فواد چوہدری کا نام پی سی ایل سے خارج ، درخواست بھی نمٹا دی گئی
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا نام پی سی ایل سے نکال دیا گیا اور درخواست نمٹا دی گئی ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں فواد چوہدری کا نام سفری پابندی فہرست سے نہ نکالنے پر توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت جسٹس انعام امین منہاس نے کی۔ دوران سماعت ڈپٹی اٹارنی جنرل فیصل عرفان نے عدالت کو آگاہ کیا کہ عدالتی حکم پر عمل درآمد ہو چکا ہے اور فواد چوہدری کا نام پی سی ایل سے نکال دیا گیا ہے۔ اس پر عدالت نے توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی۔فواد چوہدری روسٹرم پر آئے اور عدالت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا، آپ کو پتہ ہے ہم نے کہاں جانا ہے، ہم نے یہیں اپوزیشن کرنی ہے۔ اس پر جسٹس انعام امین منہاس نے مسکراتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ آپ نے بھی ان کے پیچھے پڑ کر نام نکلوا لیا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی کی غیر قانونی، غیر آئینی گرفتاری اور سزا کو نہیں مانتے، علی امین گنڈاپور
فائل فوٹووزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی غیر قانونی، غیر آئینی گرفتاری اور سزا کو نہیں مانتے۔
اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ سزائیں عوام کی رائے اور آئین پر حملہ ہے، تمام کیے گئے غیر قانونی فیصلوں کو واپس لینا ہوگا۔
طلال چوہدری نے کہا کہ 9 مئی کو لاہور میں 14 واقعات ہوئے جس میں تھانوں کو جلایا گیا۔
علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ 5 اگست سے پاکستان کی حقیقی آزادی کی تحریک شروع ہوگی، پی ٹی آئی کو ختم کرنے والے آج ماضی کا قصہ بنتے جارہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ ہم سچ کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔