اسلام آباد:

سپریم کورٹ کے جج جسٹس ہاشم نے فواد چوہدری سے کہا ہے کہ آپ سیاسی آدمی ہیں جیل سے نہ ڈریں، جیل تو سیاست دانوں کو لیڈر بناتی ہے، گھبرائیں نہیں آپ محفوظ ہاتھوں میں ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں فواد چوہدری کی 9 مئی مقدمات کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ سماعت جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ فواد چوہدری نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ نے مقدمات کے خلاف درخواست پر اعتراضات لگائے، اپیل میں ججز نے اعتراضات کو برقرار رکھا۔

جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ نے اعتراضات برقرار رکھنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی، ہائی کورٹ کا آرڈر فیصلہ کم اور شاہی فرمان زیادہ لگ رہا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ 9 مئی کے بعد سات ماہ جیل میں رہا جیل سے نکلے تو 35 مقدمات مختلف شہروں میں درج تھے، ملتان، فیصل آباد، لاہور اور راولپنڈی میں اعانت جرم کے مقدمات ہیں، اعتراض لگایا گیا کہ برانچ رجسٹری کے ہوئے ہوئے ہائیکورٹ کی پرنسپل سیٹ پر درخواست دائر نہیں ہوسکتی۔

پراسیکیوشن کی جانب سے فواد چوہدری کی درخواست پر اعتراض کردیا گیا۔ جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا کہ اگر ہائی کورٹ وجوہات پر مبنی تفصیلی فیصلہ کر دے تو پراسیکیوشن کو کیا مسئلہ ہے؟ فواد چوہدری نے کہا کہ پراسیکیوٹر صاحب آپ بلاوجہ جذباتی ہو رہے ہیں۔
جسٹس ہاشم کاکڑ نے فواد چوہدری سے کہا کہ آپ سیاسی آدمی ہیں جیل سے نہ ڈریں، جیل تو سیاست دانوں کو لیڈر بناتی ہے، گھبرائیں نہیں آپ محفوظ ہاتھوں میں ہیں۔

اس پر فواد چوہدری نے کہا کہ پہلے بھی جیل گئے ہیں دوبارہ چلے جائیں گے۔ 

جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا کہ شائستہ لودھی کے ویڈیو کلپ پر 85 مقدمات درج ہوئے، کوئٹہ میں 84 مقدمات میں نے خارج کیے تھے، ہائی کورٹ کی پرنسپل سیٹ کے اختیارات ختم نہیں ہوسکتے، مختلف شہروں میں بنچ تو لوگوں کی سہولت کیلئے بنائے جاتے ہیں۔

عدالت نے مزید سماعت آئندہ منگل تک ملتوی کردی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: فواد چوہدری نے کہا کہ جسٹس ہاشم کاکڑ نے ہائی کورٹ جیل سے

پڑھیں:

مصطفیٰ ملک کی قیادت میں مسلم لیگی وفد کی سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے اہل خانہ سے تعزیت،چوہدری شجاعت حسین نے بھی ٹیلی فون پر غمزدہ خاندان سے اظہار تعزیت کیا

 

اسلام آباد
سابق وزیرِ اعظم چوہدری شجاعت حسین کا سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف کی شہادت پر اہل خانہ سے اظہار تعزیت ،چوہدری شجاعت حسین کی ہدایت پر پارٹی وفد مرکزی سیکرٹری اطلاعات مصطفی ملک کی قیادت میں انکی رہائش گاہ پہنچا، وفد میں ملک کامران منیر، چوہدری ندیم منظور، محمد علی اعوان ایڈوکیٹ شامل تھے ۔

چوہدری شجاعت حسین نے شہید کے والد راجہ یوسف اور بھائی تیمور یوسف سے ٹیلی فون پر اظہار تعزیت کیا ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے دوران پاک فضائیہ کے 5 اور پاک فوج کے 6 افسران و جوانوں کی شہادت پر انہیں نذرانہ عقیدت پیش کرتا ہوں،افواج پاکستان نے وطن کی سالمیت اور خودمختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دی،شہدا اور بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو قوم کبھی فراموش نہیں کرے گی۔والد راجہ یوسف نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین نے جس طرح ایک شہید کے خاندان کی دلجوئی کی ، انکے شکرگزار ہیں ،مجھے اور میرے خاندان کو آپکی دلجوئی سے حوصلہ ملا ، جوان بیٹے کی جدائی کا صدمہ معمولی نہیں ، مگر دل مطمئن ہے میرا بیٹا شہادت جیسے عظیم رتبہ پر فائز ہوا ۔

مرکزی سیکرٹری اطلاعات مصطفی ملک نے کہا کہ افواج پاکستان کے افسران اور جوان وطن کی حفاظت کے لیے پرعزم اور انکے حوصلے بلند ہیں،وطن کی سالمیت کے لیے پوری قوم پاک افواج کے جذبہ کو سراہتی ہے

Post Views: 5

متعلقہ مضامین

  • ’جیل سے نہ ڈریں، جیل تو سیاستدانوں کو لیڈر بناتا ہے‘، جسٹس ہاشم اور فواد چوہدری میں مکالمہ
  • ججز تبادلہ اور سنیارٹی کیس،  5 ججز نے تحریری جواب سپریم کورٹ میں جمع  کرا دیا
  • پنجاب اسمبلی میں پیش کیا گیا کمیونٹی جسٹس پنچایت بل کیا ہے؟
  • ججز ٹرانسفرز کیس؛ حقائق کی بنیاد پر نہیں قانونی سوالات پر فیصلہ کرنا ہے، سپریم کورٹ
  • فیصل جاوید کو درج مقدمات میں 29 مئی تک گرفتار نہ کرنے کا حکم
  • ججز سے یہ وعدہ کیا گیا ہے کہ 27ویں ترمیم لا کر ان کی عمر میں 5 سال اضافہ کریں گے، فواد چوہدری کا دعویٰ
  • مصطفیٰ ملک کی قیادت میں مسلم لیگی وفد کی سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے اہل خانہ سے تعزیت،چوہدری شجاعت حسین نے بھی ٹیلی فون پر غمزدہ خاندان سے اظہار تعزیت کیا
  • مرکزی سیکرٹری اطلاعات ق لیگ مصطفی ملک کی قیادت میں وفد کی سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے اہل خانہ سے تعزیت
  • گرمیوں کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا