فواد چوہدری کی 9 مئی مقدمات میں فرد جرم کی کاپیاں فراہم کرنے کیلئے دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی نو مئی فیصل آباد کے مقدمے میں فرد جرم کی کاپیاں فراہم کرنے کیلئے دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی۔
(جاری ہے)
لاہور ہائی کورٹ کے رجسٹرارآفس نے فواد چوہدری کی درخواستیں سماعت کے لئے مقرر کرنے کے حوالے سے عدالتی کاز لسٹ جاری کردی جس کے مطابق جسٹس شہباز رضوی اور جسٹس طارق محمود باجوہ پر مشتمل بینچ 5مئی کو سماعت کرے گا ۔
فواد چوہدری نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ فیصل آباد کی اے ٹی سی عدالت نے نو مئی کے مقدمے میں فرد جرم عائد کرکہ گواہوں کے بیانات ریکارڈ کرنا شروع کردئیے ہیں جبکہ تاحال ملزمان کو فرد جرم کی کاپیاں فراہم نہیں کی گئیں ،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت فرد جرم کی کاپیاں فراہم کرنیکا حکم دے ۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے فواد چوہدری
پڑھیں:
این اے ون چترال؛ پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو ضمنی انتخاب سے روک دیا
پشاور:پشاور ہائیکورٹ نے نااہلی کے خلاف درخواست پر الیکشن کمیشن کو این اے ون چترال پر ضمنی الیکشن سے روک دیا۔
جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال نے چترال این اے 1 سے سابق ممبر قومی اسمبلی عبدالطیف کی نااہلی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔
عدالت نے اٹارنی جنرل آف پاکستان اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ہدایت کی کہ این اے ون چترال کی سیٹ درخواست پر فیصلے تک فل نہ کیا جائے۔
دوران سماعت، وکیل درخواست گزار معظم بٹ ایڈووکیٹ نے دلائل دیے کہ درخواست گزار این اے 1 چترال سے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے، اسپیکر قومی اسمبلی نے بغیر کسی نوٹس الیکشن کمیشن کو نااہلی کے لیے ریفرنس بھیجا جس میں کہا ہے کہ انسداد دہشتگردی عدالت نے درخواست گزار کو 10 سال سزا سنائی ہے، ان کو نااہل قرار دیا جائے۔
معظم بٹ ایڈووکیٹ نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ہمیں نوٹس دیا اور بغیر سنے، بغیر کسی پراسس کے درخواست گزار کو نااہل کیا، الیکشن کمیشن نے چترال این اے 1 کی سیٹ کو خالی قرار دیا ہے، قانون کے مطابق الیکشن کمیشن کو ریفرنس جاتا ہے تو 90 دنوں میں انھوں نے اس پر فیصلہ کرنا ہوتا ہے۔
وکیل درخواست گزار نے کہا کہ انسداد دہشتگردی عدالت نے درخواست گزار کی غیر موجودگی میں فیصلہ سنایا اور ہم نے سزا کے خلاف اپیل بھی دائر کی ہے۔
عدالت نے الیکشن کمیشن کو این اے ون چترال کی سیٹ پر ضمنی الیکشن سے روکتے ہوئے سماعت 20 اگست تک ملتوی کر دی۔