جی ایچ کیو حملہ کیس میں فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری منسوخ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
راولپنڈی:
جی ایچ کیو حملہ کیس میں فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری منسوخ ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت جج امجد علی شاہ کے روبرو ہوئی۔
دوران سماعت سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو پیش کیا گیا جن کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوچکے تھے۔
فواد چوہدری نے خود کو عدالت کے سامنے سرنڈر کیا جس پر عدالت نے ان کے وارنٹ منسوخ کرتے ہوئے ان کی ضمانت منظور کرلی۔
جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کل پھر ہوگی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جی ایچ کیو حملہ کیس فواد چوہدری کے وارنٹ
پڑھیں:
پنجاب حکومت کا جی ایچ کیو حملہ کیس کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن واپس
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 ستمبر ۔2025 )پنجاب حکومت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن واپس لے کر نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا.(جاری ہے)
ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل ٹرائل کے نوٹیفکیشن کی واپسی کے بعد جی ایچ کیو حملہ کیس کا ٹرائل اب اڈیالہ جیل کے بجائے انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں ہوگا ذرائع نے بتایا کہ جی ایچ کیو حملہ کیس اور دیگر مقدمات کے باقی ملزمان اے ٹی سی راولپنڈی پیش ہونگے جب کہ عمران خان کو ضرورت کے مطابق ویڈیو لنک پر پیش کیا جائے گا.