سیلاب متاثرین سے اظہارِ ہمدردی، یو اے ای میں یومِ آزادی کی تقریبات ملتوی
اشاعت کی تاریخ: 17th, August 2025 GMT
ابو ظہبی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اگست 2025ء ) پاکستان میں سیلاب متاثرین سے اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے یو اے ای میں یومِ آزادی کی تقریبات ملتوی کردی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی نے حالیہ سیلاب کے باعث پاکستان کے مختلف علاقوں بشمول خیبر پختونخواہ کے اضلاع بونیر، باجوڑ، شانگلہ، مانسہرہ و دیگر علاقوں اور کشمیر و گلگت بلتستان میں قیمتی جانوں اور گھروں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
(جاری ہے)
اس حوالے سے سفارت خانہ کی جانب سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ المیہ ناصرف متاثرہ خاندانوں بلکہ پوری قوم کے لیے ایک کڑا امتحان ہے، فیصل نیاز ترمذی نے متحدہ عرب امارت میں بسنے والے پاکستانی کمیونٹی سے اپیل کی ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم وطنوں کے ساتھ کھڑے ہوں، غم بانٹیں اور ہر ممکن تعاون کریں۔ یو اے ای میں پاکستانی سفیر کا مزید کہنا ہے کہ اس افسوسناک سانحہ کے پیشِ نظر متاثرہ خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے متحدہ عرب امارت میں منعقدہ یومِ آزادی کی تقریبات ملتوی کردی گئی ہیں، اللہ تعالیٰ مرحومین کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے۔.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
متاثرین سیلاب کیلیے قائم الخدمت خیمہ بستی میں شادی کی تقریب
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور:۔ سیلاب متاثرین کے لیے قائم الخدمت فاﺅنڈیشن کی خیمہ بستی میں خوشیوں کے رنگ بکھر گئے۔ چوہنگ میں قائم خیمہ بستی میں ایک سادہ مگر پروقار شادی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں دلہا علی رضا اور دلہن طیبہ ریاض رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔
طیبہ ریاض خیمہ اسکول کی معلمہ ہیں۔ صدرالخدمت فاﺅنڈیشن پاکستان پروفیسر ڈاکٹرحفیظ الرحمن کی جانب سے دونوں خاندانوں کومبارکباد اور نیک خواہشات کااظہار، دلہن کو شادی باکس، نئے کپڑے، جوتے اور دیگر ضروری سامان فراہم کیا،اس موقع پر مہمانوں کے لیے ضیافت کا بھی اہتمام کیا گیاتھا ۔
شادی کے تقریب میں الخدمت فاﺅنڈیشن کے ذمہ داران شعیب ہاشمی، صبا ثاقب، سمیعہ سلمان، عبداللہ محسن سمیت دیگر ذمہ داران اور رضاکار، شاگردوں، اساتذہ، والدین، اہلیانِ علاقہ اور خیمہ بستی کے مکینوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
بچیوں نے سفید خیموں کی بستی کو رنگ برنگی سجاوٹ سے دلہن کی طرح آراستہ کر دیا، جبکہ الخدمت ٹیم اور رضاکاروں نے تمام رسومات نہایت سادگی اور محبت کے ساتھ ادا کیں۔ اس موقع پر دلہن کے والد نے جذباتی انداز میں کہاکہ سیلاب نے ہمارے گھروں کواجاڑ دیا ، ایسے میں الخدمت امید کا چراغ بنی۔ یہ ہمارے لیے بہت بڑی نعمت ہے۔ شرکا نے کہا کہ مشکل حالات میں اس طرح کی خوشیوں کا انعقاد نہ صرف متاثرہ خاندانوں کے لیے سہارا ہے بلکہ معاشرے کے لیے بھی حوصلہ افزا پیغام ہے۔ شرکا نے الخدمت فاﺅنڈیشن کو خراجِ تحسین پیش کیا۔