جماعت اسلامی نے آج اسلام آباد میں فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے مارچ کی کال دے رکھی ہے، اور وفاقی دارالحکومت و گردونواح سے عوام زیروپوائنٹ پہنچنا شروع ہوگئے۔ انتظامیہ نے اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے ہیں اور ریڈزون کو مکمل سیل کردیا ہے۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق لا اینڈ آرڈر کے پیش نظر ریڈ زون کے داخلی و خارجی راستے جن میں سرینہ، نادرا، میریٹ اور ایکسپریس چوک تا حکم ثانی عارضی طور پر بند ہوں گے۔ سیکریٹ یا ریڈ زون جانے واے شہری مارگلہ روڈ استعمال کریں۔

یہ بھی پڑھیں وفاقی دارالحکومت میں ’یکجہتی فلسطین مارچ‘، سیکیورٹی ہائی الرٹ، ریڈ زون جانیوالے راستے سیل کردیے گئے

ترجمان اسلام آباد ٹریفک پولیس نے بتایا کہ راول ڈیم چوک سے بجانب فیض اباد اور راولپنڈی جانے والے شہری براستہ کشمیر چوک سری نگر ہائی وے نائنتھ ایوینیو ڈبل روڈ استعمال کریں۔

ترجمان نے بتایا کہ کرال سے براستہ ایکسپریس بجانب راولپنڈی جانے والے شہری کورال سے پرانا ایئرپورٹ روڈ راول ڈیم روڈ استعمال کریں، اور نائنتھ ایوینیو ڈبل روڈ کا استعمال کریں، جبکہ زیرو پوائنٹ سے فیض آباد آنے جانے کے لیے بند ہے۔

ترجمان کے مطابق براستہ فیصل ایونیو راولپنڈی مری روڈ اور کرال جانے کے لیے سری نگر ہائی وے استعمال کرتے ہوئے نائنتھ نیو ڈبل روڈ، راول روڈ پرانا ایئرپورٹ کرال چوک یہ آنے جانے کے لیے استعمال کریں۔

انہوں نے کہاکہ مری سے اسلام آباد آنے جانے والے شہری فیض آباد سے براستہ راول ڈیم چوک سے فیض آباد سے بائیں مڑ کے کرال چوک، کرال چوک سے پرانا ایئرپورٹ راول روڈ راولپنڈی مری روڈ، ڈبل روڈ استعمال کریں۔

ترجمان کے مطابق نیو ایئرپورٹ سے مری، بہارہ کہو جانے والے شہری پشاور صدر روڈ استعمال کر سکتے ہیں، جبکہ کشمیر ہائی وے سے نائنتھ ایونیو ڈبل روڈ، راول روڈ سے پرانے ایئرپورٹ اوپر سے لہتراڑ روڈ، پارک روڈ، راول ڈیم کشمیر چوک سے مری بہارہ کہو یہ والا روڈ استعمال کریں۔ اسلام اباد سے براستہ فیصل ایونیو راولپنڈی جانے والے نائنتھ ایونیو ڈبل روڈ استعمال کریں۔

ترجمان ٹریفک پولیس نے بتایا کہ مظفرگڑھ نہاری سے آئی اینڈ ٹی سینٹر سے ایمبیسڈر ہوٹل سیونتھ ایونیو یا جی سکس استعمال کریں۔ جبکہ جی پی او چوک سے سیونتھ ایونیو یا فضل حق روڈ جناح ایوینیو استعمال کریں۔

یہ بھی پڑھیں فلسطینیوں کی حمایت جرم قرار، امریکا نے غیر ملکی طلبہ کے ویزے منسوخ کر دیے

ترجمان نے کہاکہ اسلام آباد ٹریفک پولیس آپ کی رہنمائی کے لیے مصروف عمل ہے، ٹریفک پولیس کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم اور ITP ریڈیو FM-92.

4 شہریوں کو بروقت ٹریفک روٹ سے متعلق آگاہی کے لیے موجود ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اسلام اباد جماعت اسلامی زیروپوائنٹ سیکیورٹی انتظامات غزہ مارچ وی نیوز

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسلام اباد جماعت اسلامی سیکیورٹی انتظامات وی نیوز روڈ استعمال کریں جانے والے شہری ٹریفک پولیس اسلام ا باد راول ڈیم ڈبل روڈ چوک سے کے لیے

پڑھیں:

آئی ٹی برآمدات 2 ارب 82 کروڑ 50 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں

سٹی 42 : قومی اقتصادی سروے 2024-25 کے مطابق رواں مالی سال آئی ٹی برآمدات 2 ارب 82 کروڑ 50 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں جبکہ فری لانسرز نے 40 کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر بھیجیں۔

 ٹیلی کام سیکٹر نے 803 ارب روپے کا ریونیو حاصل کیا جو اس شعبے کی مضبوط کارکردگی کو ظاہر کرتا ہے، سروے کے مطابق، براڈ بینڈ سبسکرائبرز کی تعداد 14 کروڑ 72 لاکھ تک جا پہنچی، جبکہ مجموعی ٹیلی کام صارفین 19 کروڑ 99 لاکھ ہو گئے۔

نیشنل اکیڈمی کو جدید بنانا میرا سب سے بڑا مقصد ہے: عاقب جاوید

 قرضوں کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا کہ جولائی 2024 سے مارچ 2025 تک حکومتی قرضوں میں 4,090 ارب روپے کا اضافہ ہوا اور مارچ 2025 تک مجموعی قرضے 69,195 ارب روپے ہو گئے۔

متعلقہ مضامین

  • آئی ٹی برآمدات 2 ارب 82 کروڑ 50 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں
  • وزیراعظم سیاسی بحران کا خاتمہ اولین ترجیح بنائیں: لیاقت بلوچ
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف سیاسی بحران کا خاتمہ اولین ترجیح بنائیں: لیاقت بلوچ
  • اسلام آباد : 3 نوجوان راول ڈیم میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق
  • پاکستان میں قابل استعمال پانی کے ذخائر نیچے جانے لگے، 3 لاکھ 62 ہزار ایکڑ فٹ کی کمی ریکارڈ
  • قربانی کا گوشت کھاتے وقت کن باتوں کا خیال ضرور رکھیں؟
  • پاکستان اور بھارت جنگ کے اگلے مرحلے میں جوہری ہتھیار استعمال کر سکتے تھے، امریکی صدر
  • ملتان، خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ کے زیراہتمام امام خمینی رضوان اللہ علیہ کی برسی کا انعقاد
  • امام خمینی نے اپنی حکمت و بصیرت اور کمال دانشمندی سے اسلام مخالف قوتوں کو زیر کیا، علامہ قاضی نادر حسین علوی
  • معیشت کی بہتری، مہنگائی پرقابو پانے کے حکومتی دعوے ہوا میں تحلیل ہو رہے ہیں، امیر جماعت اسلامی