2025-05-11@12:54:36 GMT
تلاش کی گنتی: 3865
«جانے والے شہری»:
پاکستان کا امریکی صدر کے پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے بیان کا خیر مقدم WhatsAppFacebookTwitter 0 11 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان نے امریکی صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ کے پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ہم حالیہ جنگ بندی مفاہمت میں امریکہ کے تعمیری کردار کو سراہتے ہیں، امریکی اقدام پاک بھارت کشیدگی میں کمی اور علاقائی استحکام کی طرف ایک قدم ہے، ہم صدر ٹرمپ کی جموں و کشمیر تنازعہ کے حل کی کوششوں پرآمادگی کے اظہار کی تعریف کرتے ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ جموں وکشمیر ایک دیرینہ مسئلہ ہے جس کے جنوبی ایشیا اور اس سے باہر کے امن...
خان یونس (غزہ) میں اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں کم از کم آٹھ فلسطینی شہید ہو گئے، جن میں چار کمسن بچے اور دو خواتین شامل ہیں۔ یہ حملہ ان خیموں پر کیا گیا جہاں نقل مکانی کرنے والے بے گھر افراد پناہ لیے ہوئے تھے۔ غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی کے ترجمان محمود بَصَّال کے مطابق، اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے رات گئے تین خیموں کو نشانہ بنایا، جن میں درجنوں بے گھر افراد موجود تھے۔ جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں دو سے پانچ سال کے درمیان تھیں۔ حملے کے بعد کی ویڈیوز میں امدادی کارکنوں کو اندھیرے میں لاشیں نکالتے اور ایمبولینس میں منتقل کرتے دیکھا گیا، جن میں ایک بچے کی لاش سفید پلاسٹک بیگ...
کشتی خراب ہونے سے 2 مہینے تک سمندر میں رہنے والے ملاحوں کو ریسکیو کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ 5 ملاح ہفتے کے روز جنوبی امریکا کے ملک ایکوڈور میں گالاپاگوس جزائر کے ایک بندرگاہ پر پہنچے۔ ان ملاحوں میں سے 3 کا تعلق پیرو جبکہ 2 کا تعلق کولمبیا سے ہے، ان ملاحوں سے مارچ کے وسط سے رابطہ ختم ہوگیا تھا۔ یہ بھی پڑھیے؛ بھارتی ماہی گیروں کو بچانے کے دوران میری ٹائم ملاح شہید نیوی کے مطابق 55 دن سمندر میں پھنسنے کے باوجود ان کی صحت مستحکم تھی۔ ملاحوں نے بتایا کہ ان کے بحری جہاز میں تکنیکی خرابی کے باعث نیوی گیشن کے آلات نے کام کرنا چھوڑ دیا اور انہوں نے اپنی...
یورپی یونین کے سابق سیکرٹری خارجہ امور نے اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے کہ غزہ کی پٹی میں ''نسل کشی'' ہو رہی ہے اعلان کیا ہے کہ غزہ کے عوام پر جو بم گرائے جا رہے ہیں، انکا ایک بڑا حصہ یورپی ممالک فراہم کرتے ہیں!! اسلام ٹائمز۔ یورپی یونین کے سابق سیکرٹری خارجہ امور جوزپ بورل نے اعتراف کیا ہے کہ غاصب و سفاک صیہونی رژیم غزہ میں نسل کشی کی مرتکب ہو رہی ہے تاہم یورپی یونین کے رکن ممالک نہ صرف اسے روکنے میں ناکام ہوئے ہیں بلکہ نسل کشی کا مرتکب ہونے والی اس سفاک رژیم کو مہلک ہتھیار بھی فراہم کر رہے ہیں۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے بیان میں جوزپ بورل...
نیویارک کی کولمبیا یونیورسٹی نے فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے کرنے والے 65 سے زائد طلبا کو معطل کر دیا ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق ان طلبا کو عبوری معطلی پر رکھا گیا ہے اور انہیں ہاسٹل، امتحانات اور کیمپس میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انتظامیہ نے مزید بتایا کہ دیگر کالجوں کے طلبا اور سابق طالب علموں سمیت 33 افراد کو کیمپس سے باہر نکال دیا گیا ہے۔ یہ اقدام بدھ کو اس وقت اٹھایا گیا جب یونیورسٹی حکام کی درخواست پر نیویارک پولیس کو بلایا گیا اور مظاہرہ ختم کرایا گیا۔ یہ مظاہرہ غزہ پر اسرائیلی حملوں کے خلاف طلبا کی جانب سے کیا گیا، جس میں یونیورسٹی کی اسرائیل حمایتی کمپنیوں سے سرمایہ نکالنے...
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری—فائل فوٹو گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ افواجِ پاکستان کے شیر دل سپوت پاکستانی ماؤں کی مثالی تربیت کا ثمر ہیں۔گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ماؤں کے عالمی دن پر کہا کہ آج ماں کی عظمت، قربانی اور شفقت کو سلام پیش کرنے کا دن ہے۔گورنر سندھ نے کہا کہ ماں کی گود انسان کی پہلی تربیت گاہ اور قومی کردار سازی کا مرکز ہے۔ ملک و قوم کے حالات بہت جلد بدلنے والے ہیں، کامران ٹیسوریگورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ یقین دلاتا ہوں ملک و قوم کے حالات بہت جلد بدلنے والے ہیں، پاکستان میں خوشحالی کے نئے دور کا آغاز جلد شروع ہوگا۔ انہوں...
بھارت کی بزدلانہ کارروائی کا جواب پاکستان نے نہایت بھرپور انداز سے دیا، پاکستان نے انڈیا کے آپریشن سندور کے جواب میں آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کے ذریعے فتح حاصل کی۔ واضح رہے گزشتہ روز پاکستان اور بھارت سیز فائر پر متفق ہو گئے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ خطے میں امن و سلامتی کی کوشش کی ہے، علاقائی سالمیت، قومی خود مختاری پر سمجھوتا کیے بغیر کوششیں کیں۔ پاک بھارت جنگ بندی سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت اور پاکستان سیز فائر پر تیار ہو گئے ہیں۔ پاکستان اور بھارت نے بھی جنگ بندی پر متفق ہونے کا اعلان کیا۔ دونوں ممالک کے...
پاکستان کے مایہ ناز پروفیشنل باکسر محمد وسیم کیوبا کے انٹرنیشنل باکسر کو ناک آؤٹ کر کے نئے عالمی چیمپیئن بن گئے۔ پاکستان انٹرنیشنل باکسنگ چیمپیئن شپ کے سنسنی خیز مقابلے پولو گراؤنڈ کوئٹہ کینٹ میں جاری ہیں، ان مقابلوں میں پاکستان سمیت 9 ممالک کے باکسرز حصہ لے رہے ہیں۔ ورلڈ ٹائٹل فائٹ کے آخری مقابلے میں پاکستان کے مایہ ناز باکسر محمد وسیم نےکیوبن باکسر کو ناک آئوٹ کر کےٹائٹل حاصل کیا۔ گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی، صوبائی وزراء، اراکین اسمبلی، کمانڈر 12 کور راحت نسیم احمد خان، آئی جی ایف سی (نارتھ) بلوچستان میجر جنرل عابد مظہر، آی جی پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری، اور اعلیٰ سول...
پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے بھارت سے تناؤ کے دوران پاکستان کی سفارتی حمایت کرنے والے ممالک سے اظہار تشکر۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کے بعد اسحاق ڈار نے چین، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، مصر اور یونان کے وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک رابطے کیے اور موجودہ علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ چین سے رابطہ اسحاق ڈار نے چینی وزیر خارجہ وانگ یی کو بدلتی ہوئی صورتحال سے آگاہ کیا۔ چینی وزیر خارجہ نے پاکستان کے تحمل اور ذمہ دارانہ طرز عمل کو سراہا اور دونوں رہنماؤں نے قریبی روابط جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ سعودی ہم منصب سے گفتگو وزیر خارجہ نے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان...
تمباکو کے استعمال سے متعلق ریسرچ آرگنائزیشن دی انیشیٹو کی ریسرچ سامنے آئی ہے جسے انڈس اسپتال کے توسط سے پیش کیا گیا۔ ریسرچ پر 6 ماہ کا عرصہ لگا اور اس کا مقصد اس بات کا اندازہ لگانا تھا کہ اسکول جانے والی عمر کے بچوں میں تمباکو کا استعمال کس حد تک ہو رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں موبائل کی لت یا ڈیجیٹل نشہ، ماہرین نے جان چھڑانے کا طریقہ بتا دیا اس ریسرچ میں 14232 بچوں سے بات کی گئی جن میں سے 9011 وہ بچے ہیں جو اسکول جاتے ہیں جبکہ 5221 بچے وہ ہیں جو محنت مزدوری کرتے ہیں۔ اس سروے میں 55 فیصد لڑکوں جبکہ 36 فیصد لڑکیوں نے حصہ لیا۔ ڈاکٹر آمنہ خان کے...
کراچی سے نکلنے والے معتبر جریدے ’آج‘ نے میرے ادبی ذوق کی بنیادیں ہی درست نہیں کیں بلکہ بہت سے سیاسی معاملات کی تفہیم کے حوالے سے بھی شعور میں اضافہ کیا، اور تو اور میں نے نریندر مودی اور اس کے پشتی بان انتہا پسند گروہوں کی اصلیت بھی ’آج‘ کے ذریعے ہی جانی تھی۔ اس بات کی وضاحت و صراحت کے لیے میں نے جنگ کے دنوں میں اپنے بے ترتیب کتب خانے سے ’آج‘ کا 23 سال پرانا پرچہ ڈھونڈنے کا کشٹ اٹھایا ہے جس میں ارندھتی رائے کے مضمون کا ’جمہوریت‘ کے عنوان سے ترجمہ شائع ہوا تھا۔ یہ مضمون گجرات کے فسادات میں اس ریاست کے وزیراعلیٰ نریندر مودی کی ایما پر مسلمانوں کے منظم...
کراچی: ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سٹی نے چیکنگ کے بہانے تاجر کو لوٹنے والے گارڈن تھانے کے دو اہلکاروں کو معطل کر کے محکمہ جاتی کارروائی کا حکم دے دیا۔ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سٹی عارف عزیز نے بتایا کہ گارڈن پولیس نے دوران پیٹرولنگ تاجر کو لوٹنے والے دو پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر کے تاجر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوران پیٹرولنگ تاجر کو چیکنگ کے بہانے لوٹنے والے گارڈن تھانے میں تعینات گرفتار دونوں پولیس اہلکار پیٹرولنگ پر مامور تھے اور انہوں نے تلاشی کے بہانے محمد وقار نامی تاجر سے 56 ہزار روپے چھین لیے تھے اور گھر جانے کا کہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بعدازاں تاجر...
دنیا میں ہر فرد ذہانت کی منفرد خصوصیات رکھتا ہے۔ ستاروں کا علم رکھنے والے ان خصوصیات کو مختلف برج سے منسوب کرتے ہیں جبکہ کچھ ماہرین اس کو مہینوں کے اعتبار سے بھی ترتیب دیتے ہیں۔ ماہرین کی جانب سے بتائے گئے تین مہینے درج ذیل ہیں: جنوری: جنوری میں پیدا ہونے والے افراد میں دور اندیشی کی صلاحیت ہوتی ہے جو ان کو طویل مدتی کامیابی کے قابل بناتی ہے۔ یہ لوگ پرفیکشنسٹ ہوتے ہیں اور کوئی کام شروع کرنے سے قبل ممکنہ نتیجے کے متعلق سوچتے ہیں۔ فروری: فروری میں پیدا ہونے والے افراد جذباتی ذہانت اور تخلیقی صلاحیت کا منفرد مرکب ہوتے ہیں۔ ان افراد کو اکثر ان کی روحانی فطرت اور ہمدردانہ صلاحیتوں کے لیے...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )سیز فائر کی خلاف ورزی کے حوالے سےوفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ کا بیان آ گیا۔ ــجنگ ‘‘ نیوز کے مطابق وفاقی وزیر عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان سیز فائر کی کوئی خلاف ورزی نہیں کر رہا ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارتی حکام کی پریس بریفنگ میں آواز ان کا ساتھ نہیں دے رہی تھی۔پاکستان کی طرف سے سیز فائرکی کوئی خلاف ورزی نہیں ہو رہی، پاکستانی قوم اس وقت آج کی فتح کا جشن منارہی ہے۔ہماری جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ دنیا کہہ رہی ہے بھارتی ملٹری اسسمنٹ ناکام ثابت ہوئی : خواجہ آصف مزید...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے اعلان پر بھارتی میڈیا چراغ پا ہوگیا۔ پاکستان کے حوالے سے غیر ذمے دارانہ باتیں کرنے کے حوالے سے مشہور بھارتی اینکر پرسن ارنب گوسوانی نے ٹرمپ کے اعلان کے فوراً بعد ٹی وی پر کہا کہ امریکی صدر کے منصب سے تجاوز کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بھارت فوری و مکمل جنگ بندی پر تیار ہوگئے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان ارنب گوسوانی نے کہا کہ جب بھارت نے امریکی ثالثی پر رضامندی ظاہر ہی نہیں کی تو ٹرمپ کیسے جنگ بندی کا دعویٰ کردیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کو زمینی صورتحال کا نہیں پتا اور کچھ دن قبل...
چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت ایمرجنسی صورت حال کے حوالے سے اجلاس WhatsAppFacebookTwitter 0 10 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت ملکی ایمرجنسی صورت حال اور اس حوالے سے تیاریوں کے جائزہ کے لئے اہم اجلاس ،اجلاس میں سی ڈی اے بورڈ ممبران، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد، وزارت تعلیم سمیت پنجاب، کے پی کے، سندھ، بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان کے سول ڈیفنس کے افسران کے علاوہ صوبائی ہوم ڈیپارٹمنٹ کے افسران نے بزریعہ زوم لنک شرکت کی۔ ،۔چیئرمین سی ڈی اے و ڈی جی سول ڈیفنس کا موجودہ ملکی حالات میں تمام صوبوں کے مابین...
سٹی 42 : وزارت داخلہ میں پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے کنٹرول سنٹر قائم کردیے گئے ۔ ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر وزارت داخلہ میں موجودہ صورتحال کے حوالے سے خصوصی کنٹرول سنٹر قائم کردیے گئے۔ وزارت داخلہ میں سیف سٹی کیمروں سمیت صوبائی حکومتوں کے لنکس بھی موجود ہیں ۔ تمام صوبائی حکومتیں،سول ڈیفنس، پولیس کے محکمے کنٹرول سنٹر سے منسلک کردیے گئے ہیں۔ بھارت کا" اڑی سپلائی ڈپو" تباہ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی کے ادارے،پی ٹی اے اور فوری ریسکیو کے آپریشنز کیلیے کنٹرول سنٹر میں کام جاری ہے۔ کنٹرول سنٹر سے ضرورت کے مطابق مطلوبہ علاقوں میں جیمرز اور مانیٹرنگ کے حوالے سے بھی چیزیں دیکھی جا...
بھارت کے جنگی جنون کو خاک میں ملانے کا وقت آیا تو پاکستان نے دشمن کے خلاف آپریشن بنیان مرصوص کے نتیجے میں متعدد ایئربیسز سمیت کئی ایئر فیلڈز اور چیک پوسٹیں تباہ کر دیں۔ رپورٹ کے مطابق پاکستانی فتح-1 میزائل سسٹم نے بھارتی نام نہاد دفاعی نظام کو زمین بوس کر دیا، پاکستان کے جدید الفتح میزائل سسٹم میں زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائل کی 2 قسمیں ہیں، فتح 1 اور فتح 2 مختلف آپریشنل رینجز اور میدان جنگ کی ضروریات کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں۔ بھارتی غرور کو خاک میں ملانے والا فتح میزائل 120 کلومیٹر کی حد تک ضرب کا حامل ہے جو دشمن کے ٹھکانوں کو آسانی سے نشانہ بناسکتا ہے، یہ میزائل...
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بھارتی جارحیت کے نتیجے میں خیبر پختونخوا کے شہید ہونے والوں کے ورثا اور زخمیوں کے لیے امدادی پیکج کا اعلان کردیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کے نتیجے میں ملک کے کسی بھی حصے میں اگر خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والا کوئی شہید یا زخمی ہوگا تو صوبائی حکومت ان شہدا کے ورثا اور زخمیوں کی بھر پور مالی معاونت کرے گی۔ یہ بھی پڑھیے: پاک بھارت کشیدگی: پنجاب میں ڈپٹی کمشنرز کو 2 ارب روپے کا ایمرجنسی فنڈ جاری وزیراعلیٰ نے اعلان کیا کہ یہ مالی معاونت صوبائی حکومت کے ریلیف پیکج کے تحت کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت بھارتی جارحیت کے...
آپریشن بُنیان مرصوص کے دوران بھارتی S-400 سسٹم کو تباہ کرنے کے لیے اڑان بھرنے والے JF-17 تھنڈر کی خصوصی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔ ہائپر سونک میزائل لے جا کر بھارتی S-400 سسٹم کو تباہ کرنے والے JF-17 تھنڈر کی تاریخی ویڈیو منظر عام پر. pic.twitter.com/EdMhEkQhll — WE News (@WENewsPk) May 10, 2025 ہائپر سونک میزائل سے لیس پاکستان کے JF-17 تھنڈر کو تاریخی ویڈیو میں بھارتی S -400 سسٹم کو تباہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ بھارتی S-400 سسٹم کو تباہ کر کے افواج پاکستان نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا۔ پاکستان نے بھارت کا یہ جدید سسٹم تباہ کر کے نام نہاد بھارتی دفاعی نظام اور کھوکھلے دعووں کو زمین بوس کر دیا ہے۔ آپ...
پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستان کی جانب سے بھارت کے جدید ترین دفاعی نظام S-400 کو نشانہ بنایا گیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی فضائیہ کے JF-17 تھنڈر طیارے نے ہائپرسونک میزائل سے لیس ہو کر بھارتی حدود میں کارروائی کی، اور انتہائی مہارت سے S-400 سسٹم کو تباہ کر دیا۔ یہ حملہ نہ صرف تکنیکی طور پر ایک بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے بلکہ بھارت کے نام نہاد دفاعی دعوؤں اور عسکری غرور کو بھی خاک میں ملا دیا ہے۔ ان تاریخی مناظر کی خصوصی تصاویر سامنے آگئی JF-17 تھنڈر کی روانگی، ہدف کی نشاندہی اور کامیاب کارروائی کے لمحات واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔ حکومتی و عسکری حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ کامیابی...
آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص (آہنی دیوار) کے ذریعے پاکستان نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا جس کے انتہائی قابل فخر اور تاریخ ساز مناظر سامنے آگئے۔ بھارتی S-400 سسٹم کو تباہ کرنے کے لیے اڑان بھرنے والے JF-17 تھنڈر کی خصوصی ویڈیو منظرعام پر آگئے، ہائپر سونک میزائل لے جا کر بھارتی S -400 سسٹم کو تباہ کرنے والے JF-17 تھنڈر کی تاریخی ویڈیو منظر عام پر آئی۔ بھارتی S-400 سسٹم کو تباہ کر کے افواج پاکستان نے بھارت کا غرور خاک میں ملادیا، پاکستان نے بھارت کا یہ جدید سسٹم تباہ کر کے نام نہاد بھارتی دفاعی نظام اور کھوکھلے دعووں کو زمین بوس کر دیا ہے۔ Post Views: 5
پاکستان کے لیے انتہائی قابل فخر اور تاریخ ساز مناظر، بھارتی S-400 سسٹم کو تباہ کرنے کے لیے اڑان بھرنے والے JF-17 تھنڈر کی خصوصی ویڈیو منظرعام پر آ گئی۔ہائپر سونک میزائل لے جا کر بھارتی S -400 سسٹم کو تباہ کرنے والے JF-17 تھنڈر کو اڑان بھرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔بھارتی S-400 سسٹم کو تباہ کر کے افواج پاکستان نے بھارت کا غرور خاک میں ملادیا۔پاکستان نے بھارت کا یہ جدید سسٹم تباہ کر کے نام نہاد بھارتی دفاعی نظام اور کھوکھلے دعووں کو زمین بوس کر دیا ہے۔
سٹی42:پاکستان کا بھارت کو منہ توڑ جواب/ پاکستان کے لیے انتہائی قابل فخر اور تاریخ ساز مناظر، بھارتی S-400 سسٹم کو تباہ کرنے کے لیے اڑان بھرنے والے JF-17 تھنڈر کی خصوصی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔ ہائپر سونک میزائل لے جا کر بھارتی S -400 سسٹم کو تباہ کرنے والے JF-17 تھنڈر کی تاریخی ویڈیو منظر عام پر آگئی، بھارتی S-400 سسٹم کو تباہ کر کے افواج پاکستان نے بھارت کا غرور خاک میں ملادیا۔پاکستان نے بھارت کا یہ جدید سسٹم تباہ کر کے نام نہاد بھارتی دفاعی نظام اور کھوکھلے دعووں کو زمین بوس کر دیا ہے۔ مری میں ’’پاک فوج زندہ باد ‘‘ ریلی pic.twitter.com/dVGeM1pFVB — MSK (@sajidkhan7014) May 10, 2025
راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی 2025ء ) بھارتی ایئرڈیفنس سسٹم تباہ کرنے والے جے ایف 17 تھنڈر کی ویڈیو جاری کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ہائپر سونک میزائل لے جا کر بھارت کے S400 ایئر ڈیفنس سسٹم کو تباہ کرنے والے JF17 تھنڈر کی اڑان بھرنے کی تاریخی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے، ویڈیو میں بھارتی S400 سسٹم کو تباہ کرنے کے لیے اڑان بھرنے والے JF17 تھنڈر کی پرواز کے خصوصی مناظر دیکھے جاسکتے ہیں، بھارت کے S400 ایئر ڈیفنس سسٹم کو تباہ کر کے افواج پاکستان نے بھارت کا غرور خاک میں ملادیا۔ بتایا گیا ہے کہ آپریشن بنیان مرصوص کے دوران پاکستان نے آدم پور میں بھارت کا S400 ایئر ڈیفنس سسٹم تباہ کیا...
پاکستان کے جدید الفتح میزائل سسٹم میں زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائل کی 2 اقسام شامل ہیں۔فتح 1 اور فتح 2 جو مختلف آپریشنل رینجز اور میدان جنگ کی ضروریات کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں۔بھارت پر ہیبت طاری کرنے والا فتح میزائل 120 کلومیٹر کی حد تک ضرب کا حامل ہے جس سے دشمن کے بڑے ٹھکانوں کو آسانی سے نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔زمین سے زمین پر مارکرنے والا یہ میزائل بنیادی طور پر ملٹی پل لانچ راکٹ سسٹم ہے، اس سسٹم میں ایک وقت میں 8 میزائل شامل ہوتے ہیں اور ان کو کہیں بھی باآسانی پہنچایا جاسکتا ہے۔7 جنوری 2021 کو پہلی بار آئی ایس پی آر کی جانب سے یہ بتایا گیا کہ...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاک فضائیہ نے بھارت کے غرور ایس 400 کو تباہ کرنے والے فخر پاکستان جے ایف تھنڈر کی پرواز بھرنے کی ویڈیو جاری کردی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے پاک فضائیہ کے جے ایف تھنڈر نے ادھم پور میں سپر سانک میزائل کے ذریعے بھارتی دفاعی نظام ایس 400 کو تباہ کیا جس کی اُڑان بھرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کر دی گئی ہے ۔ ویڈیو دیکھیں: بھارت نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی دوستی کی علامت کو بھی نہ بخشا، شیخ زاید انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملہ مزید :
آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص (آہنی دیوار) کے تحت ہونے والی تازہ کارروائی میں اودھم پور میں واقع بھارتی فضائیہ کا اہم اڈہ شدید نقصان سے دوچار ہوا ہے۔ اس کارروائی کی ویڈیو منظر عام پر آگئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اودھم پور ایئر بیس دھماکے سے اٹھنے والے دھوئیں کی لپیٹ میں آ چکا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ویڈیو بنانے والا بتا رہا ہے کہ اودھم پور ایئر بیس کے پاس ایک بم پھٹا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایئر بیس کو پاکستان کے جوابی کارروائی سے تباہ کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں مؤثر اور بھرپور جوابی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ کا آغاز کر...
ایک صہیونی ذخیرہ فوجی نے، جو کچھ عرصہ صحرائے نقب میں واقع اسرائیلی حراستی مرکز سدی تیمان میں تعینات رہا، فلسطینی قیدیوں پر ہونے والے مظالم کے چونکا دینے والے انکشافات کیے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایک صہیونی ذخیرہ فوجی نے، جو کچھ عرصہ صحرائے نقب میں واقع اسرائیلی حراستی مرکز سدی تیمان میں تعینات رہا، فلسطینی قیدیوں پر ہونے والے مظالم کے چونکا دینے والے انکشافات کیے ہیں۔ فارس نیوز کے مطابق، اس فوجی نے اسرائیلی اخبار ہاآرتص کو بتایا کہ سدی تیمان، جو شہر بئرالسبع کے جنوب میں 30 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے، درحقیقت ایک سادیسٹک اذیت گاہ ہے۔ اس نے اپنا نام ظاہر کیے بغیر کہا کہ کئی فلسطینی زندہ اس کیمپ میں لائے گئے، لیکن...
نئی دہلی (ڈیلی پاکستا ن آن لائن) معروف عالمی جریدے "دی واشنگٹن پوسٹ" نے بھارتی طیاروں کے ملبوں کی آن لائن پوسٹ کی گئی ویڈیوز کے جائزے کے بعد اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان میں دکھایا گیا ملبہ کم از کم دو فرانسیسی ساختہ لڑاکا طیاروں سے مطابقت رکھتا ہے، جو بھارتی فضائیہ استعمال کرتی ہے۔تصدیق شدہ ویڈیوز میں بھارتی فضائیہ کے زیر استعمال رافیل طیاروں کے تباہ شدہ پرزے اور ڈھانچے واضح طور پر دکھائی دے رہے ہیں، جو ممکنہ طور پر حالیہ جھڑپوں کے دوران گرائے گئے۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے عالمی سطح پر ایک بھارتی رافیل طیارے کا ملبہ ملنے کی تصدیق ہوئی تھی دوسری جانب پاک فضائیہ نے آج پانچ بھارتی...

بھارتی فوج کی پاکستان کے خلاف کار کردگی اتنی خراب کیوں رہی؟ ایک رات میں 5طیاروں سے ہاتھ دھونے والے بھارت کو عالمی میڈیا نے آئندہ دکھا دیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)حالیہ پاک-بھارت کشیدگی کے دوران بھارت کی عسکری کارکردگی نے کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ جنگوں کا نتیجہ اکثر فریقین کی غرور، لاعلمی اور غلط اندازوں سے جڑا ہوتا ہے اور یہی کچھ موجودہ صورتحال میں ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ معاملات کا آغاز کشمیر میں ایک دہشت گرد حملے سے ہوا، جس میں بھارتی شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔ نئی دہلی نے پاکستان سے حملے میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تاہم اسلام آباد نے کسی بھی ریاستی مداخلت سے انکار کیا اس کے بعد بھارت نے "آپریشن سندور" کے نام سے 6 اور 7 مئی کو پاکستان کے اندر شدت پسندوں کے مبینہ ٹھکانوں...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی مالیاتی ادارے کی جانب سے پاکستان کیلئے ایک ارب ڈالر کی قسط کی منظوری اور بھارت کے اس کے خلاف اوچھے ہتھکنڈے ناکام ہونے پر اظہار اطمینان کیا ہے۔ وزیراعظم نے اس حوالے سے نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب، سیکریٹری خزانہ امداد اللہ بوصال سمیت حکومت کی معاشی ٹیم کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا پے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے ملکی معاشی صورتحال بہتر اور ملک ترقی کی جانب گامزن ہے، بھارت یک طرفہ جارحیت سے ہماری ملکی ترقی سے توجہ ہٹانے کی مزموم سازش کر رہا ہے، بین الاقوامی اداروں نے بھارت کے...
ویب ڈیسک: شناختی کارڈ پہلی بار بنوانے والے شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی۔ نادرا سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بتایا ہے کہ حکومت نے عوام کے لیے بڑی سہولت فراہم کی ہے جس کے مطابق پہلا شناختی کارڈ (بغیر اسمارٹ چپ) بالکل مفت بنواسکتے ہیں۔ نادرا کا کہنا ہے کہ شناختی کارڈ بنوانے کے لیے نادرا مرکز تشریف لائیں اور 15 دنوں میں بغیر کسی فیس کے پہلی مرتبہ بننے والا کارڈ حاصل کریں۔ مری میں ’’پاک فوج زندہ باد ‘‘ ریلی شہری مزید معلومات کے لیے نادرا کی ویب سائٹ www.nadra.gov.pk پر رجوع کرسکتے ہیں۔ قبل ازیں نادرا نے بغیر چپ قومی شناختی کارڈ رکھنے والے شہریوں کے لیے نئی خصوصیات متعارف کروائیں جس سے وہ اپ...
سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی مالیاتی ادارے کی جانب سے پاکستان کیلئے ایک ارب ڈالر کی قسط کی منظوری اور بھارت کے اس کے خلاف اوچھے ہتھکنڈے ناکام ہونے پر اظہار اطمینان کیا ہے ، وزیراعظم نے اس حوالے سے نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب، سیکریٹری خزانہ امداد اللہ بوصال سمیت حکومت کی معاشی ٹیم کی کارکردگی کی ستائش کی . وزیرِاعظم شہبا ز شریف نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے ملکی معاشی صورتحال بہتر اور ملک ترقی کی جانب گامزن ہے. انہوں نے کہا کہ بھارت یکطرفہ جارحیت سے ہماری ملکی ترقی سے توجہ ہٹانے کی مزموم سازش کر رہا ہے، بین...
شناختی کارڈ پہلی بار بنوانے والے شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی۔ نادرا سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بتایا ہے کہ حکومت نے عوام کے لیے بڑی سہولت فراہم کی ہے جس کے مطابق پہلا شناختی کارڈ (بغیر اسمارٹ چپ) بالکل مفت بنواسکتے ہیں۔نادرا کا کہنا ہے کہ شناختی کارڈ بنوانے کے لیے نادرا مرکز تشریف لائیں اور 15 دنوں میں بغیر کسی فیس کے پہلی مرتبہ بننے والا کارڈ حاصل کریں۔شہری مزید معلومات کے لیے نادرا کی ویب سائٹ www.nadra.gov.pk پر رجوع کرسکتے ہیں۔ اس سے قبل نادرا نے بغیر چپ قومی شناختی کارڈ رکھنے والے شہریوں کے لیے نئی خصوصیات متعارف کروائیں جس سے وہ اپ گریڈ کرنے کی ضرورت کے بغیر اسمارٹ کارڈ جیسی فعالیت سے فائدہ اٹھا...
اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کے باقی آٹھ میچز ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ پی سی بی کی جانب سے یہ فیصلہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی بگڑتی صورتحال، 78 بھارتی ڈرونز کی در اندازی اور بھارت کی جانب سے داغے گئے میزائل کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ پی سی بی نے ایونٹ کے باقی میچ میچز ملتوی کرنے کا فیصلہ وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کی مشاورت سے کیا گیا ہے۔ جنہوں بھارت کی جانب سے کی جانے والی جارحیت کو مدِ نظر رکھا ہے۔ پی سی بی اور اس کے کھلاڑی بھارت کی جانب سے...
پاک فضائیہ کے ہاتھوں تباہ ہونے والے رافیل طیاروں کے بھارتی پائلٹس نے اپنی جان کس طرح بچائی؟ اس حوالے سے سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے اپنے بیان میں بتا دیا۔ سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم پر اپنے بیان میں سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ 6 اور 7 مئی 2025 کو پاکستانی دفاعی نظام نے بھارتی فضائیہ کے 3 رافیل طیارے مار گرائے، جن کے پائلٹس کی جان برطانوی کمپنی مارٹن بیکر کے ’’ایجیکشن سسٹم‘‘ کے ذریعے بچائی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ بھارتی رافیل طیارے مارٹن بیکر ایم کے 16 ایجیکشن سیٹ استعمال کرتے ہیں۔برطانوی کمپنی مارٹن بیکر ہر اس پائلٹ کا ریکارڈ رکھتی ہے جس کی جان اس کی ٹیکنالوجی کی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیرمملکت برائے خارجہ عادل الجبیر نے ملاقات کی اور موجودہ سکیورٹی صورتحال سمیت پاک بھارت کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا۔جیو نیوز کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ دلچسپی کے امور پر بھی گفتگو کی گئی۔اس سے قبل عادل الجبیر اسلام آباد پہنچے تھے جہاں سعودی عرب کے پاکستان میں سفیر اور وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام نے سعودی وزیر مملکت کا استقبال کیا تھا۔خیال رہے کہ عادل الجبیر نئی دہلی کے دورے کے بعد اسلام آباد پہنچے ہیں۔ مزید :
ماسکو :دوسری جنگ عظیم میں فتح اور اقوام متحدہ کے قیام کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر ، عوامی جمہوریہ چین اور روسی فیڈریشن نے عالمی تزویراتی استحکام کو برقرار رکھنے اور مستحکم کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ بین الاقوامی اور علاقائی سلامتی کے میدان میں بین الاقوامی برادری کو درپیش سنگین چیلنجوں کے پیش نظر دونوں فریقوں نے عالمی اسٹریٹجک استحکام سے متعلق مشترکہ دستاویز کی اصل روح اور دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے شدہ اہم اتفاق رائے کے مطابق عالمی تزویراتی استحکام پر ایک مشترکہ بیان جاری کیا ۔جمعہ کے روز جاری کردہ بیان میں دونوں فریقوں نے کہا کہ تمام ممالک کے عوام کا مقدر ہم آہنگ ہے اور تمام ممالک اور تنظیمیں دوسرے...
اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئندہ بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف دینا اولین ترجیح ہے غریب اور متوسط طبقے کی مالی مشکلات میں کمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی بجٹ 2025-2026ء کی تیاری کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں نجی شعبے سے تعلق رکھنے والے ممتاز کاروباری شخصیات اور ماہرین سے بجٹ پر مشاورت کی گئی۔وزیراعظم نے کہا کہ ملکی ترقی و خوشحالی کے لیے حکومت اور نجی شعبے کو مل کر کام کرنا ہے.آئندہ بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف دینا اولین ترجیح ہے. غریب اور متوسط طبقے کی مالی مشکلات میں کمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔شہباز شریف نے...
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی بجٹ 2025-2026 کی تیاری سے متعلق اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں نجی شعبے سے تعلق رکھنے والے ممتاز کاروباری شخصیات اور ماہرین سے بجٹ پر مشاورت کی گئی۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی ترقی و خوشحالی کے لئے حکومت اور نجی شعبے کو مل کر کام کرنا ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آئندہ بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف دینا اولین ترجیح ہے۔ غریب اور متوسط طبقے کی مالی مشکلات میں کمی کے لیےتمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ وزیراعظم نے وفاقی بجٹ کی تیاری میں برآمدات پر مبنی پائیدار ترقی پر توجہ مرکوز بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ...
— فائل فوٹو آزاد جموں و کشمیر میں حالیہ بھارتی گولہ باری سے ہونے والے جانی و مالی نقصان کی تفصیلات جاری کردی گئیں۔ ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ، 5 شہری شہید، پاک فوج نے کئی بھارتی چیک پوسٹیں اور بٹالین ہیڈ کوارٹر تباہ کردیابھارتی فوج شکست کے بعد ایل او سی پر شہری آبادی کو نشانہ بنانے لگی جس کے بعد پاکستان کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی میں دشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ ایس ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ رات بھارتی فائرنگ اور گولہ باری سے 6 افراد شہید اور 29 زخمی ہوئے جبکہ 7 اپریل کو ایک بچے اور 5 خواتین سمیت 17 افراد شہید ہوئے۔ایس ڈی ایم اے کا بتانا...
پاک فوج کے ہاتھوں تباہ ہونے والے رافیل طیاروں کے بھارتی پائلٹس نے اپنی جان کس طرح بچائی؟ اس حوالے سے سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے اپنے بیان میں بتا دیا۔ سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم پر اپنے بیان میں سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ 6 اور 7 مئی 2025 کو پاکستانی دفاعی نظام نے بھارتی فضائیہ کے 3 رافیل طیارے مار گرائے، جن کے پائلٹس کی جان برطانوی کمپنی مارٹن بیکر کے ’’ایجیکشن سسٹم‘‘ کے ذریعے بچائی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ بھارتی رافیل طیارے مارٹن بیکر ایم کے 16 ایجیکشن سیٹ استعمال کرتے ہیں۔برطانوی کمپنی مارٹن بیکر ہر اس پائلٹ کا ریکارڈ رکھتی ہے جس کی جان اس کی ٹیکنالوجی کی...
اویس کیانی: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی بجٹ 2025-2026 کی تیاری کے حوالے سے اہم اجلاس, اجلاس میں نجی شعبے سے تعلق رکھنے والے ممتاز کاروباری شخصیات اور ماہرین سے بجٹ پر مشاورت کی گئی. وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملکی ترقی و خوشحالی کے لئے حکومت اور نجی شعبے کو مل کر کام کرنا ہے ، آئندہ بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف دینا اولین ترجیح ہے، غریب اور متوسط طبقے کی مالی مشکلات میں کمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، وزیراعظم نے وفاقی بجٹ کی تیاری میں برآمدات پر مبنی پائیدار ترقی پر توجہ مرکوز بنانے کی ہدایت کی، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ صنعتوں کے فروغ اور پیداوار میں...
نئی دہلی: بھارتی میڈیا نے ایک بار پھر بغیر تصدیق کے جھوٹی خبر نشر کرکے خود کو مذاق کا نشانہ بنا دیا۔ جمعرات کی صبح بھارتی چینلز نے دعویٰ کیا کہ مبینہ شدت پسند “عبدالرؤف اظہر” مارا گیا ہے۔ تاہم چند گھنٹے بعد یہی میڈیا رپورٹ کرنے لگا کہ “عبدالرؤف اظہر نے جنازے کی امامت کی”۔ اس تضاد پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی گئی، اور بھارتی عوام بھی حیران رہ گئے کہ اگر عبدالرؤف اظہر مارا گیا تو وہ خود اپنا جنازہ کیسے پڑھا سکتا ہے؟ بعد میں واضح ہوا کہ جس شخص نے جنازے کی امامت کی وہ “حافظ عبدالرؤف” تھا، جو کہ بالکل الگ شخصیت ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق بھارتی میڈیا بغیر تحقیق کے...
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2025ء)سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز حکومتِ پاکستان کے زیرِ اہتمام 100اور 1500 روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15مئی 2025ء بروز جمعرات کراچی اور سیالکوٹ میں منعقد ہوگی۔(جاری ہے) 1500 روپے والے قومی انعامی بانڈ کا پہلا انعام 30 لاکھ روپے، دوسرا انعام 10 لاکھ روپے کے تین انعامات اور اسی طرح 18500روپے کے 1696انعامات رکھے گئے ہیں جبکہ 100روپے والے بانڈ کا پہلا انعام 7 لاکھ روپے، دوسرا انعام 2 لاکھ روپے کے تین انعامات اور تیسرا انعام 1000 روپے کے 1199 انعامات خوش نصیبوں میں تقسیم کئے جائیں گے۔
صدر وفاق المدارس الشیعہ کا کہنا ہے کہ مودی نے حملہ کرکے غلطی کی ہے، بھارت کا حملہ کسی صورت قابل قبول نہیں، بھارت کی انتشار پسندی پرانی ہے، مودی مسلمانوں، سکھوں اور مسیحوں پر ظلم ڈھا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ جنگ پاکستان اور بھارت دونوں کے عوام کی مفاد میں نہیں۔ بھارت نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستان پر حملہ کیا ہے، جو کسی صورت قابل قبول نہیں۔ اس حوالے سے مسلح افواج کی اقدامات کی بھرپور حمایت کرتے اور یقین دلاتے ہیں کہ قوم ان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملائے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔ دشمن کو...
اسلام آباد / واشنگٹن (نیوز ڈیسک)دو امریکی عہدیداروں نے تصدیق کردی ہے کہ پاکستان نے چینی ساختہ طیاروں سے 2انڈین فوجی جہاز مار گرائے ۔ برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کارروائی میں امریکی ساختہ لڑاکا طیارے ایف سولہ استعمال نہیں ہوئے ، واقعہ بیجنگ کے لڑاکا طیاروں کےلیے بڑاسنگ میل ہے اور اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ چین کا دفاعی نظام مغربی معیار کا مقابلہ کرنے کے قابل ہوچکا ۔ ادھر سابق امریکی دفاعی اہلکار کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ محض دو ممالک کا تنازع نہیں بلکہ مستقبل کی جنگوں میں استعمال ہونے والے ہتھیاروں کا عملی تجربہ ہے۔تفصیلات کے مطابق بدھ کو پاکستان نے بھارت کے جودو طیارے مارگرائےاگرچہ بھارت ان کی تصدیق سے گریزاں...
شمالی کوریا نے مختصر فاصلے تک مار کرنے والے متعدد قسم کے بیلسٹک میزائل فائر کردیے۔ یہ بھی پڑھیں:شمالی کوریا کے جنوبی کوریا پر انوکھے طرز کے حملوں میں اضافہ ادھر،جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف نے کہا کہ ان کی فوج نے جمعرات کو مختصر فاصلے تک مار کرنے والے مختلف قسم کے بیلسٹک میزائلوں کے لانچ کا پتا لگایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ میزائل شمالی کوریا کے علاقے ونسن سے مشرقی سمندر میں داغے گئے جسے جاپان کا سمندر بھی کہا جاتا ہے۔ جوائنٹ چیفس آف سٹاف نے کہا کہ میزائلوں نے جزیرہ نما کوریا کے مشرق میں پانی میں گرنے سے پہلے تقریباً 800 کلومیٹر تک اڑان بھری۔ آپ اور آپ کے پیاروں...
ویب ڈیسک : پاک بھارت کشیدگی کے بعد وفاقی دارالحکومت میں ڈی سی اسلام آباد کی زیر صدارت ضلعی انتظامیہ کا ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا ہے، اجلاس میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں تمام اے ڈی سیز، اسسٹنٹ کمشنرز اور مجسٹریٹس نے شرکت کی۔ اجلاس میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں دی جانے والی بریفنگ کے مطابق شہر بھر کی تمام بلند عمارتوں پر ہنگامی سائرن نصب کر دئیے گئے ہیں، ہنگامی صورتحال میں متاثرین کے شیلٹرز کے لیے جگہیں مختص کر دی گئیں، سیف سٹی کمپلیکس میں 24/7 کنٹرول روم بھی قائم کر دیا گیا، ہسپتالوں میں ہنگامی صورتحال...
ویٹی کن سٹی میں سسٹین چیپل کی چمنی سے سفید دھواں اٹھنے کے بعد یہ اعلان کیا گیا کہ نئے پوپ امریکا سے تعلق رکھنے والے 69 سالہ رابرٹ پریوسٹ ہوں گے۔ اعتدال پسند نظریات اور لاطینی امریکا میں مشنری تجربے نے رابرٹ پریوسٹ کو نئے پوپ بننے میں مدد دی۔ نئے پوپ کا انتخاب 133 کارڈینلز نے صرف دو دن ہی میں مکمل کرلیا گیا جو حالیہ تاریخ کے مختصر ترین کونکلیو میں سے ایک ہے۔ رابرٹ پریوسٹ 14 ستمبر 1955 کو شکاگو میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے اپنے لیے پوپ لیو (چودھواں) کا لقب پسند کیا ہے اور اب انھیں اسی لقب سے پکارا جائے گا۔ وہ کیتھولک چرچ کے پہلے امریکی پوپ بن چکے ہیں۔ اُن کی زندگی اور خدمات کا سفر...
امریکا نے پاکستان میں مقیم امریکی شہریوں کے لیے سفری الرٹ جاری کردیا ہے۔ امریکی سفارت خانہ کی طرف سے جاری کردہ سفری الرٹ میں کہا گیا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی تاحال جاری ہے اور صورتحال مسلسل بدل رہی ہے۔ ہم تمام تر معاملے پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ اسلام اباد میں امریکی سفارتخانہ کراچی لاہور اور پشاور میں قونصل خانے مکمل فعال ہیں۔ سفری الرٹ میں امریکی شہریوں کو لائن اف کنٹرول اور قریبی علاقوں میں جانے سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔ امریکی شہری اگر کسی تنازع والے علاقے میں ہیں تو فوراً وہاں سے محفوظ مقامات پر جائیں۔ اگر امریکی شہری تنازع والے علاقے سے نکل نہیں سکتے تو وہیں محفوظ پناہ لیں۔ پاکستان...
پاک بھارت کشیدگی کے باعث کیمرج انٹرنیشنل ایجوکیشن نے اے لیول اور او لیول کے امتحانات ملتوی کر دیے گئے۔ کیمرج انٹرنیشنل ایجوکیشن کے مطابق پنجاب، اسلام آباد، مظفرآباد، میرپور میں 9 مئی کو ہونے والے پرچے ملتوی کیے گئے ہیں۔ کیمرج انٹرنیشنل ایجوکیشن نےامتحانات ملتوی کرنے کا نوٹس جاری کر دیا۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ کیمرج اور برٹش کونسل کی معاونت سے سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور ہماری ترجیح طلبا اور اسٹاف کی سیکیورٹی ہے۔ پنجاب بھر میں ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 2 روز کے لیے ملتوی کردیے گئے۔وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ جمعہ اور ہفتہ کو ہونے والے پریکٹیکل بھی ملتوی کردیے گئے ہیں، ملتوی ہونے والے امتحانات اور...
بھارتی کرکٹ بورڈ نے دھرمشالا میں جاری آئی پی ایل کا میچ اسٹیڈیم میں تکنیکی خرابی کا بہانہ بنا کر ختم کر دیا۔ جمعرات کے روز پنجاب کنگز اور دہلی کیپیٹلز کے درمیان ہونے والے میچ میں صرف 10.1 اوورز کرائے گئے تھے کہ اسٹیڈیم کی لائٹیں بند کر دی گئیں اور لائٹیں بند کرنے کے 11 منٹ بعد تکنیکی خرابی کا بہانہ بنا کر میچ کے ختم کیے جانے کا اعلان کر دیا گیا۔ بی سی سی آئی کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ علاقے میں بجلی کی بندش کی وجہ سے ایک لائٹ ٹاور خراب ہوگیا ۔ بھارتی بورڈ میچ دیکھنے آئے شائقین کو زحمت پہنچانے پر شرمندہ ہے۔ واضح رہے پنجاب کنگز...
اپنے پوسٹ میں فاطمہ بھٹو نے لکھا کہ جس طرح سے یہ سب ناقابل تفریق ٹویٹس کے ذریعے جنگ پر خوشیاں منا رہے ہیں، ایسا لگ رہا ہے یہ جنگ، موت یا تباہی نہیں بلکہ کوئی فٹ بال کا میچ ہو۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم پاکستان ذوالفقار علی بھٹو شہید کی پوتی و مصنفہ فاطمہ بھٹو پاک بھارت جنگ پر خوشیاں منانے والے بھارتی فنکاروں پر برس پڑیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر مصنفہ نے پوسٹ کرتے ہوئے پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارتیوں کے رویئے پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے بھارتی اداکارہ کی پوسٹ جس میں انہوں نے اپنی افواج سے اظہار تشکر کیا تھا، کو ری شیئر کرتے ہوئے تمام بھارتیوں کو آڑے ہاتھوں لے...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2025ء)وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین سے سینیٹر پرویز رشید نے وفاقی وزیر کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے رات کی تاریکی میں بھارت کی جانب سے مریدکے میں واقع مسجد پر حملے کو بزدلانہ اقدام قرار دیا اور کہا کہ پاک فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے منہ توڑ جواب دیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر بھارت کی طرف سے آئندہ کوئی شرارت ہوئی تو پاکستان ایسا جواب دے گا جو دنیا ہمیشہ یاد رکھے گی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمیں...
پاکستان کرکٹ بورڈ نے تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان آج رات راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے ایچ بی ایل پی ایس ایل کے میچ کو ری شیڈول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ری شیڈول ہونے والے اس میچ کےحوالے پی سی بی مناسب وقت پر نظر ثانی شدہ تاریخ کا اعلان کرے گا۔ گیلری اور انکلوژرز کے ٹکٹ ہولڈرز ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز سے آج رات کے میچ کے لیے رقم واپس حاصل کر سکتے ہیں جبکہ آج رات کے مقابلے کے لیے آن لائن خریدے گئے ٹکٹوں کی واپسی بکنگ کے وقت استعمال کیے گئے اکاؤنٹس میں خود بخود ہو جائے گی۔
کراچی: صدر میں پولیس افسر سمیت 2 اہلکاروں کے ہاتھوں بے دردی سے تشدد کا نشانہ بننے والے بزرگ ریڑھی بان نے پولیس کے روڈ انسپکشن کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ کراچی کے علاقے صدر میں ایک شہری نے پولیس افسر سمیت دو اہلکاروں کے تشدد کا نشانہ بننے والے بزرگ ریڑھی بان کی بات چیت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرادی ہے، جس میں پولیس گردی کا نشانہ بنائے جانے والا بزرگ ریڑھی بان موقع پر موجود افراد کو پولیس کے تشدد کی وجہ بتا رہا ہے۔ بزرگ شہری کا کہنا تھا کہ روزانہ 50 روپے، 100 روپے بھتہ لے کر جاتا ہے، آج میں نے کچھ نہیں فروخت کیا تھا اس لیے انہوں ںے تشدد کا...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نائب وزیراعظم وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت سے پاکستان کی حدود میں داخل ہونے والے ڈرونز کو پاک فوج نے مارگرائے۔ وزیر خارجہ اسحٰق ڈار اور ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری پریس کانفرنس کررہے ہیں۔ اسحٰق ڈار نے کہا کہ بھارت کے کئی مسلح ڈرونز نے کئی مقامات پر پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی۔ مزیدپڑھیں:عوام جھوٹی خبریں اور اطلاعات پھیلانے والوں سے خبردار رہیں، مریم اورنگزیب
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2025ء)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ ہم بھارت سے ڈرنے والے نہیں، دشمن کے کسی بھی حملے کا جلد بھرپور اور مؤثر جواب دیا جائے گا۔(جاری ہے) انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کا شہروں اور آبادیوں پر ڈرون حملے کرنا بزدلی ہے، یہ اقدام بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج دشمن کی ہر جارحیت کا موثر اور منہ توڑ جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔واضح رہے کہ کامران خان ٹیسوری اہلِ خانہ کے ہمراہ لاہورنمیںنموجودنہیں۔
اسلام آباد: نائب وزیراعظم وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت سے پاکستان کی حدود میں داخل ہونے والے ڈرونز کو پاک فوج نے مارگرائے۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری پریس کانفرنس کررہے ہیں۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت کے کئی مسلح ڈرونز نے کئی مقامات پر پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی۔ Post Views: 2
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ٹیموں کی آمدورفت کے حوالے سے راولپنڈی ٹریفک پولیس نے ایڈوائزری جاری کردی۔شام ساڑھے سات سے ساڑھے بارہ بجے تک ٹریفک کی روانی متاثر ہو گی. شہری ایکسپریس ہائی وے سے منسلک سروس روڈ کا استعمال کریں۔ٹریفک پولیس نے بتایا کہ ریڈ زون اور سرینا سے آنےجانے والی ٹریفک مارگلہ روڈ استعمال کرے، اسی طرح بری امام جانے والے شہری نادرا چوک کا استعمال کرے۔ٹیمزکی آمدورفت کے ٹائم ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہے. شہریوں کی رہنمائی کے لیے ٹریفک پولیس بھی موجود رہے گی۔ٹریفک پولیس کے مطابق گھر سے نکلتے وقت 20 منٹ کا اضائی ٹائم رکھ کر نکلیں اور دوران سفر رہنمائی کے لیے 1915پر رابطہ کریں۔
ظفروال(نیوز ڈیسک)شہریوں نے جاسوسی کی غرض سے آنے والے بھارتی ڈرون پکڑلیا، ڈرون بھارتی آر سکس بٹالین کاجاسوس ڈرون ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ظفروال میں سرحدی گاؤں بھولیاں میں مقامی شہریوں نے بھارتی ڈرون کو پکڑلیا۔ پولیس نے بتایا کہ جاسوسی کی غرض پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے والا بھارتی ڈرون صحیح حالت میں پکڑا گیا، پکڑا گیا ڈرون بھارتی آر سکس بٹالین کاجاسوس ڈرون ہے۔ حکام نے مزید تفتیش کے لیے ڈرون کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے، اور سیکیورٹی ایجنسیاں اس کے ڈیٹا اور پرواز کے راستے کا تجزیہ کر رہی ہیں تاکہ اس کے مشن کی وسعت کا اندازہ لگایا جا سکے۔ اس سے قبل ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل...
لاہور(نیوز ڈیسک)مستحق سائلین کو مفت وکیل فراہم کرنے کیلئے حکومت پنجاب نے بڑا قدم اٹھا لیا۔ پنجاب گورنمنٹ نے پراسیکیوشن کو فری ایڈ ایجنسی کے قیام کی منظوری دیدی،وکیل کی استطاعت نہ رکھنے والے ملزمان کو حکومت قانون سہولت فراہم کرے گی۔ملزمان ایک درخواست پر کوائف لکھ کر پراسیکیوشن سے فری قانونی معاونت لے سکیں گے۔ 50ہزار سے کم آمدن والے شہری مفت وکیل کی سہولت لے سکیں گے۔ طلاق ،حق مہر،جہیز کی واپسی کیلئے بھی خواتین پراسیکیوشن آفس سے وکیل کیلئے درخواست کر سکتی ہیں۔جیلوں میں بند ملزمان اپنے جیل سپرنٹنڈنٹ کو درخواست دیں گے جو پراسیکیوشن آفس بھجوائے گا۔ غلط ذرائع آمدن بتا کر وکیل کی سہولت لینے والے سے سہولت واپس لے لی جائے گی۔ مزیدپڑھیں:تیار ہو...
سندھ حکومت نے شہریوں سے ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ سے ادائیگی نہ لینے والے ریسٹورنٹ، شاپنگ مالز، کافی شاپس اور بریانی سینٹرز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔محکمہ بیورو آف سپلائی پرائسز کی سندھ کنزیومر پروٹیکشن اتھارٹی نے شہریوں سے ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ سے ادائیگی نہ لینے پر کلفٹن کے کراچی بروسٹ، فرنٹیئر، بیٹھک، نہاری ان اور دیسی ڈیرا کو نوٹس جاری کیے۔ ڈی جی زاہد حسین شر کے مطابق سندھ کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ 2014 کی خلاف ورزی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ان کاروباری اداروں کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔ کراچی سمیت صوبہ بھر میں جو ریسٹورانٹس صارفین کو ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ کے ذریعے ادائیگی کی سہولت فراہم نہیں کر رہے انکے خلاف...
کراچی: شپنگ کمپنیوں نے پاکستان سے یورپ، مشرق وسطیٰ اور افریقا جانے والے کنٹینرز پر شپنگ چارجز میں 800 ڈالر تک اضافہ کر دیا۔ پاکستان بھارت کے درمیان شپنگ روابط معطل ہونے سے شپنگ کمپنیوں نے شپنگ چارجز بڑھا دیے ہیں۔ برآمد کنندگان کے مطابق مشرق وسطیٰ، افریقا اور یورپ کے کنٹینر کارگو پر 300 سے 800 ڈالر تک کا اضافہ کیا گیا۔ پاکستان بھارت کے درمیان شپنگ روابط معطل ہونے سے کارگو کی ترسیل میں مشکلات کا سامنا ہے۔ پاکستانی کارگو کی عمان اور سری لنکا کی بندرگاہوں سے ٹرانس شپمنٹ کی جا رہی ہے۔ ذرائع شپنگ انڈسٹری کے مطابق پاک بھارت شپنگ روابط نہ ہونے کی وجہ سے شپنگ کمپنیوں کو خصوصی شپنگ سروسز چلانا پڑ...
حال ہی میں اسلام قبول کرنے والے کورین گلوکار کم داؤد نے بھارت کی جانب سے بزدلانہ حملے کے بعد پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کی ہے۔ جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والے معروف گلوکار کم داؤد نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی پر اظہار رائے کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے انسٹاگرام پر پاکستان کے خوبصورت مقامات پر اپنے دورے کی یادگار ویڈیو شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’ہمیشہ پاکستان کے لیے دعاگو ہوں‘۔ A post common by Daud Kim (@jaehan9192) یاد رہے کہ اسلام قبول کرنے والے جنوبی کوریائی گلوکار کم داؤد کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب رات کی تاریکی میں بھارتی فوج نے آزاد کشمیر کے علاقوں، کوٹلی، مظفر آباد اور...
کیمبرج کے او اور اے لیول کے آج ہونے والے امتحانات منسوخ کردیے گئے۔لاہور میں سیکیورٹی حالات اور بھارتی ڈرون حملوں کے خدشے کے پیشِ نظر آج دوپہر 2 بجے ہونے والے کیمبرج کے امتحانات منسوخ ہوگئے۔تاہم کراچی، اسلام آباد اور دیگر شہروں میں امتحانات معمول کے مطابق ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ برٹش کونسل اور کیمبرج نے یہ فیصلہ چند منٹ پہلے کیا جس کی پریس ریلیز بھی جاری کردی جائے گی۔
فائل فوٹو کراچی کے علاقے ناظم آباد میں گھر سے ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کے زیورات چوری کرنے والے 5 مزدوروں کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزمان کا تعلق پختون خوا کے ایک ہی علاقے سے ہے، پانچوں ملزمان نے ایک دوسرے پر چوری کا الزام لگایا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے سامان برآمد کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔یاد رہے کہ کراچی میں تعمیراتی کام کرنے والے مزدوروں نے ایک گھر سے ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کے زیورات لوٹ لیے تھے۔
صارفین کو ادائیگی کے مختلف طریقے فراہم کرنا کاروباری اداروں کی ذمہ داری ہے اور اس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے شہریوں سے ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ سے ادائیگی نہ لینے والے ریسٹورنٹ، شاپنگ مالز، کافی شاپس اور بریانی سینٹرز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ بیورو آف سپلائی پرائسز کی سندھ کنزیومر پروٹیکشن اتھارٹی نے شہریوں سے ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ سے ادائیگی نہ لینے پر کلفٹن کے کراچی بروسٹ، فرنٹیئر، بیٹھک، نہاری ان اور دیسی ڈیرا کو نوٹس جاری کیے۔ ڈی جی زاہد حسین شر کے مطابق سندھ کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ 2014ء کی خلاف ورزی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ان کاروباری اداروں کے خلاف...
ویٹی کن سٹی: کیتھولک مسیحیوں کے نئے روحانی پیشوا (پوپ) کے انتخاب کے لیے بدھ کو ہونے والی پہلی خفیہ ووٹنگ ناکام ہو گئی، جس کا اشارہ سسٹین چیپل کی چمنی سے نکلنے والے کالے دھوئیں سے ملا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، کانکلیو میں شریک 133 کارڈینلز نے بند کمرے میں ووٹنگ کی، تاہم کوئی بھی امیدوار دو تہائی اکثریت حاصل نہ کر سکا۔ پوپ کے انتخاب کے لیے کم از کم 89 ووٹ درکار ہوتے ہیں۔ ہزاروں کیتھولک عقیدت مند سینٹ پیٹرز اسکوائر میں جمع تھے تاکہ چمنی سے نکلنے والے دھوئیں کا انتظار کریں۔ تقریباً ساڑھے تین گھنٹے بعد نمودار ہونے والے کالے دھوئیں نے ظاہر کر دیا کہ پہلے دن نیا پوپ منتخب نہیں ہو...
راولپنڈی میں 2ڈرون گرکرتباہ ہوگئے ایک ڈرون راولپنڈی فوڈاسٹریٹ جبکہ دوسراڈرون رومی روڈ صدر کے قریب گرکرتباہ ہوگیا فوڈ اسٹریٹ کے قریب گرنے والے ڈرون سے ایک شخص شدید زخمی ہو گیا جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق پولیس کی بھاری نفری فوڈ اسٹریٹ پہنچ گئی ہے، ڈرون درخت سے ٹکرانے کے بعد ایک دکان کے اندر جا گرا، جس کے بعد آگ لگ گئی۔ ڈرون گرنے سے دکان کے شیشے اور دیگر سامان کو بھی نقصان پہنچا۔ ذرائع نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے جائے وقوعہ کو سیل کر دیا، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرون...
سیکریٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل کی زیرِ صدارت پنجاب بھر کے کمشنرز اور آر پی اوز کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پنجاب بھر میں ڈویژنل انٹیلیجنس کمیٹیوں کے اجلاس فوری بلانے کی ہدایت کی گئی۔ سیکریٹری داخلہ پنجاب نے ہدایت کی کہ اضلاع میں جاری کردہ ڈرون پروٹوکول پر عملدرآمد کیا جائے اور متعلقہ علاقہ محفوظ بنا کر بم ڈسپوزیبل اسکواڈ سے کلئیر کروائے جائیں۔ یہ بھی پڑھیے: بھارت کی جانب سے پاکستان بھیجے جانے والے اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرونز کیا ہیں؟ انہوں نے کہا کہ کسی بھی حملے یا ہنگامی صورتحال میں سائرن کا استعمال کریں، سول ڈیفنس عوامی دفاع کی مشقیں بڑھائیں اور شہریوں کو آگاہی دی جائے، ایمرجنسی صورتحال میں جاری کردہ ایس او پیز...
7 اور 8 مئی کی درمیانی رات بھارت کی جانب سے پاکستان کے شہر لاہور، گجرانوالہ، چکوال، بہاولپور، اٹک اور کراچی میں 12 ڈرون بھیجے جنہیں ناکارہ بنادیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے جمعرات کو پریس کانفرنس کے ذریعے بتایا کہ گزشتہ شب بھارت نے ایک بار پھر دراندازی کی کوشش کی اور پاک فوج نے 12 بھارتی ہیروپ ڈرونز مار گرائے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:بھارت کو فاش غلطی کا خمیازہ ضرور بھگتنا ہوگا، وزیراعظم محمد شہباز شریف کا قوم سے خطاب پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ لاہور کے قریب ایک فوجی تنصیب پر ڈرون حملہ بھی ہوا جس میں فوج کے 4...
راولپنڈی کی فوڈ اسٹریٹ کے قریب ڈرون گرنے سے ایک شخص شدید زخمی ہو گیا جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق پولیس کی بھاری نفری فوڈ اسٹریٹ پہنچ گئی ہے، ڈرون درخت سے ٹکرانے کے بعد ایک دکان کے اندر جا گرا، جس کے بعد آگ لگ گئی۔ڈرون گرنے سے دکان کے شیشے اور دیگر سامان کو بھی نقصان پہنچا۔ بھارت نے پھر دراندازی کی کوشش کی، تمام 12 ڈرونز کو ناکارہ بنادیا گیا: ڈی جی آئی ایس پی آرپاکستان کی مسلح افواج پوری طرح چوکنا ہیں، بھارت مساجد اور شہریوں پر حملوں کا مرتکب ہوا ہے، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری ذرائع نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے جائے وقوعہ کو...
کراچی: ناظم آباد 4 نمبر میں گھر میں چوری کی بڑی واردات ہوئی، جس میں بدھ کے روز تعمیراتی کام کرنے والے مزدور ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کے طلائی زیورات لوٹ کرفرار ہوگئے ۔ بعد ازاں پولیس نے چند گھنٹوں کی تحقیقات کے بعد چھاپا مار کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا اور طلائی زیورات برآمد کر کے واردات میں ملوث مرکزی ملزم سمیت 5 مزدوروں کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او ناظم آباد انسپکٹر امجد کیانی نے بتایا کہ ملزمان نے امداد اللہ نامی شخص کے مکان نمبر 4D/36 میں کام کے دوران مچان پر رکھے 45 تولہ کے طلائی زیورات چوری کیے اور شام 7 بجے اپنا کام مکمل کر کے فرار ہوگئے ۔ گھر...
تکنیکی مسائل کے باعث بھارت میں فضائی حادثات میں مسلسل اضافہ۔ گزشتہ کافی عرصہ سے بھارتی فضائیہ میں حادثات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستانی ایئرفورس کی بھارتی فضائیہ پر برتری، چینی ایئرکرافٹ کمپنی کے شیئرز کی قیمت بڑھ گئی ذرائع کے مطابق بھارتی ریاست اترا کھنڈ میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا ہے۔ اترکھنڈ میں ہیلی کاپڑ گر کر تباہ ہونے کا واقعہ اترا کاشی میں پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثےکے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ دفاعی ماہرین کا اس حوالے سے کہنا ہے کے تکنیکی مسائل کی وجہ سے بھارتی فضائیہ میں حادثات معمول بن چکے ہیں۔ مسلسل حادثوں کے باعث ان کے جہازوں کو اڑتے تابوت...
پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ و میزبان حنا الطاف نے پاکستانی عوام سے بھارتی فنکاروں کو اَن فالو کرنے کا مطالبہ کردیا۔ حنا الطاف نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں بغیر نام لیے بھارتی فنکاروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’پاکستان اپنے ملک اور آپ کے ملک دونوں میں معصوم جانوں کے ضیاع کی مذمت کرتا ہے۔ لیکن یہ دل توڑ دینے والی بات ہے کہ ہمارے دکھ کے وقت خوشی اور جشن منایا جا رہا ہے‘۔ اداکار نے اپنے مداحوں اور پاکستانی عوام سے کہا کہ ’میری بس اتنی سی گزارش ہے کہ 'اُن' لوگوں (بھارتی فنکاروں) کو اَن فالو کریں، اَن سبسکرائب کریں، اور اُن (پاکستانی فنکاروں) سے فاصلے پر رہیں جو اس ملک میں رہتے ہیں لیکن جب...
اجلاس سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل محمد جعفر نے کہا کہ محکمہ خوراک انتہائی اہم محکمہ ہے اور پورے گلگت بلتستان کے عوام کی نظریں اور امیدیں اسی محکمے پر مرکوز ہیں، ایسے میں محکمے کے اوپر بھاری زمہ داریاں عائد ہوتی ہیں کہ وہ محنت اور لگن سے عوام الناس کو گھر کی دہلیز پر معیاری گندم و آٹے کی بروقت فراہمی یقینی بنائے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈائریکٹر جنرل خوراک گلگت بلتستان محمد جعفر کی صدارت میں محکمہ خوراک گلگت بلتستان کا ایک اہم اجلاس ڈائریکٹوریٹ ہیڈکوآرٹر میں منعقد ہوا، جس میں مختلف ریجن کے ڈائریکٹرز، انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم، ڈائریکٹوریٹ ہیڈکوآرٹر کے مختلف شعبہ جات کے ڈپٹی ڈائریکٹرز اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرز نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس...
برطانوی ہاؤس آف لارڈز میں پاکستان کے خلاف بھارتی جارحیت اور سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے خلاف آوازیں اٹھنے لگیں۔ حکومتی وزیر لارڈز کولنز نے کہا ہے کہ پانی بنیادی انسانی ضرورت ہے، سندھ طاس معاہدہ بحال کرنے کے لیے تمام سفارتی کوششیں بروئے کار لائی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی طرف سے کشیدگی کم کرنے کا قدم نہایت اہمیت کا حامل ہے، ہماری سفارتی کوششیں اس کشیدگی کو کم کرنے کے لیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں بھارتی قیادت کا ہدف سندھ طاس معاہدہ تھا، طلال چوہدری اس موقع پر لارڈ شفق محمد نے لندن میں ہائی کمیشن پر ہونے والے حملوں کو تشویش ناک قرار دے دیا...
خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت سے تعلق رکھنے والے 82 سالہ ریٹائرڈ فوجی سید بادشاہ نے انڈیا کی جانب سے پاکستان میں شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی خبروں کے بعد سرحدوں پر جانے کی تیاری شروع کردی ہے، اور ان کی خواہش ہے کہ انہیں بھارت کے ساتھ لڑائی میں حصہ لینے کی اجازت دی جائے۔ یہ بھی پڑھیں کب، کیسے اور کہاں، مسلح افواج کو جواب دینے کا مکمل اختیار مل گیا سید بادشاہ بتاتے ہیں کہ ان کی پاک فوج میں سروس کو چند سال ہی ہوئے تھے کہ 65 کی جنگ شروع ہوئی، اور انہیں اپنے وطن کے لیے لڑنے کا موقع ملا۔ سید بادشاہ جو 65 کے غازی ہیں، فوج سے مدتِ ملازمت مکمل کرنے کے...
سٹی42: پاکستان کی ٹہلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے پاکستان کے خلاف جھوٹ پر مبنی پروپیگنڈا کرنے پر پاکستان کے خلاف پروپیگندٓ کرنے والے یو ٹیب چینل بند کر دیئے۔ پی ٹی اے نے آج پاکستان مخالف جھوٹے پروپیگنڈا میں ملوث بھارت کے16یوٹیوب چینلز بلاک کردیے۔ پی ٹی اے کے اعلامیے کے مطابق بھارت کے 31 یوٹیوب ویڈیو لنکس اور 32 ویب سائٹس بھی بلاک کردی گئی ہیں۔ یوٹیوب چینلز، ویڈیولنکس اور ویب سائٹس کی بندش علاقائی صورتحال کے پیش نظر کی گئی۔ ملتان؛ پاک فوج کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی Waseem Azmet

پاکستان کیخلاف منفی پروپیگنڈا پھیلانے والے 16بھارتی نیوز چینلز، 31یوٹیوب چینلز اور 20 سے زائد ویب سائٹس بلاک
پاکستان کیخلاف منفی پروپیگنڈا پھیلانے والے 16بھارتی نیوز چینلز، 31یوٹیوب چینلز اور 20 سے زائد ویب سائٹس بلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پی ٹی اے نے پاکستان کیخلاف منفی پروپیگنڈا پھیلانے والے 16نیوز چینلز، 31یوٹیوب چینلز اور 20 سے زائد ویب سائٹس بلاک کردیں۔پاکستان کیخلاف منفی پراپیگنڈا پھیلانے والے بھارتی ٹی وی اور یوٹیوب چینلز کی بندش کا سلسلہ جاری ہے۔ پی ٹی اے نے 16 بھارتی نیوز چینلز، 31 یوٹیوب ویڈیو لنکس اور 20 سے زائد ویب سائٹس بلاک کردیں۔ترجمان پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کا کہنا ہے کہ بھارتی نیوز چینلز، ویب سائٹس کو جھوٹی معلومات اور پاکستان مخالف پروپیگنڈا پھیلانے پر بلاک کیا گیا۔پی ٹی اے کے مطابق یہ کارروائیاں ڈیجیٹل...

بھارتی جارحیت میں شہید ہونے والے 7سالہ بچے کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، وزیر اعظم اور آرمی چیف کی شرکت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی جارحیت میں شہید ہونے والے لیفٹیننٹ کرنل ظہیر عباس کے 7 سالہ بیٹے ارتضیٰ عباس کی نماز جنازہ ادا کردی گئی جس میں وزیر اعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیرسمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی ۔ اس موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری ، سربراہ پاک فضائیہ ، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار ، وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ سمیت حاضر سروس اور ریٹائرڈ ملٹری افسرا ن نے شرکت کی ۔اس دوران وزیر اعظم ، صدر مملکت اور آرمی چیف نے شہید کے بھائی کو بھی حوصلہ دیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز آزاد کشمیر کے علاقے داو راندی میں بھارتی جارحیت کے باعث...
اسلام آباد: بھارتی جارحیت کے نتیجے میں آزاد جموں و کشمیر کے علاقے دواراندی میں شہید ہونے والے سات سالہ ارتضیٰ عباس جو لیفٹیننٹ کرنل ظہیر عباس کے صاحبزادے تھے، کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق نمازِ جنازہ میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر اطلاعات، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کے علاوہ بڑی تعداد میں اعلیٰ فوجی و سول افسران، حاضر سروس اور ریٹائرڈ فوجی جوان، شہید کے عزیز و اقارب اور عام شہریوں نے شرکت کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ معصوم...
مملکت نے 16ممالک پر برتری حاصل کی،100گورنمنٹ سروسز کا جائزہ لیا گیا،رپورٹ اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب ای گورنمنٹ سروسزسیکٹر میں مشرقی وسطی کے ممالک میں سرفہرست ہے ۔ عرب ٹی وی کے مطابق نے اقوام متحدہ کے اکنامک اینڈ سوشل کمیشن برائے مغربی ایشیا کی 2024 بارے رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ سعودی عرب مسلسل تیسری مرتبہ انڈیکس میں پہلے نمبر پر ہے ، 2020 میں سعودیہ نے انڈیکس میں چوتھی پوزیشن حاصل کی، 2021 میں دوسرا نمبر پر رہا جبکہ سال 2022 اور 2023 میں انڈیکس میں سرفہرست رہا۔اس دوران تعلیم اور ڈیجیٹل ہیلتھ سیکٹرمیں ایپلی کیشنز کے ذریعے اپائنٹمنٹ اور ڈیجیٹل ڈاکٹری نسخوں کے اجرا کے حوالے سے نمایاں بہتری ریکارڈ کی گئی...
لاہور: پولیس نے 5 ماہ کی بچی کو 6 لاکھ روپے میں بیچنے والے میاں بیوی سمیت 3 افراد کو گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے گلبرگ میں 5 ماہ کہ بچی کو 6 لاکھ روپے میں فروخت کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ بچی کو بیچنے والے میاں بیوی سمیت 3 افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق 5 ماہ کی بچی کو ملزم روی نے والدین سے 3 لاکھ روپے میں خریدا ۔ گل زیب اور نرمل نامی خاتون بچی کو روی کے ساتھ مل کر 6 لاکھ روپے میں فروخت کرنے آئے تھے۔ ملزمان...