اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2025ء)سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکال دیا گیا، ڈائریکٹوریٹ جنرل ایمیگریشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں رپورٹ جمع کروادی۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں فواد چوہدری کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نہ نکالنے پر توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی، اس دوران ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن کی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرادی گئی، جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ (پی سی ایل) سے نکال دیا گیا ہے۔

رپورٹ میں عدالت عالیہ کو آگاہ کیا گیا کہ فواد چوہدری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے 4 جون کو نکالا گیا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے 25 ستمبر 2024 کو نام فہرست سے نکالنے کا حکم دیا تھا۔

(جاری ہے)

وکیل فیصل چوہدری نے جسٹس انعام امین سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے پاس آنے سے ہمارا فائدہ ہوتا ہے، اس دوران فواد چوہدری بھی روسٹرم پر آگئے اور جسٹس انعام امین سے کہا کہ عدالت کا بہت بہت شکریہ، آپ کو پتہ ہے ہم نے کہاں جانا ہے ، ہم نے یہیں اپوزیشن کرنی ہے۔جسٹس انعام امین منہاس نے ریمارکس دیے کہ آپ نے بھی ان کے پیچھے پڑ کے نام نکلوایا ہے، ان ریمارکس پر عدالت میں قہقہہ گونج اٹھا۔بعد ازاں عدالت نے فواد چوہدری کا نام سے نکالنے پر درخواست نمٹا دی۔

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اسلام ا باد ہائیکورٹ میں

پڑھیں:

بلدیاتی ملازمین کیلئے گلشن اقبال مثالی ٹاؤن بن گیا‘ڈاکٹر فواد

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

250916-02-14

 

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گلشن اقبال ٹاؤن بلدیاتی تاریخ کا پہلا ٹاؤن بن گیا ہے جس نے مسلمان ملازمین کو حج پر بھیجنے کے ساتھ ساتھ ہندو اور مسیحی ملازمین کے لیے بھی زیارتوں کے سلسلے کو برقرار رکھا ہے۔جمعہ کے روز کونسل ہال میں قرعہ اندازی چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد اور وائس چیئرمین ابراہیم صدیقی کی سربراہی میں منعقد ہوئی، جس میں خوش نصیب ملازمین کے ناموں کا اعلان کیا گیا۔ دس ملازمین کا تعلق مسیحی برادری جبکہ دو کا تعلق ہندو برادری سے ہے، جو اپنے اپنے مقدس مقامات کی زیارت کریں گے۔اس موقع پر چیئرمین ڈاکٹر فواد احمد نے کہا کہ پاکستان کے قیام کا بنیادی مقصد یہی تھا کہ یہاں ہر شہری محفوظ ہو اور مذہبی آزادی کے ساتھ اپنی عبادات ادا کر سکے۔ گلشن اقبال ٹاؤن نے اس مقصد کی عملی مثال قائم کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ملازمین کے لیے جو اقدامات کر رہے ہیں، چاہتے ہیں کہ آپ بھی گلشن کو حقیقی معنوں میں گلشن بنانے میں ہمارا ساتھ دیں۔ آپ سب کے تعاون سے ہم گلشن اقبال ٹاؤن کو پاکستان کا مثالی ٹاؤن بنانے میں کامیاب ہوں گے۔اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن عبدالرئیس احمد، ڈائریکٹر پارکس غلام رسول، ایکسی این بی اینڈ آر راشد فیاض، کونسل آفیسر محمد مجتبیٰ، انچارچ میونسپل سروسز راؤ شمشاد سمیت دیگر افسران و ملازمین بھی موجود تھے۔

 

چیئرمین گلشن اقبا ل ٹائون ہندوومسیحی ملازمین کے زیارت کے لیے قرعہ اندازی کررہے ہیں

متعلقہ مضامین

  • لاہور ہائیکورٹ: اعجاز چوہدری کی 9 مئی کیس میں سزا کیخلاف اپیلیں متعلقہ بینچ کو بھجوا دیں
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کا تحریری حکم نامہ جاری
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کا چیئرمین پی ٹی اے کو ہٹانے کا حکم، فیصلہ چیلنج
  • چیئرمین پی ٹی اے کی  اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ  میں اپیل دائر
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کا چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کا حکم
  • چھبیس ستمبر تک پلاٹوں کی قرعہ اندازی نہ کی گئی تو مزدور یونین احتجاجی تحریک کا آغاز کرے گی: چوہدری محمد یٰسین
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کا چیئرمین پی ٹی اے کو فوری عہدے سے ہٹانے کا حکم
  • اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپریم جوڈیشل کونسل کے فیصلے تک جسٹس طارق جہانگیری کو عدالتی کام سے روک دیا
  • ای سی ایل کیس میں ایمان مزاری اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش نہیں ہوئیں، سماعت ملتوی
  • بلدیاتی ملازمین کیلئے گلشن اقبال مثالی ٹاؤن بن گیا‘ڈاکٹر فواد