پی پی ایس سی نے مختلف محکموں کی اسامیوں کے نتائج کا اعلان کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
قیصر کھوکھر : پنجاب پبلک سروس کمیشن نے پنجاب حکومت کے 08 محکمہ جات کی 24 مختف آسامیوں کے تحریری اور حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے پی پی ایس سی نے 12 تحریری جبکہ 12 حتمی نتائج جاری کیے ہیں ۔ سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن افضال احمد نے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
وفاقی حکومت نے عیدالاضحٰی پر عام تعطیلات کا اعلان کردیا
ترجمان پنجاب پبلک سروس کمیشن کے مطابق: پنجاب پولیس، ملتان ریجن میں سب انسپکٹر (سروس کوٹہ) کی 70 اسامیوں کے لیے 82 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے ہیں۔ پنجاب پولیس، فیصل آباد ریجن میں سب انسپکٹر (سروس کوٹہ) کی 18 اسامیوں کے لیے 73 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے ہیں۔
پنجاب پولیس، بہاولپور ریجن میں سب انسپکٹر (سروس کوٹہ) کی 60 اسامیوں کے لیے 52 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے۔محکمہ پولیس، فیصل آباد میں سب انسپکٹر کی 18 اسامیوں پر 73 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے ہیں۔محکمہ پولیس، ملتان میں سب انسپکٹرز کی 70 آسامیوں کے لیے سروس کوٹہ کے تحت 82 امیدواروں تحریری امتحان میں کامیاب قرار پائے ہیں
ایشین انڈور روئنگ چیمپئن شپ؛پاکستان نے10گولڈ، 3چاندی، 1 کانسی کا میڈل جیت لیا
محکمہ پولیس، بہاولپور میں سب انسپکٹرزکی 60 آسامیوں کے لیے52 امیدوار کے طور پر انٹرویو کے لیے شارٹ لسٹ کیے گئے۔
ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ میں جونیئر کمپیوٹر آپریٹر، لاہور ریجن کی 44 آسامیوں پر 86 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب قرار دیے گئے۔
محکمہ آبپاشی، لاہور میں جونیئر کمپیوٹر آپریٹر کی 44 اسامیوں کے لیے 86 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب قرار پائے ہیں۔
محکمہ آبپاشی، ڈیرہ غازی خان میں جونیئر کمپیوٹر آپریٹر کی 45 اسامیوں کے لیے 70 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب قرار پائے۔
محکمہ سماجی بہبود میں سوشل ویلفیئر آفیسر / میڈیکل سوشل آفیسر / سپرنٹنڈنٹ دارالامان کی 70 اسامیوں کے لیے 176 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب قرار دیے گئے ہیں۔
پشاور میں دفعہ 144 لگ گئی
ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ میں جونیئر کمپیوٹر آپریٹر، ڈیرہ غازی خان کی 45 آسامیوں پر70 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے۔
محکمہ سوشل ویلفیئر میں سوشل ویلفیئر افیسر کی 44 آسامیوں کے لیے 176 امیدواروں نے تحریری امتحان کامیابی سے پاس کیا۔
محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال میں اسٹیٹسٹیکل آفیسر کے لیے ایک امیدوار حتمی طور پر کامیاب قرار دیا گیا ہے۔
محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈیولپمنٹ میں چیف آفیسر / ڈپٹی چیف آفیسر / میونسپل آفیسر / تحصیل آفیسر (ریگولیشن) / ڈائریکٹرز PLGB کے لیے ایک امیدوار کو کامیاب قرار دیا گیا ہے۔
محکمہ آبپاشی میں اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر / اسسٹنٹ ڈیزائن آفیسر / اسسٹنٹ ڈائریکٹر فلڈ مانیٹرنگ کی اسامیوں کے لیے دو امیدواروں کو کامیاب قرار دیا گیا ہے۔
.
عیدالاضحٰی پر عام تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری
محکمہ زراعت (واٹر مینجمنٹ ونگ) میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر (OFWM) کی 8 اسامیوں پر فائنل رزلٹ کے مطابق 8 امیدوار کامیاب قرار دیے گئے ہیں۔ خواتین کوٹہ کی 5 اسامیاں بھی اوپن میرٹ پر پر کی گئیں۔
محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال میں اسپیشل پرسن کوٹہ کے تحت 8 امیدواروں کو فائنل کامیابی ملی جبکہ اقلیتوں کے لیے مختص 2 اسامیاں خالی رہ گئیں۔
محکمہ سماجی بہبود میں سٹیٹسٹیکل آفیسر کی اسامی کے لیے ایک امیدوار حتمی طور پر کامیاب ہوا ہے۔لاء ڈیپارٹمنٹ میں اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ اٹارنی کی اسامیوں پر 13 امیدوار حتمی طور پر کامیاب ہوئے ہیں. محکمہ زراعت میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کے لیے تحریری امتحان کے بعد 8 امیدواروں حتمی طور پر کامیاب ہوئے ہیں۔محکمہ آبپاشی میں سب انجینئر کو سروس کوٹہ کے تحت دو امیدوار اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی اسامیوں پر حتمی طور پر کامیاب ہوئے ہیں۔
تحریری امتحان میں کامیاب امیدواروں کو انٹرویو کے لیے کال لیٹرز پنجاب پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر جلد اپ لوڈ کیے جائیں گے، جبکہ امیدواروں کو SMS اور ای میل کے ذریعے بھی آگاہ کیا جائے گا۔ امیدواروں کے لیے ضروری ہے کہ وہ انٹرویو کے وقت اصل تعلیمی اسناد اور دیگر متعلقہ دستاویزات ہمراہ لائیں۔ کامیاب امیدواروں کی فہرستیں پنجاب پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہیں۔
میو ہسپتال سے ادویات چوری پکڑی گئی
Ansa Awais Content Writerذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: لاہور لاہور امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب قرار امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے پنجاب پبلک سروس کمیشن حتمی طور پر کامیاب کامیاب ہوئے ہیں میں سب انسپکٹر اسامیوں کے لیے امیدواروں کو محکمہ آبپاشی سوشل ویلفیئر کی اسامیوں آسامیوں کے اسامیوں پر سروس کوٹہ
پڑھیں:
ایم ڈی کیٹ 2025: کراچی کے طلبہ نے میدان مار لیا، پہلی تینوں پوزیشنز کراچی کے نام
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
آئی بی اے سکھر یونیورسٹی کے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ 2025 کے ابتدائی نتائج کے مطابق کراچی کے طلبہ نے سندھ بھر میں نمایاں کارکردگی دکھاتے ہوئے پہلی تینوں پوزیشنز اپنے نام کر لیں جبکہ ٹاپ ٹین میں شامل 124 امیدواروں میں سے 41 کا تعلق بھی کراچی سے ہے۔
ابتدائی نتائج میں یہ بھی سامنے آیا ہے کہ سندھ کے مختلف تعلیمی بورڈز سے اے ون اور اے گریڈ لینے والے طلبہ کی بڑی تعداد ایم ڈی کیٹ میں کامیاب نہ ہو سکی۔ رپورٹ کے مطابق ایم بی بی ایس کے لیے 56 فیصد امیدوار ناکام ہوئے جبکہ بی ڈی ایس کے ٹیسٹ میں 48 فیصد امیدوار مطلوبہ نمبر حاصل نہیں کر سکے۔ ایم بی بی ایس میں 14300 امیدوار 55 فیصد یعنی 99 یا اس سے زائد نمبر لا کر کامیاب قرار پائے جبکہ بی ڈی ایس کے لیے 17123 امیدوار 50 فیصد یعنی 90 یا اس سے زائد نمبر حاصل کر کے پاس ہو سکے۔
نتائج میں بتایا گیا کہ کراچی ضلع غربی کے سید محمود خان ولد عدالت خان نے 180 میں سے 175 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ کورنگی کراچی کے فیصل اشرف خان ولد نوید اشرف اور قمبر شہداد کوٹ کے شیراز حسین ولد نیاز حسین مغیری 174 نمبر کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ اسی طرح کراچی شرقی کے محمد ریان ہمایوں، کورنگی کی ماہ نور شاہنواز اور حیدرآباد کی حرا عابد نے 173 نمبر لے کر تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔
وائس چانسلر آئی بی اے سکھر ڈاکٹر آصف شیخ کے مطابق ایم ڈی کیٹ 2025 کے عارضی نتائج جاری کر دیے گئے ہیں اور یکم نومبر شام 5 بجے تک امیدواران کو شکایات درج کرانے کی اجازت دی گئی ہے، جبکہ حتمی نتائج اتوار کی شام جاری کیے جائیں گے۔