شکر گڑھ: نالہ بئیں میں درمیانے درجے کا سیلاب
اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT
—فائل فوٹو
شکر گڑھ کے نالہ بئیں میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔
محکمۂ ایریگیشن کے مطابق نالہ بئیں میں 5100 کیوسک پانی کا ریلہ گزر رہا ہے، نالہ ڈیک میں 10300 کیوسک پانی کا ریلہ گزر رہا ہے۔
بہاول پور میں دریائے ستلج میں ہیڈ گنڈا سنگھ والا پر پانی کی سطح میں اضافہ ہوا ہے، پانی کی سطح 18.70 فٹ ہو گئی ہے۔
ہیڈ گنڈا سنگھ والا پر پانی کا اخراج 59287 کیوسک ہے، ہیڈ سلیمانکی پر پانی کی آمد 41700 کیوسک ہے۔
ہیڈ سلیمانکی پر پانی کا اخراج 32030 کیوسک ہے، ہیڈ اسلام پر پانی کی آمد 24207 اور اخراج 22307 کیوسک ہے، جبکہ ہیڈ میلسی سائفن پر پانی کی آمد 17778 کیوسک ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پر پانی کی کیوسک ہے پانی کا
پڑھیں:
آئی سی سی، نئی رینکنگمیں پاکستانی کھلاڑیوں کی مزید تنزلی
افغانستان کے عظمت اللّٰہ عمر زئی کی پہلی پوزیشن برقرار’ سلمان علی آغا ایک درجہ ترقی
بھارتی کھلاڑی سب سے آگے ، آسٹریلیا کے ٹم ڈیوڈ ترقی کے بعد ٹاپ ٹین میں شامل
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پلیئرز رینکنگ جاری کردی ہے، ٹی20 بیٹنگ میں بھارت کے ابھیشک شرما، ون ڈے میں بھارت کے شبمن گل اور ٹیسٹ کرکٹ میں انگلینڈ کے جوروٹ نے پہلی پوزیشن اپنے نام کر رکھی ہے۔ٹی20 بیٹنگ میں آسٹریلیا کے ٹم ڈیوڈ 6 درجے ترقی کے بعد ٹاپ ٹین میں شامل ہوئے ہیں، ان کا نمبر 10واں ہے جبکہ کیمرون گرین 6 درجے ترقی کے بعد 17 نمبر پہنچے ہیں۔ٹی20 کی ٹاپ رینکنگ میں پاکستان کا کوئی بیٹر شامل نہیں، بابر اعظم بھی ایک درجے تنزلی کے بعد 18ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔ساؤتھ افریقا کے ڈیولڈ بریوس نے لمبی چھلانگ لگائی، وہ 80 درجے ترقی کے بعد 21ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ٹی20 بولنگ کی ٹاپ ٹین فہرست میں بھی پاکستان کا کوئی بولر شامل نہیں ہے، نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی کا پہلا نمبر برقرار ہے۔آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ 3 درجے ترقی کے بعد 20ویں نمبر پر آگئے ہیں جبکہ حارث روف 2 درجے ترقی کے بعد 24 ویں پوزیشن پر ہیں۔ٹی20 آل راؤنڈرز کی فہرست میں بھارت کے ہاردیک پانڈیا نے پہلا نمبر برقرار رکھا ہے۔آئی سی سی ون ڈے پلیئر رینکنگ میں بیٹر میں شبمن گل نے پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے جبکہ روہت شرما ایک درجہ بہتری کے بعد دوسری پوزیشن پر آگئے ہیں جبکہ بابر اعظم کی ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے وہ تیسرے نمبر پر ہیں۔پاکستانی ٹیم کے کپتان محمد رضوان ایک درجہ تنزلی کے بعد 23ویں جبکہ صائم ایوب 9 درجے تنزلی کے بعد 46 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ون ڈے بولنگ میں سری لنکا کے مہیش تھیکشانا کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ ویسٹ انڈیز کے گوڈا کیش موتی 5 درجے بہتری کے بعد 12 نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔گرین شرٹس کے شاہین شاہ آفریدی ایک درجہ تنزلی کے بعد 13ویں، ویسٹ انڈیز کے جیڈن سیلز 24 درجے ترقی کے بعد 33ویں اور ابرار احمد 2 درجے بہتری کے بعد 54ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔ایک روزہ کرکٹ کی آل راؤنڈرز رینکنگ میں افغانستان کے عظمت اللّٰہ عمر زئی کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ سلمان علی آغا ایک درجہ بہتری کے بعد 21 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔آئی سی سی کی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں بیٹنگ میں جو روٹ، بولنگ میں بھارت کے جسپریت بمرا اور آل راؤنڈرز میں بھارت کے رویندرا جدیجہ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ہیری بروک نے بیٹنگ میں دوسری اور کین ولیم سن کی تیسری پوزیشن برقرار ہے جبکہ ساؤتھ افریقا کے ایڈن مارکرم ایک درجہ بہتری کے بعد 15ویں نمبر پر آگئے ہیں۔نیوزی لینڈ کے رچن رویندرا 15 درجے لمبی چھلانگ کے بعد 23ویں نمبر پر آگئے ہیں جبکہ اسی ٹیم کے ڈیون کانوے 7 درجے بہتری کے بعد 37ویں پوزیشن پر پہنچے ہیں۔ٹیسٹ کی بولنگ رینکنگ میں پاکستان کے نعمان کی چھٹی پوزیشن برقرار ہے جبکہ نیوزی لینڈ کے میٹ ہینری 1 درجے بہتر کے بعد تیسرے نمبر پر ہیں۔