پاکستان میں آئین جمہوریت اور عدالتیں ختم ہوچکی،فواد چوہدری
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں آئین جمہوریت اور عدالتیں ختم ہوچکی، سپریم کورٹ کا حالیہ جو فیصلہ آیا اس سے رہی سہی کسر بھی نکل گئی۔
میڈیا سے گفتگو میں انہو نے کہا کہ صورتحال دن بدن خراب ہوتی جارہی ہے، اس وقت سیاسی سوجھ بوجھ والی قیادت راہنماؤں کی ضرورت ہے، آئین و قانون کو احترام دینے والےافراد کو اکٹھا کرنے کی ضرورت ہے۔
فواد چودہری نے کہا کہ اب صرف جدوجہد ک راستہ رہ گیا ہے، سوات پوری فیملی مرگئی، پاک پتن اسپتال 20 بچے مر گئے، ہم سب بھولنے کے عادی ہیں، میڈیا ایک چیز کو اٹھاتا ہے پھر دوسرے دن وہ بھی بھول جاتا ہے۔
قبل ازیں سابق وفاقی وزیر فواد چودہری کے خلاف مبینہ اراضی کرپشن کیس کی سماعت ہوئی، اینٹی کرپشن اڑھائی سال گزرنے بعد بھی چالان پیش نا کر سکی۔
عدالت نے سخت نوٹس لیتے ہوئے تفتیشی ٹیم کو 17 جولائی تک چالان پیش کرنے کی وارننگ دی اور کہا کہ چالان پیش نا ہونے سے مقدمہ اڑھائی برس سے لٹکا ہوا ہے۔
مقدمہ کی سماعت انسداد رشوت ستانی عدالت کے جج خاور رشید نے کی، سابق وفاقی وزیر کی حاضری معافی کی درخواست بھی منظور کرلی گئی۔
سابق وزیر پر جہلم میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کو اراضی فراہمی میں اثر ورسوخ ڈالنے کا الزام ہے، فواد چودہری کے کیس میں غیر حاضری پر جاری وارنٹ گرفتاری بھی مںسوخ کردیے گئے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پاکستان میں بنکرنگ کےلیے تاریخ کا پہلا لائسنس جاری، جنید انوار چوہدری
وفاقی وزیرِ بحری امور محمد جنید انوار چوہدری-فائل فوٹووفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں بنکرنگ کے لیے تاریخ کا پہلا لائسنس جاری کردیا گیا ہے، کراچی پورٹ پر پہلی عالمی معیار کی بنکرنگ سروس کا آغاز ہوگیا۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ متعدد بین الاقوامی کمپنیوں نے بھی لائسنس کے لیے دلچسپی ظاہر کی ہے، بنکرنگ سروس وزیراعظم کی خصوصی ہدایات پر شروع کی گئی ہے۔
جنید انوار چوہدری کا کہنا تھا کہ اب جہازوں کو بین الاقوامی معیار کا فیول سپلائی نظام دستیاب ہوگا، عالمی معیار کی بنکرنگ سے کراچی پورٹ کی علاقائی مسابقت بڑھے گی۔
وفاقی وزیر بحری امور نے کہا ہے کہ پورٹ قاسم کی عالمی رینکنگ پاکستان کے لیے اعزاز ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ منظم بنکرنگ سروسز سے غیر ملکی شپنگ لائنز کی آمد بڑھے گی جس سے قیمتی زرمبادلہ حاصل ہوگا۔ مستقبل میں پورٹس سے اربوں روپے کی آمدنی متوقع ہے۔
جنید انوار نے مزید کہا کہ کراچی پورٹ میں عالمی حفاظتی اور آپریشنل اسٹینڈرڈز نافذ کردیے گئے ہیں، نئی سروس سے مرمت، سپلائیز اور میری ٹائم لاجسٹکس میں روزگار بڑھے ہوگا۔
وزیر بحری امور نے یہ بھی کہا کہ ایندھن کے معیار، دستاویزات اور شفافیت پر عالمی اصولوں کی مکمل پابندی ہوگی۔