چیمپیئنز ٹرافی: غیرملکی ٹیموں کے آمدورفت کے دوران آج رات کن شاہراہوں پر روٹ لگائے جائیں گے؟
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
اسلام آباد ٹریفک پولیس نے راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے چیمپیئنز ٹرافی میچز کے دوران مختلف اوقات میں ٹریفک کے لیے روٹ پلان تشکیل دے دیا۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق غیر ملکی ٹیم کی آمدورفت کے باعث آج رات 9 سے 11 بجے رات تک سری نگر ہائی وے، کلب روڈ اور ایکسپریس ہائی وے پر روٹ لگایا جائےگا۔
ترجمان نے بتایا کہ روٹ کے باعث سری نگر ہائی وے اور ایکسپریس وے پر ٹریفک تعطل کا شکار رہے گی۔ شہری دوران روٹ اسلام آباد میں سفر کے لیے مختلف انڈر پاسز اور مرکزی شاہراہوں سے منسلک سروس روڈ کا استعمال کریں۔
ترجمان نے بتایا کہ شہری اسلام آباد میں سفر کے لیے مختلف انڈر پاسز کا استعمال کریں، کسی بھی سفری دشواری سے بچنے کے شہری 20 منٹ کا دورانیہ رکھ کر گھر سے نکلیں۔
ترجمان اسلام آباد پولیس نے بتایا کہ ایکسپریس وے سے آنے والی ٹریفک کھنہ پل، پارک روڈ کا استعمال کرے، روٹ کے دوران اسلام چوک پل اور آئی جے پی روڈ کھلے رہیں گے۔
ترجمان کے مطابق بی 17، بی15، ایچ 13 اور جی 13/14 سے بلیو ایریا یا ایف سکس آنے والی ٹریفک مارگلہ روڈ استعمال کرسکتی ہے۔ بلیو ایریا کی جانب سفر کے لیے نائتھ ایونیو اور ایچ ایٹ انڈر پاس کا استعمال کیا جائے۔
ترجمان نے بتایا کہ شہریوں کی رہنمائی کے لیے اسلام آباد ٹریفک پولیس مختلف مقامات پر موجود رہے گی۔ سفر کے دوران کسی بھی پریشانی اور رہنمائی کے لیے ٹریفک ہیلپ لائن 1915 پر رابطہ کریں۔
ترجمان نے مزید کہاکہ ٹریفک پولیس کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم شہریوں کو بروقت ٹریفک روٹس سے متعلق آگاہی کے لیے موجود ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسلام آباد پولیس چیمپیئنز ٹرافی راولپنڈی اسٹیڈیم روٹ غیرملکی ٹیموں کی آمدورفت وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام ا باد پولیس چیمپیئنز ٹرافی راولپنڈی اسٹیڈیم روٹ وی نیوز نے بتایا کہ کا استعمال اسلام آباد کے دوران کے لیے سفر کے
پڑھیں:
کراچی پولیس نے عیدالاضحیٰ کے حوالے سے سیکیورٹی پلان جاری کردیا
— فائل فوٹوعیدالاضحیٰ کے موقع پر کراچی میں پولیس نے سیکیورٹی پلان جاری کردیا ہے۔
شہر بھر میں مجموعی طور پر 15 ہزار 743 سے زائد پولیس افسران و اہلکار سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات کیے گئے ہیں۔
کراچی پولیس چیف نے ٹریفک پولیس کو عید کے موقع پر ٹریفک کی بلا تعطل روانی کے حوالے سے بھی خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔
کراچی میں عید الاضحیٰ کی نماز کے موقع پر ایسٹ زون میں 4 ہزار 91، ساؤتھ زون میں 4 ہزار 187 اور ویسٹ زون میں 3 ہزار 484 اہلکار ڈیوٹی سر انجام دینگے۔
پولیس کے مطابق کوئٹہ میں عیدالاضحی کی مناسبت سے سیکیورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں۔
شہر بھر میں قربانی کی کھالوں کے کلیکشن پوائنٹس اور حساس مقامات پر 3 ہزار 981 افسران و جوان ڈیوٹی سر انجام دینگے تا کہ کسی بھی قسم کے واقعے سے بچا جاسکے۔
سیکیورٹی اقدامات کے سلسلے میں پکٹس، پولیس موبائلز اور موٹر سائیکلیں بھی سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور ہوگی تاکہ گشت اور رسپانس کے عمل کو مؤثر بنایا جاسکے۔
شہر میں موجود تمام بازاروں، شاپننگ سینٹرز، مارکیٹس اور پر ہجوم مقامات پر سیکیورٹی الرٹ کردی گئی ہے۔
کراچی پولیس چیف نے ٹریفک پولیس کو عید کے موقع پر ٹریفک کی بلاتعطل روانی کے حوالے سے بھی خصوصی ہدایات جاری کیں۔