کسی بھی ممکنہ خطرے کے پیش نظر’پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ‘ ایپ سے رہنمائی حاصل کریں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آندھی جھکڑ بارش سیلاب شدید گرمی محکمہ موسمیات.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا ندھی جھکڑ سیلاب محکمہ موسمیات
پڑھیں:
بھارتی ہواؤں سے پنجاب کی فضا مضر صحت، آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا دوسرا نمبر
لاہور(نیوز ڈیسک) بھارت سے آنے والی ہواؤں سے پنجاب کی فضا بدستور آلودہ ہے جس کے باعث لاہور سمیت مختلف شہروں میں سموگ نے بھی شدت اختیار کرنا شروع کر دی ہے۔
آلودگی کے اعتبار سے لاہور دوسرے نمبر پر ہے، صوبائی دارالحکومت میں اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس 479 تک پہنچ گیا، لوئر مال 804، شادمان 790، گلبرگ 770، سول سیکرٹریٹ 756، ساندہ روڈ 745، ڈی ایچ اے 744 اور شالیمار میں اے کیو آئی 585 ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ پنجاب کے دیگر شہر بھی سموگ سے متاثر ہیں، گوجرانوالہ 762، فیصل آباد 359 اور ملتان میں اے کیو آئی 304 کو چھو گیا۔
طبی ماہرین نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے اجتناب برتنے اور ماسک کا استعمال یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
دوسری جانب سموگ کے باعث پنجاب میں سکولوں اور کالجز کے اوقات کار میں تبدیلی کی گئی ہے، آج سے تعلیمی ادارے 8 بج کر 45 منٹ پر کھلیں گے۔
ڈی جی ماحولیات پنجاب کا کہنا ہے کہ حکمنامہ 31 جنوری 2026 تک نافذ رہے گا، خلاف ورزی پر 5 سے 10 لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا، خطرناک حد تک بڑھتی سموگ کے باعث سکول اوقات کار میں تبدیلی کی گئی۔
دریں اثناء محکمہ موسمیات نے کل سے لاہور میں بادل برسنے کی نوید سنا دی، بارش کے باعث آلودگی کی شرح میں نمایاں کمی ریکارڈ کی جائے گی۔