جشنِ آزادی اور معرکہ حق کی تقریبات جوش و خروش سے منارہے ہیں، سعید غنی
اشاعت کی تاریخ: 9th, August 2025 GMT
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر بلدیات سندھ نے کہا کہ 12 اگست کو مزارِ قائد پر رات میں لیزر لائٹ کا شو منعقد کیا جائے گا، اس وقت بھی فریئر ہال میں 3 روزہ فیملی فیسٹیول جاری ہے، پورے صوبے میں مختلف پروگرامز ہو رہے ہیں، امید ہے 14 اگست تک یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ جشنِ آزادی اور معرکہ حق کی تقریبات جوش و خروش سے منارہے ہیں۔ ایکسپو سینٹر کراچی میں سعید غنی اور وقار مہدی نے میڈیا سے گفتگو کی۔ اس موقع پر سعید غنی نے کہا کہ معرکہ حق اور جشنِ آزادی کے لیے ایکسپو سینٹر میں آج مشاعرہ اور آتشبازی ہوگی۔ سعید غنی نے کہا کہ کراچی کے شہریوں سے گزارش ہے کہ اس میں فیملیز کے ہمراہ بھرپور شرکت کریں جبکہ 13 اگست کو نیشنل اسٹیڈیم میں بہت بڑا پروگرام ہوگا۔ وہاں خواتین، جسمانی معذوری کے شکار افراد کے لیے الگ انتظامات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کل حیدرآباد رانی باغ میں بہت زبردست پروگرام ہوا ہے، شاید پاکستان کی تاریخ کے بڑے کنسرٹس میں اس کا شمار ہوگا۔
سعید غنی نے کہا کہ 12 اگست کو مزارِ قائد پر رات میں لیزر لائٹ کا شو منعقد کیا جائے گا، اس وقت بھی فریئر ہال میں 3 روزہ فیملی فیسٹیول جاری ہے، پورے صوبے میں مختلف پروگرامز ہو رہے ہیں، امید ہے 14 اگست تک یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا۔ سعید غنی نے کہا کہ تمام لوگوں کے تعاون کے ساتھ بڑے پروگرام ہو رہے ہیں، آرٹس کونسل کراچی کا پروگرام میں تعاون حاصل ہے، حیدرآباد کے پروگرام میں لاکھوں لوگ تھے، جہاں لاکھوں لوگ ہوں، داخلہ مفت ہو، وہاں کچھ ایشو ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ہر بڑے پروگرام میں آتشبازی کریں، کل سکھر میں پروگرام ہو رہا ہے وہاں بھی آتشبازی ہوگی، کل بھی حیدرآباد کے پروگرام میں آتشبازی کی گئی، ہمارے پروگرام کو ہمارے دوستوں نے اسپانسر کیا ہے، وہ نہیں چاہتے کہ ان کے نام سامنے آئیں۔ وزیر بلدیات سندھ نے کہا کہ اس مشاعرے میں بھی شاید تھوڑے پیسے خرچ ہوں، گورنر سندھ بھی بڑے بڑے ایونٹ کر رہے ہیں یہ خوشی کی بات ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سعید غنی نے کہا کہ پروگرام میں پروگرام ہو رہے ہیں
پڑھیں:
اسلامی یکجہتی کھیل 2025: پاکستانی باکسر فاطمہ زہرہ پہلی بار سیمی فائنل میں، عروشہ سعید نے کانسی کا تمغہ جیت لیا
اسلامی یکجہتی کھیل 2025 میں پاکستان کی باصلاحیت باکسر فاطمہ زہرہ نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے پہلی مرتبہ سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ ان کی یہ تاریخی کامیابی نہ صرف ان کے لیے بلکہ پاکستانیوں کے لیے بھی فخر کا لمحہ قرار دی جا رہی ہے۔
فاطمہ زہرہ نے اپنے حریفوں کے خلاف مضبوط اعصاب، انتھک محنت اور غیر معمولی عزم کے ساتھ مقابلہ کرتے ہوئے نمایاں فتح حاصل کی۔ ان کی کامیابی نے پاکستانی شائقینِ کھیل کے دل جیت لیے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو میں فاطمہ زہرہ کا کہنا تھا ’میری پوری کوشش ہے کہ میں فائنل میں پہنچ کر پاکستان کا پرچم مزید بلند کروں۔‘
دوسری جانب، پاکستانی ایتھلیٹ عروشہ سعید نے کُراش (Kurash) کے ویمنز 57 کلوگرام کیٹیگری میں کانسی کا تمغہ حاصل کر کے ملک کے لیے ایک اور اعزاز جیت لیا۔
ریاض میں جاری اسلامی یکجہتی کھیلوں میں پاکستانی کھلاڑی مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا رہے ہیں، اور فاطمہ زہرہ کی سیمی فائنل تک رسائی نے پاکستانی کھیلوں میں ایک نئی امید کی کرن روشن کر دی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلامی یکجہتی کھیل 2025 ریاض سعودی عرب عروشہ سعید فاطمہ زہرہ