سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کے بیرون ملک جانے پر پابندی ختم
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کے بیرون ملک جانے پر پابندی ختم ہوگئی۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کے متعلق آگاہ کر دیا۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق عدالت عالیہ میں جمع کروائی گئی رپورٹ کے مطابق فواد چوہدری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے گزشتہ روز ہی نکالا گیا ۔ عدالتی احکامات پر عملدرآمد کے بعد جسٹس انعام امین منہاس نے فواد چوہدری کی درخواست نمٹا دی ۔ سابق وزیر کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا یہاں آنے سے ہمارا فائدہ ہوتا ہے۔
عیدالاضحیٰ سے قبل قیدیوں کے لیے خوشخبری، 90 دن کی سزا میں معافی کا اعلان
فواد چوہدری نے روسٹرم پر آ کر کہا عدالت کا بہت بہت شکریہ ۔ آپ تو جانتے ہیں ہم نے کہیں نہیں جانا ۔ یہیں اپوزیشن کرنی ہے۔ جسٹس انعام امین منہاس نے درخواست نمٹاتے ہوئے کہا آپ نے پیچھے پڑ کر نام نکلوایا۔ ان ریمارکس پر کمرہ عدالت میں زور کا قہقہہ پڑا۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
توشہ خانہ 2 ٹرائل حتمی مرحلے میں داخل، سابق وزیر اعظم کےملٹری سیکرٹری، ڈپٹی سیکرٹری کا بیان قلمبند
بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کا اڈیالہ میں جیل میں جاری ٹرائل حتمی مرحلے میں داخل ہوگیا جب کہ سابق وزیر اعظم کے ملٹری سیکریٹری بریگیڈیر ریٹائرڈ محمد احمد اور ڈپٹی ملٹری سیکریٹری کرنل ریحان کا بیان قلمبند کرلیا گیا۔
بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے وکلا نے دونوں گواہان کے بیانات پر جرح بھی مکمل کرلی، مقدمے میں مجموعی طور پر 18 گواہان کی شہادت قلمبند کرکے جرح بھی مکمل کرلی گئی۔
مقدمے کی سماعت کل 18 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی، استغاثہ کے گواہ نیب افسر محسن ہارون کو کل بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کرلیا گیا۔
سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو جیل سے کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔
سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنیں بھی کمرہ عدالت میں موجود تھیں۔
ملزمان کی جانب سے ارشد تبریز، قوسین فیصل مفتی، ظہیر چوہدری، عثمان گل عدالت میں پیش ہوئے، ایف آئی اے کی جانب سے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی، عمیر مجید ملک عدالت میں پیش ہوئے۔