جنوبی افریقا کے نوجوان بیٹر جورچ وین شالک وک نے انڈر 19 ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں نیا سنگِ میل عبور کرتے ہوئے یوتھ ون ڈے انٹرنیشنل کی پہلی ڈبل سنچری اسکور کر کے نئی تاریخ رقم کر دی۔

18 سالہ اوپننگ بیٹر نے یہ کارنامہ ہرارے میں جاری سہ ملکی سیریز کے افتتاحی میچ میں زمبابوے انڈر 19 کے خلاف انجام دیا، جہاں انہوں نے محض 153 گیندوں پر 215 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ ان کی اس طوفانی اننگز میں 19 چوکے اور 6 چھکے شامل تھے۔

یہ اس فارمیٹ میں کسی بھی بیٹر کی پہلی ڈبل سنچری ہے، جب کہ اس سے قبل سب سے بڑا انفرادی اسکور 191 رنز تھا، جو سری لنکا کے ہسیتھا بویاگوڈا نے 2018 میں بنایا تھا۔

جورچ وین کی تاریخی اننگز کی بدولت جنوبی افریقی انڈر 19 ٹیم نے مقررہ اوورز میں 385 رنز بنا کر زمبابوے کو بڑا ہدف دیا، جس کے جواب میں زمبابوے کی ٹیم صرف 107 رنز پر 25 ویں اوور میں آل آؤٹ ہو گئی۔

یوں جنوبی افریقی انڈر 19 ٹیم نے یہ میچ 278 رنز کے بھاری مارجن سے جیت کر نہ صرف سیریز کا فاتحانہ آغاز کیا بلکہ جورچ وین کی اننگز کرکٹ کی یوتھ سطح پر ایک یادگار لمحے کے طور پر تاریخ کا حصہ بن گئی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج

کراچی:

شہر قائد میں گلشن معمار پولیس نے نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا مقدمہ والد کی مدعیت میں درج کرلیا۔

اس حوالے سے مدعی مقدمہ جاوید اقبال نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ بہادر گوٹھ میں کارپٹ کی دکان پر کام کرتا ہوں جبکہ اہلیہ گھریلو ملازمہ ہے۔ 

23 جولائی کو میں اور اہلیہ صبح 9 بجے اپنے اپنے کام پر چلے گئے جبکہ گھر پر 18 سالہ بیٹی اکیلی تھی۔ 

مدعی کے مطابق صبح سوا نو بجے 2 لڑکے ہمارے گھر میں زبردستی داخل ہوئے جو کہ شلوار قمیض پہنے ہوئے تھے جبکہ سامنے آنے پر میری بیٹی انھیں شناخت کر سکتی ہے۔ 

مدعی کے مطابق دونوں نے میری بیٹی کو پکڑا اور کمرے میں لیجا کر اس کے ساتھ زیادتی کی اور موقع سے فرار ہوگئے۔ 

واقعے کے بعد میری بیٹی نے بذریعہ فون مجھے اطلاع دی جس کے بعد میں اور میری اہلیہ گھر پہنچ گئے۔ 

واقعے کی مدد گار 15 پولیس کو اطلاع دی جو موقع پر پہنچ گئی، مدعی کے مطابق میرا دعویٰ 2 نامعلوم صورت شناس لڑکوں پر میرے گھر میں گھس کر بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا ہے لہذا قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ 

گلشن معمار پولیس نے نوجوان لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا مقدمہ نمبر 356 سال 2026 بجرم دفعہ 376 چونتیس کے تحت درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا ۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی