انکوائری کمیشن نے جبری گمشدگیوں سے متعلق 82 فیصد کیسز نمٹا دیے
اشاعت کی تاریخ: 9th, August 2025 GMT
اسلام آباد:
چیئرمن کمیشن برائے جبری گمشدگیاں جسٹس (ر) ارشد حسین شاہ نے عہدہ سنبھالنے کے بعد گمشدہ افراد کے مسئلے کے حل کے لیے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔
کمیشن کو مبینہ جبری گمشدگیوں سے متعلق 10ہزار607 کیسز موصول ہوئے اور 31 جولائی 2025 تک کمیشن نے 8770 کیسز (82 فیصد) کیسز نمٹا دیے۔
جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ کے عہدہ سنبھالنے کے بعد جولائی کے مہینے میں کمیشن نے 70 کیسز نمٹائے اور 15 نئی شکایات رجسٹرڈ کیں۔
کمیشن نے وفاقی حکومت کی جانب سے گمشدہ افراد کے خاندانوں کی مالی معاونت کے لیے 50 لاکھ روپے کے پیکج پر عمل درآمد بھی شروع کر دیا۔
چیئرمین کی جانب سے وفاقی حکومت کو مالی معاونت کے کیسز کی سفارشات پیش کرنے کے لیے دو اجلاسوں کی صدارت کی گئی، جس میں جسٹس (ر) نذر اکبر ممبر سندھ اور ریٹائرڈ جج محمد بشیر ممبر اسلام آباد تعینات کیے گئے۔
خیبر پختون خوا میں مبینہ جبری گمشدگیوں کے معاملات سے نمٹنے کے لیے جسٹس (ر) سید افسر شاہ ممبر تعینات کیے گئے۔
کمیشن نے گمشدگیوں کے معاملات کی تفتیش اور معاملات جلد نمٹانے کے لیے یکساں پالیسی کی تشکیل کی ضرورت پر زور دیا۔ کمیشن کے چیئرمین نے گمشدگیوں کے تدارک کے لیے ضوابط کی تشکیل کے لیے لاہور اور کراچی کا بھی دورہ کیا جہاں 50 سے زائد کیسز کی سماعت کی۔
چیئرمین جسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ کی پنجاب، خیبر پختون خوا، اسلام آباد اور سندھ کے داخلہ سیکریٹریز اور پولیس کے آئی جیز سے بھی ملاقاتیں ہوئیں۔ جبری گمشدگیوں پر کمیشن کے چیئرمین نے تمام صوبوں، اسلام آباد اور آزاد جموں وکشمیر کی مشترکہ تفتیشی ٹیمز اور صوبائی ٹاسک فورسز پر جامع رپورٹس بروقت جمع کروانے پر زور دیا۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے جبری گمشدگیوں پر انکوائری کمیشن کی تشکیلِ نو کرتے ہوئے جسٹس (ریٹائرڈ) سید ارشد حسین شاہ کو کمیشن کا چیئرمین تعینات کیا تھا۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان جبری گمشدگیوں ارشد حسین شاہ اسلام آباد کے لیے
پڑھیں:
وزارت خزانہ نے پنشن سے متعلق آفس میمورنڈم جاری کر دیا
ویب ڈیسک: وزارت خزانہ نے پنشن سے متعلق آفس میمورنڈم جاری کر دیا۔میمورنڈم ملازمین کی پنشن میں اضافے، ادائیگی سے متعلق ہے۔
یکم جولائی2025یا بعد میں ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کیلئے ریلیف کی منظوری دی گئی ہے،میمورنڈم کے مطابق تمام وفاقی پنشنرزپر برابری کی بنیاد پر پنشن میں اضافے کا اطلاق ہوگا، 2011 سے 2024 کے دوران پانچ اضافی ایڈہاک ریلیف الاؤنس پنشن کا حصہ ہونگے،ان پانچ سابقہ اضافی ایڈہاک ریلیف الاؤنس کی مجموعی شرح 70 فیصد تک بنتی ہے ۔
10 مرلہ میں 2 پودے ،1کنال میں 4 پودے لگانے کی پابندی
وزارت خزانہ نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی بیس لائن پنشن ہی نیٹ پنشن تصور کی جائے گی،گراس پنشن میں سے کمیوٹ شدہ پنشن منہا کرکے 5 ایڈہاک ریلیف شامل کیے جائیں گے۔
دستاویز کے مطابق وفاقی سرکاری ملازمین کی خالص پنشن میں 5 سابقہ اضافے بھی شامل ہونگے، سال 2011 میں 15 فیصد، سال 2015 میں 7.5 فیصد ایڈہاک ریلیف دیا گیا تھا، 2022 میں 15 فیصد، سال 2023 میں 17.5 فیصد، 2024 میں بھی 15 فیصد ریلیف دیا گیا۔
د بھارت کی امریکہ سے ہتھیاروں کی خریداری روکنے کی میڈیا رپورٹ کی تردید