آصف جان صدیقی سے سی بی اے کے وفد کی ملاقات ‘مسائل پیش کیے
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل ادارۂ ترقیا ت کراچی آصف جان صدیقی سے کے ڈی اے سی بی اے کے نمائندہ وفد نے سوک سینٹر میں ملاقات کی۔ وفد نے ادارے کے ملازمین کے مسائل، تنخواہوں، پنشن، اسٹاف کی کمی اور ادارے کے مالی امور پر تفصیلی گفتگو کی۔سی بی اے وفد نے ڈی جی کے ڈی اے سے درخواست کی کہ گریڈ ایک تا پندرہ کے ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کو اولین ترجیح دی جائے۔ وفد نے کہا کہ ادارے کے اندر ملازمین کے ٹرانسفر اور پوسٹنگ کے احکامات کی نقول سی بی اے کو بھی ارسال کی جائیں تاکہ شفافیت اور معلومات کا بہتر نظام قائم کیا جاسکے۔ عہدیداران نے پائپ فیکٹری کی بحالی کے حوالے سے بھی تفصیلی بات چیت کی۔ ڈی جی کے ڈی اے آصف جان صدیقی نے کہا کہ پائپ فیکٹری کو دوبارہ فعال کرنے کے لیے بزنس پلان تیار کر رہے ہیں تاکہ یہ فیکٹری ادارے کے لیے آمدن کا مستقل ذریعہ بن سکے۔ ڈی جی کے ڈی اے نے کہا کہ ادارے کا سب سے بڑا چیلنج کم آمدن ہے، اس کے حل کے لیے مختلف منصوبہ جات زیر غور ہیں، جن میں پلاٹس کی شفاف نیلامی بھی شامل ہے۔ ملاقات کے دوران سی بی اے وفد نے ریٹائرڈ ملازمین کی واجبات کی ادائیگی کے لیے منظور شدہ تین ارب روپے کی گرانٹ کو دوبارہ متعلقہ محکمے کے پاس بھیجنے کی درخواست کی۔ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے آصف جان صدیقی نے وفد کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ادارے کے ملازمین کے مسائل کے حل اور کے ڈی اے کی عملی بحالی ہماری اولین ترجیح ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ادارے کے کے ڈی اے سی بی اے وفد نے کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی ادائیگیاں قبل از وقت کرنے کا فیصلہ
پنجاب حکومت (Punjab Government)نے یکم اور 2 اگست کو ہفتہ اور اتوار کی سرکاری تعطیلات کے پیش نظر صوبے کے سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی تنخواہیں، الاؤنسز اور پنشن مقررہ تاریخ سے قبل ادا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
محکمہ خزانہ پنجاب کے مطابق تمام سرکاری ملازمین کو جولائی کی تنخواہیں اور واجب الاؤنسز 31 جولائی کو ادا کیے جائیں گے، جبکہ صوبے کے تمام پنشنرز کو بھی اسی روز جولائی کی پنشن جاری کر دی جائے گی۔
محکمہ خزانہ نے بتایا کہ اس سلسلے میں گورنر پنجاب (Governor of Punjab) نے 31 جولائی کو تنخواہوں، الاؤنسز اور پنشن کی قبل از وقت ادائیگی کی منظوری دے دی ہے تاکہ تعطیلات کے باعث ادائیگی میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو۔
مزیدپڑھیں:دفتری نظم و ضبط کی پابندی کی ہدایت ،نیاسرکلرجاری
فیصلے پر عملدرآمد کے لیے محکمہ خزانہ نے اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب (Accountant General Punjab)، تمام ضلعی ٹریژری دفاتر اور ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس افسران کو باضابطہ ہدایات جاری کر دی ہیں۔ اس کے ساتھ متعلقہ بینکوں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 31 جولائی کو سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنرز کی پنشن کی بروقت ادائیگی کے لیے تمام ضروری انتظامات مکمل کریں۔
حکام کے مطابق یکم اور 2 اگست کو ہفتہ اور اتوار کی تعطیلات کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو بروقت ادائیگی یقینی بنائی جا سکے اور انہیں مالی معاملات میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔