Nawaiwaqt:
2025-06-05@14:03:21 GMT

آندھی، جھکڑ اور شدید بارشوں کا الرٹ جاری کردیا گیا

اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT

آندھی، جھکڑ اور شدید بارشوں کا الرٹ جاری کردیا گیا

اسلام آباد : آندھی، جھکڑ اور بارشوں کا الرٹ جاری کردیا اور بارش کے دوران خطرے والے علاقوں میں سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق این ڈی ایم اے نے 2 سے 7 جون تک الرٹ جاری کردیا، جس میں آندھی، گردآلودہوائیں اور بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ راولپنڈی، لاہورسمیت مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ سوات، دیر،ایبٹ آباد،کرم و دیگر شمالی اضلاع سمیت گلگت بلتستان و آزاد کشمیر میں جزوی ابر آلودی،چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ کراچی، حیدرآباد، سکھر ، کوئٹہ، تربت، گوادر سمیت دیگرعلاقوں میں موسم گرم و خشک رہنے کا امکان ہے۔ این ڈی ایم اے بارش کے دوران خطرے والے علاقوں میں سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے اور کہا ممکنہ بارشوں سے عید پر گرمی میں کمی آئے گی۔ دوسری جانب لاہور سمیت پنجاب میں بادلوں کی انٹری ہوگئی اور سرائےعالمگیراور گردونواح میں بارش سے گرمی کا زورٹوٹ گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق عید کی تعطیلات میں میدانی علاقوں کا موسم شدید گرم رہے گا تاہم بالائی علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے۔ خیال رہے سندھ اور بلوچستان میں گرمی کا زور بدستور برقرارہے، سبی میں پارہ اڑتالیس،جیکب آباد سینتالیس اوردادو میں چھیالیس ڈگری تک جاسکتا ہے۔ کراچی میں سمندری ہوائیں بحال ہو گئیں، آج درجہ حرارت سینتیس ڈگری تک جانے کا امکان ہے ، شدت چالیس ڈگری سے زیادہ محسوس کی جا سکتی ہے۔۔ 

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کا امکان ہے علاقوں میں

پڑھیں:

کراچی زلزلوں کی زد میں؛ سلسلہ آج بھی جاری، اتوار سے اب تک تعداد 21 ہوگئی، شہری خوف زدہ

کراچی(اوصاف نیوز)شہر قائد چار دن سے زلزلوں کی زد میں ہے، جس کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔ اتوار سے اب تک 21 زلزلے محسوس کیے جا چکے ہیں، جس سے شہری خوف زدہ ہیں۔

قائدآباد، شاہ لطیف ٹاؤن بھینس کالونی، ڈی ایچ اے سٹی، کورنگی اور دیگر علاقوں میں ایک بار پھر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث عوام خوفزدہ ہو کر گھروں سے نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.1 ریکارڈ کی گئی، جبکہ زلزلے کی گہرائی تقریباً 80 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز ملیر سے تقریباً 10 کلومیٹر مشرق کی جانب تھا۔

یاد رہے کہ اتوار کی شام سے کراچی میں زلزلوں کا سلسلہ شروع ہوا تھا جو ابھی تک تھم نہیں سکا، زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کے شہری شدید خوف میں مبتلا ہیں۔
اسلام آباد سمیت ملک بھر میں بارشوں کا امکان، موسمیات نے الرٹ جاری کردیا

متعلقہ مضامین

  • ملک بھر میں ایک بار پھر شدید گرمی کا امکان، نیا ہیٹ ویو الرٹ جاری
  • ملک بھر میں موسلادھار بارش، آندھی اور ژالہ باری کا امکان،الرٹ جاری
  • آندھی، ژالہ باری اور موسلا دھار بارش، محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں الرٹ جاری کردیا۔
  • کراچی زلزلوں کی زد میں؛ سلسلہ آج بھی جاری، اتوار سے اب تک تعداد 21 ہوگئی، شہری خوف زدہ
  • اسلام آباد سمیت ملک بھر میں بارشوں کا امکان، موسمیات نے الرٹ جاری کردیا
  • پختونخوا میں موسم شدید گرم اور خشک، پنجاب میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار
  • ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر برقرار ، جنوبی اضلاع میں آندھی اور جھکڑ چلنے کا امکان
  • پنجاب میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار؛ پختونخوا میں موسم شدید گرم اور خشک
  • ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں کے نئے اسپیل کی نوید، پنجاب میں آندھی جھکڑ اور بارشوں کا الرٹ جاری