2025-10-04@20:04:01 GMT
تلاش کی گنتی: 19
«ٹریفک کے لیے بحال»:
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی کی فضائی حدود میں ایک غیر ملکی ایئرلائن کے طیارے کو لینڈنگ کے دوران جی پی ایس سگنلز میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ ذرائع کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ رات اس وقت پیش آیا جب جہاز لینڈنگ کے لیے نیچے آ رہا تھا۔اطلاعات کے مطابق طیارے کے کپتان نے سگنلز میں مسئلہ پیدا ہونے پر فوری طور پر کراچی ایئر ٹریفک کنٹرول کو صورتحال سے آگاہ کیا۔ ایئر ٹریفک کنٹرول نے بروقت رہنمائی فراہم کی اور طیارے کی لینڈنگ میں معاونت کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اے ٹی سی کی رہنمائی کے بعد غیر ملکی ایئرلائن کا یہ جہاز بحفاظت لینڈ کر گیا اور کسی قسم کا نقصان یا ہنگامی صورتحال پیدا نہیں ہوئی۔ اس واقعے...
ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے داناسر، درازندہ کے مقام پر آج ایک المناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جب بلوچستان کے خانوزئی سے ڈیرہ اسماعیل خان آنے والی ایک مزدا گاڑی کے بریک فیل ہو گئے۔ گاڑی میں ایک ہی خاندان کے افراد سوار تھے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 ڈیرہ اسماعیل خان کی ٹیم موقع پر پہنچی اور بروقت امدادی کارروائیاں شروع کیں۔ حادثے کی تفصیل گاڑی کے بریک فیل ہونے کے باعث حادثہ پیش آیا جس میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہو گئیں۔ ریسکیو کارروائی ریسکیو اہلکاروں نے 03 زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا، جبکہ 07 جاں بحق افراد کی لاشیں بھی ریکور کی گئیں۔ مقامی ذرائع...
اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ریڈ زون میں داخلے کے حوالے سے ٹریفک ایڈوائزری جاری کر دی۔ پولیس ترجمان کے مطابق لا اینڈ آرڈر کی صورتحال کے پیش نظر ایکسپریس چوک اور نادرا چوک پر ڈائیورشنز لگائی گئی ہیں۔ شہری ریڈ زون میں داخلے کے لیے مارگلہ روڈ، میریٹ ہوٹل اور سرینا ہوٹل کے راستے استعمال کر سکتے ہیں۔ ٹریفک پولیس کے مطابق ڈائیورشنز کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر اور گاڑیاں سست روی کا شکار ہوں گی۔ یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد ٹریفک پولیس کا ون وے خلاف ورزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 249 مقدمات درج چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں نے کہا کہ شہریوں کی سہولت کے لیے ٹریفک پولیس کے اہلکار مختلف مقامات پر تعینات...

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند
بھارتی آبی جارحیت کے بعد بپھرے دریاؤں نے اپر پنجاب کے بعد جنوبی پنجاب میں بھی تباہی کی داستان رقم کردی، جلال پور پیروالا کے قریب دونوں اطراف سیلابی پانی کے بہاؤ سے ملتان سکھر ایم فائیو (M-5) موٹروے کو بھی نقصان پہنچا، جس کا ایک حصہ بہہ گیا، جس کے بعد موٹروے کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔ پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح کم ہونے کے باوجود جنوبی علاقوں میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں، سیلاب جنوبی پنجاب سے آگے بڑھتا ہوا سندھ میں داخل ہورہا ہے۔ شجاع آباد میں دریائے چناب میں طغیانی سے 15 موضاجات پانی میں ڈوب گئے جب کہ 17موضاجات کو جزوی نقصان پہنچا اور اب تک 4000 سے...
سیلاب سے صورتحال مزید سنگین ہونے کے باعث ملتان کی تحصیل جلالپور پیر والا کے مقام پر موٹروے ایم 5 کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق سیلابی پانی کے کٹاؤ کے باعث موٹروے میں شگاف کا خدشہ ہے۔ موٹروے کو بڑے کٹاؤ سے بچانے کے لیے سینڈ بیگ اور پتھر استعمال کیے جا رہے ہیں۔ آئندہ 24 گھنٹوں میں جلال پور پیر والا میں سیلابی پانی میں واضح کمی ہو جائے گی۔ مون سون بارشوں کے گیارویں اسپیل کا الرٹ جاری ترجمان موٹروے کے مطابق ٹریفک کو متبادل راستوں سے گزارا جا رہا ہے، این ایچ اے حکام کی ہدایت پر ٹریفک کے لیے ڈائیورشنز لگا دی گئی ہیں۔ ترجمان کا...
ٹریفک پولیس نے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر شہریوں کے تحفظ اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے بھاری گاڑیوں کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ہلاکتوں پہ گہرا دکھ، 15 روز میں ڈمپرز پر کیمرے اور لائسنس نہ ہوئے تو سخت کارروائی ہوگی، وزیر اعلیٰ سندھ ڈی آئی جی ٹریفک کراچی سید پیر محمد شاہ کے دستخط سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 11 اور 12 ربیع الاول 1447 ہجری، یعنی 5 اور 6 ستمبر (جمعہ اور ہفتہ) کو شہر بھر میں کسی بھی قسم کی بھاری ٹریفک داخل نہیں ہو سکے گی۔ نوٹیفکیشن کا عکس حکام کے مطابق ربیع الاول کی مناسبت سے کراچی میں مختلف مذہبی اجتماعات اور...
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 اگست 2025ء ) صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہو میں مناواں کے علاقے میں ڈرون آن گرا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں مناواں کے علاقے جنڈیالہ روڈ پر ڈرون گرا ہے، جس کے بارے میں شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ ڈرون منشیات کی سمگلنگ کے لیے استعمال کیا گیا کیوں کہ پہلے بھی اس علاقے میں اسی قسم کا ڈرون منشیات کی ترسیل کے لیے استعمال کیا جاتا رہا ہے، پولیس نے ڈرون کو قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔ دوسری طرف وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ٹریفک قوانین کے نفاذ اور چالان کیلئے ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کردیا گیا، اسلام آباد ٹریفک پولیس (آئی ٹی پی) نے ایکسپریس...
لیورپول اور پرتگال کے معروف فٹبالر دیوگو ژوٹا (Diogo Jota) 28 سال کی عمر میں اسپین میں ایک ہولناک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئے۔ ان کے ساتھ ان کے 26 سالہ بھائی بھی حادثے کا شکار ہوئے۔ پرتگالی فٹبال فیڈریشن نے اس افسوسناک خبر کی تصدیق کی ہے۔ حادثہ شمال مغربی اسپین کے علاقے زامورا کے قریب پیش آیا، جہاں دونوں بھائی جس لامبورگینی گاڑی میں سفر کر رہے تھے وہ سڑک سے پھسل کر ایک درخت سے ٹکرا گئی اور فوراً آگ بھڑک اٹھی۔ کاستیل و لیون کے علاقائی فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق حادثہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب پیش آیا اور جائے وقوعہ پر پہنچنے پر دونوں افراد مردہ حالت میں پائے گئے۔ پرتگالی فٹبال...
عابد چودھری :انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کیاسک علامہ اقبال ائیر پورٹ پر قائم کر دیا گیا۔ شہری اب اپنا انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس چند منٹوں میں حاصل کر سکتے ہیں،انٹرنیشنل لائسنس کے حصول کیلئے شہری کا ریگولر لائسنس بنا ہونا لازم ہے،پاکستان کے کسی بھی ائیرپورٹ پر یہ پہلی مرتبہ سہولت فراہم کی گئی ہے،کیاسک سے شہری لائسنس سے متعلق دیگر سروسز بھی حاصل کر سکیں گے،ٹریفک وارڈنز کی سہولت کیلئے بھی مختلف چوراہوں پر کیاسک لگائے جا رہے ہیں۔ انارکلی : مکان کی چھت گر نے سےملبےتلےدب کر5افراد زخمی سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید کا کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس لاہور جدید طرز کی جانب گامزن ہے،کیاسک 24 گھنٹے تین شفٹوں میں کام کریگا ،عملہ تعینات کر...
احسن حمید جو کہ گلیات ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں اسسٹنٹ ڈائیریکٹرکی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں۔ وی نیوز سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ہمارے ریکارڈ کے مطابق قریباً 6 ملین سے زیادہ سیاح ہر سال گلیات کا رخ کرتے ہیں اور ہمارے ادارے نے ان کو مختف سہولیات دینے کے لیے فیسیلیٹیشن سینٹرز بنائے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جب یہاں پر سیاحوں کا ہجوم زیادہ ہو جاتا ہے تو ہم مختلف جگہ پر اپنے اسٹاف کی ڈیوٹیاں لگاتے ہیں جس میں یہاں کی پولیس بھی ہمارا بہت ساتھ دیتی ہے تاکہ ٹریفک یا کسی اور قسم کے مسئلے سے لوگوں کو پریشان نہ ہونا پڑے۔ یہ بھی پڑھیں سیاحوں کے لیے خوشخبری، مری کے دلکش مناظر کی...
وادی نیلم پر رات گئے سے جاری فائرنگ گولہ باری رک گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پاک فوج سے خوفزدہ دشمن نے ایک بار پھر سفید جھنڈا لہرا دیا محمد اختر ایوب انچارج ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نیلم کے مطابق وادی نیلم کے تمام سیکٹرز پر رات گئے سے جاری فائرنگ گولہ باری رک گئی ہے۔ ڈی ڈی ایم اے نیلم کا کہنا ہے کہ گولہ باری سے کیل میں ایک شخص زخمی ہوا ہے۔ رہائشی مکانات املاک کے نقصان کی تفصیلات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔ محمد اختر ایوب انچارج ڈی ڈی ایم اے نیلم کے مطابق شاہراہِ نیلم ٹریفک کے لیے بحال ہے لیکن شہری محتاط رہیں۔ محمد اختر ایوب کے مطابق بجلی کی ٹرانسمیشن لائنیں متاثر ہونے سے...
جماعت اسلامی نے آج اسلام آباد میں فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے مارچ کی کال دے رکھی ہے، اور وفاقی دارالحکومت و گردونواح سے عوام زیروپوائنٹ پہنچنا شروع ہوگئے۔ انتظامیہ نے اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے ہیں اور ریڈزون کو مکمل سیل کردیا ہے۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق لا اینڈ آرڈر کے پیش نظر ریڈ زون کے داخلی و خارجی راستے جن میں سرینہ، نادرا، میریٹ اور ایکسپریس چوک تا حکم ثانی عارضی طور پر بند ہوں گے۔ سیکریٹ یا ریڈ زون جانے واے شہری مارگلہ روڈ استعمال کریں۔ یہ بھی پڑھیں وفاقی دارالحکومت میں ’یکجہتی فلسطین مارچ‘، سیکیورٹی ہائی الرٹ، ریڈ زون جانیوالے راستے سیل کردیے گئے ترجمان اسلام آباد ٹریفک پولیس نے...
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ایم کیو ایم حقیقی نے کہا کہ سندھ حکومت کی طرف سے سنجیدہ اقدامات نظر نہیں آتے، لاہور میں 8 ہزار سی سی ٹی وی کیمرے لگا کر ٹریفک پولیس کا کام کم کر دیا گیا ہے، 30 سال سے کراچی میں پانی بیچا جا رہا ہے، ایک مہینے میں اربوں روپےکا پانی فروخت ہورہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد نے کہا ہے کہ 12 اپریل کو شہری پرامن احتجاج کے لیے نکلیں۔ کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آفاق احمد نے کہا کہ جنوری سے اب تک 200 سے زائد شہری ہیوی ٹریفک سے جاں بحق ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی طرف...
اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے 23 مارچ یومِ پاکستان کے موقع پر ہیوی ٹریفک کے لیے روٹ پلان جاری کیا گیا ہے۔اسلام آباد کی ٹریفک پولیس کے مطابق 23 مارچ بروز اتوار یومِ پاکستان کے موقع پر مختلف اوقات کے لیے ٹریفک ڈائیورشن پلان ترتیب دیا گیا ہے۔ٹریفک پولیس کے مطابق 22 مارچ رات 12 بجے سے23 مارچ سہ پہر 3 بجے تک ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کے لیے اسلام آباد میں داخلہ ممنوع ہو گا، 23 مارچ 6 بجےصبح سے دن ایک بجے تک سری نگر ہائی وے سیونتھ ایونیو سے کوڑیانوالہ چوک تک آنے اور جانے والی سڑک ٹریفک کے لیے بند ہو گی۔ عاطف اسلم کی آواز میں 23 مارچ کا خصوصی نغمہ جاریپاک...
اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق غیر ملکی ٹیم کی آمدورفت کے باعث آج دن ساڑھے 4 بجے سے ساڑھے 6 بجے تک مختلف اوقات میں سری نگر ہائی وے، کلب روڈ، مری روڈ، فیض آباد، فیصل ایونیو، نائنتھ ایونیو اور ایکسپریس ہائی وے پر روٹ لگایا جائے گا۔ روٹ کے باعث سری نگر ہائی وے اور ایکسپریس وے پر ٹریفک تعطل اور ٹریفک سست روی کا شکار رہے گی۔ یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد میں ٹریفک پلان جاری، کونسی اہم سڑک بند رہے گی؟ ٹریفک پولیس نے شہریوں سے گزارش کی ہے کہ وہ روٹ لگنے کے دوران اسلام آباد میں سفر کے لیے مختلف انڈر پاسز اور سری نگر ہائی وے سے منسلک سروس روڈ کا استعمال کریں...
غیر ملکی ٹیم کی آمد و رفت کے باعث آج 08 بجے سے 10 بجے دن تک سری نگر ہائی وے پر روٹ لگایا جائے گا۔ روٹ کے باعث سری نگر ہائی وے ٹریفک تعطل کا شکار رہے گی۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق شہری دوران روٹ اسلام آباد میں سفر کے لیے مختلف انڈر پاسز اور مرکزی شاہراہوں سے منسلک سروس روڈ کا استعمال کریں۔ کسی بھی سفری دشواری سے بچنے کے شہری 20 منٹ کا دورانیہ رکھ کر گھر سے نکلیں۔ روٹ کے دوران اسلام چوک پل اور آئی جے پی روڈ کھلی رہے گی۔ بی 17، بی 15، ایچ 13 اور جی 13/14 سے بلیو ایریا یا ایف سکس آنے والی ٹریفک مارگلہ روڈ استعمال کرسکتی...
اسلام آباد ٹریفک پولیس نے راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے چیمپیئنز ٹرافی میچز کے دوران مختلف اوقات میں ٹریفک کے لیے روٹ پلان تشکیل دے دیا۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق غیر ملکی ٹیم کی آمدورفت کے باعث آج رات 9 سے 11 بجے رات تک سری نگر ہائی وے، کلب روڈ اور ایکسپریس ہائی وے پر روٹ لگایا جائےگا۔ ترجمان نے بتایا کہ روٹ کے باعث سری نگر ہائی وے اور ایکسپریس وے پر ٹریفک تعطل کا شکار رہے گی۔ شہری دوران روٹ اسلام آباد میں سفر کے لیے مختلف انڈر پاسز اور مرکزی شاہراہوں سے منسلک سروس روڈ کا استعمال کریں۔ ترجمان نے بتایا کہ شہری اسلام آباد میں سفر کے لیے مختلف انڈر پاسز کا...
اسلام آباد ٹریفک پولیس نے چیمپیئنز ٹرافی کے راولپنڈی اسٹیڈیم میں میچز کے دوران ہیوی ٹریفک کے لیے روٹ پلان تشکیل دے دیا۔ ترجمان اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ مورخہ 24،25 اور 27 فروری کو مختلف اوقات میں ٹریفک ڈائیورشن پلان ترتیب دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں دباؤ کو بھول کر کچھ کرکے دکھائیں، پاک بھارت ٹاکرے سے قبل ہیڈ کوچ کا قومی ٹیم کو پیغام ترجمان کے مطابق 24،25 اور 27 فروری کو ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کے لیے صبح 7 بجے سے 01.30 بجے رات داخلہ بند ہوگا۔ پشاور سے لاہور جانے والی ہیوی ٹریفک براستہ ٹیکسلا موٹروے اور ترنول پھاٹک سے فتح جنگ موٹروے استعمال کرے۔ ٹریفک...
دن کے اوقات میں بھی ہیوی ٹریفک کا سڑکوں پر راج برقرار ہے، یونس چورنگی سے منزل پمپ قذافی برج کے اوپر کنٹینر لوڈ ٹرالر الٹ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی میں یونس چورنگی سے منزل پمپ جاتے ہوئے ایک ٹرالر الٹ گیا ہے، حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم حادثے کے باعث ٹریفک کی آمد و رفت متاثر ہو گئی ہے۔ٹریفک پولیس کے مطابق کنٹینر کو ہٹانے کے لیے کرین اور دیگر سامان طلب کر لیا گیا ہے، حادثے کے بعد ٹریفک کی روانی معطل ہو گئی ہے، جس کی وجہ سے ٹریفک کو متبادل راستوں پر موڑا جا رہا ہے۔ہیوی گاڑیوں کو یونس چورنگی سے مہران ہائی وے بھیجا جا رہا ہے، جب کہ چھوٹی...