جینیفر لوپیز کو معروف برانڈ کے اسٹور میں گھسنے سے روک دیا گیا، ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 9th, August 2025 GMT
معروف امریکی گلوکارہ و اداکارہ جینیفر لوپیز کو حال ہی میں ترکی کے شہر استنبول میں واقع معروف فیشن برانڈ کے اسٹور میں داخلے سے روک دیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسٹور کے سیکیورٹی گارڈز نے جینیفر لوپیز سے کہا کہ اندر جگہ موجود نہیں اور گلوکارہ کو اندر جانے سے روک دیا جس پر لوپیز نے پرسکون انداز میں جواب دیا، "ٹھیک ہے، کوئی بات نہیں،” اور وہاں سے روانہ ہوگئیں۔
واقعے کی ویڈیو ایک مداح نے ریکارڈ کر کے سوشل میڈیا پر شیئر کی، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔ بعد ازاں جب اسٹور کے عملے کو اپنی غلطی کا احساس ہوا تو انہوں نے لوپیز کو واپس اسٹو وزٹ کرنے کی دعوت دی، لیکن گلوکارہ نے انکار کر دیا۔
جینیفر لوپیز نے اس کے بعد دیگر معروف برانڈز سے خریداری کی اور روانہ ہوگئیں۔ خیال رہے کہ گلوکارہ ترکی میں اپنی "اپ آل نائٹ: لائیو” کنسرٹ ٹور کے سلسلے میں موجود ہیں، جس کا اختتام 12 اگست کو ہوگا۔
حال ہی میں اداکارہ نے اپنی 56ویں سالگرہ منائی اور انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔ لوپیز جلد ہی فلم "Kiss of a Spider Woman” میں اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی جو 2027 میں ریلیز ہوگی۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کی بیٹیوں کیساتھ نماز پڑھنے کی ویڈیو وائرل
آسٹریلیا کے اوپننگ بلے باز عثمان خواجہ کی بیٹیوں کے ہمراہ نماز پڑھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ویڈیو میں عثمان خواجہ کو اپنی دونوں بیٹیوں عائشہ اور عائلہ کے ہمراہ نماز پڑھتے دیکھا جاسکتا ہے۔
وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین عثمان خواجہ کی تعریف کرتے ہوئے ان کیلئے دعاگو بھی نظر آئے۔
View this post on Instagramواضح رہے کہ آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے 2018 میں اسپورٹس رپورٹر ریچل سے نکاح کیا تھا جن سے ان کی دو بیٹیاں ہیں۔ ریچل نکاح سے قبل ہی دائرہ اسلام میں داخل ہوگئی تھیں۔