Nawaiwaqt:
2026-06-03@05:02:39 GMT

آندھی، جھکڑ اور شدید بارشوں کا الرٹ جاری کردیا گیا

اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT

آندھی، جھکڑ اور شدید بارشوں کا الرٹ جاری کردیا گیا

 آندھی، جھکڑ اور بارشوں کا الرٹ جاری کردیا اور بارش کے دوران خطرے والے علاقوں میں سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق این ڈی ایم اے نے 2 سے 7 جون تک الرٹ جاری کردیا، جس میں آندھی، گردآلودہوائیں اور بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ راولپنڈی، لاہورسمیت مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ سوات، دیر،ایبٹ آباد،کرم و دیگر شمالی اضلاع سمیت گلگت بلتستان و آزاد کشمیر میں جزوی ابر آلودی،چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ کراچی، حیدرآباد، سکھر ، کوئٹہ، تربت، گوادر سمیت دیگرعلاقوں میں موسم گرم و خشک رہنے کا امکان ہے۔ این ڈی ایم اے بارش کے دوران خطرے والے علاقوں میں سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے اور کہا ممکنہ بارشوں سے عید پر گرمی میں کمی آئے گی۔ دوسری جانب لاہور سمیت پنجاب میں بادلوں کی انٹری ہوگئی اور سرائےعالمگیراور گردونواح میں بارش سے گرمی کا زورٹوٹ گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق عید کی تعطیلات میں میدانی علاقوں کا موسم شدید گرم رہے گا تاہم بالائی علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے۔ خیال رہے سندھ اور بلوچستان میں گرمی کا زور بدستور برقرارہے، سبی میں پارہ اڑتالیس،جیکب آباد سینتالیس اوردادو میں چھیالیس ڈگری تک جاسکتا ہے۔ کراچی میں سمندری ہوائیں بحال ہو گئیں، آج درجہ حرارت سینتیس ڈگری تک جانے کا امکان ہے ، شدت چالیس ڈگری سے زیادہ محسوس کی جا سکتی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

روس کے کیف سمیت مختلف یوکرینی شہروں پر شدید حملے، 18 افراد ہلاک، 100 سے زائد زخمی

روس(نیوز ڈیسک)روس نے منگل کی صبح یوکرین پر سیکڑوں ڈرونز اور درجنوں میزائلوں سے شدید حملے کیے جن کے نتیجے میں کم از کم 18 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق حملے کیف اور ڈنیپرو سمیت مختلف شہروں پر کیے گئے۔ ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں کیف پر یہ تیسرا بڑا حملہ تھا۔

یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نےکہا کہ رات بھر ہونے والے حملوں میں روس نے 73 میزائل اور 600 سے زائد ڈرونز داغے۔ انہوں نے ایک بار پھر امریکا سے مطالبہ کیا کہ یوکرین کے کم ہوتے ذخائر کو پورا کرنے کے لیے مزید پیٹریاٹ میزائل دفاعی نظام فراہم کیے جائیں۔

حکام کے مطابق کیف ان حملوں کا مرکزی ہدف تھا، جہاں کم از کم 9 بلند و بالا عمارتوں، ایک اسکول، ایک کلینک، دفاتر اور انتظامی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔

بجلی فراہم کرنے والی یوکرینی کمپنی کے مطابق حملے کے باعث عارضی طور پر ایک لاکھ 40 ہزار افراد بھی بجلی سے محروم ہوگئے۔

یوکرینی فضائیہ نے بتایا کہ روس نے مجموعی طور پر 656 ڈرونز اور 73 میزائل فائر کیے جن میں 33 بیلسٹک میزائل اور 8 زرکون ہائپرسونک میزائل شامل تھے، جو اس جنگ کے دوران اس نوعیت کے میزائلوں کا ممکنہ طور پر سب سے بڑا استعمال ہے۔

روس کے مطابق زرکون میزائل کی رینج 1000 کلومیٹر ہے اور یہ آواز کی رفتار سے 9 گنا زیادہ تیزی سے سفر کرتا ہے۔

یوکرینی فضائیہ کے مطابق 40 میزائلوں اور 602 ڈرونز کو مار گرایا یا ناکارہ بنا دیا گیا تاہم گرائے گئے میزائلوں میں زرکون میزائلوں کا ذکر نہیں کیا گیا۔

مزید پڑھیں۔رواں ماہ بجلی صارفین کو کتنا ریلیف ملے گا؟ پاور ڈویژن نے بتا دیا

متعلقہ مضامین

  • دنیا شدید گرمی اور تباہ کن موسم کے لیے تیار ہوجائے، اقوام متحدہ نے بڑی وارننگ جاری کردی 
  • روس کے کیف سمیت مختلف یوکرینی شہروں پر شدید حملے، 18 افراد ہلاک، 100 سے زائد زخمی
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 6 زخمیوں سمیت 9 ڈاکو گرفتار
  • سندھ میں مٹی کے طوفان نے تباہی مچا دی، 46 گرڈ اسٹیشن بند، درجنوں شہر اندھیرے میں ڈوب گئے
  • سندھ، پنجاب اور کے پی کے مختلف شہروں میں بارش اور مٹی کا طوفان
  • میرپور آزاد کشمیر ، مری ، کھاریاں سمیت ملک کے کئی علاقوں میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش
  • جنوبی پنجاب میں منکی پاکس کا پھیلاؤ، 4 مریض اسپتال داخل، الرٹ جاری
  • اوباڑو : تیز آندھی اور بارش کے باعث مختلف حادثات میں 50 کے قریب افراد زخمی
  • 5 جون تک پنجاب کے متعدد اضلاع میں آندھی، شدید ژالہ باری کا امکان، الرٹ جاری
  • وفاقی بجٹ میں سابق قبائلی علاقوں کے لیے ٹیکس استثنیٰ ختم کیے جانے کا امکان