پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی ضمانت خارج کرنےکا تحریری فیصلہ جاری
اشاعت کی تاریخ: 22nd, July 2025 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداددہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی ضمانت خارج کرنےکا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق انسداددہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے 2صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا، عدالت نے کہاکہ اس مقدمے کے کافی گواہوں کے بیانات ریکارڈ کرلئے گئے ہیں ،باقی گواہوں کے بیانات چند روز تک ریکارڈ کرلئے جائیں گے اور فیصلہ آ جائے گا، عدالت اس مرحلے پر اپنا مائنڈ ڈسکلوز نہیں کر سکتی، سپریم کورٹ نے چار ماہ میں مقدمے کے فیصلے کی ہدایت کی ہے،سپریم کورٹ کے احکامات کی وجہ سے روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی جارہی ہے۔
بارشوں اور سیلاب سے نقصان ،متاثرہ خاندانوں کی فوری اور مکمل مدد کی جائے: وزیر اعظم
یاد رہے کہ راحت بیکری کے باہر جلاؤ گھیراؤ کا9مئی کو مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
توشہ خانہ ٹو کیس: 16 گواہان کے بیانات ریکارڈ اور جرح مکمل
فائل فوٹوتوشہ خانہ ٹو کیس میں مجموعی طور پر 16 گواہان کے بیانات ریکارڈ اور جرح مکمل کرلی گئی، آئندہ سماعت پر سابق ملٹری سیکریٹری محمد احمد اور ڈپٹی ملٹری سیکریٹری کرنل ریحان کو طلب کرلیا گیا۔
اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے بانی پی ٹی آئی اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں کی، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکلاء نے استغاثہ کے دو اہم گواہان انعام شاہ اور صہیب عباسی پر جرح مکمل کرلی ہے، دونوں گواہان نے توشہ خانہ ٹو کیس میں چشم دید گواہان کی حیثیت سے اپنے بیانات ریکارڈ کروائے ہیں۔
توشہ خانہ ٹو کیس میں مجموعی طور پر 16 گواہان کے بیانات ریکارڈ اور جرح بھی مکمل کرلی گئی ہے۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر دو اہم گواہان سابق ملٹری سیکرٹری برگیڈیئر محمد احمد اور سابق ڈپٹی ملٹری سیکرٹری کرنل ریحان کو بیانات ریکارڈ کروانے کیلئے عدالت طلب کرلیا ہے۔
کیس کی مزید سماعت 17 ستمبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔
بانی پی ٹی آئی کی جانب سے ان کے وکلاء بیرسٹر سلمان صفدر، قوثین فیصل مفتی اور ارشد تبریز عدالت میں پیش ہوئے جبکہ وفاقی پراسیکوٹر ذوالفقار عباس نقوی ٹیم کے ہمراہ پیش ہوئے۔
سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کی بہنیں اور بشریٰ بی بی کی بھابی کمرہ عدالت میں موجود تھے، پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما سینیٹر علی ظفر بھی سماعت میں شامل تھے۔