میری ذاتی زندگی پر کسی کو رائے دینے کا حق نہیں،کنول آفتاب
اشاعت کی تاریخ: 9th, August 2025 GMT
لاہور (ویب ڈیسک) مشہور ٹک ٹاکر اور یوٹیوبر کنول آفتاب نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک کھلا پیغام شیئر کرتے ہوئے اپنی نجی زندگی پر ہونے والی تنقید کا جواب دیا ہے۔
کنول کے مطابق کچھ لوگ انہیں لالچی قرار دیتے ہیں یا یہ تاثر دیتے ہیں کہ وہ اپنے شوہر، ذوالقرنین سکندر، کے ساتھ خوش نہیں ہیں اور صرف پیسہ کمانے کی فکر کرتی ہیں۔ اس پر ردعمل دیتے ہوئے کنول نے کہا کہ یہ ان کی ذاتی زندگی ہے اور کسی کو اس بات کی فکر نہیں ہونی چاہیے کہ وہ شوہر کے ساتھ خوش ہیں یا نہیں ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ وہ اور ان کے شوہر دونوں اپنی محنت سے کما رہے ہیں، دونوں کی آمدنی برابر ہے، اور وہ اپنی زندگی سے مطمئن اور خوش ہیں۔ کنول نے یہ بھی کہا کہ لوگوں کو دوسروں کی نجی زندگی میں دخل اندازی یا تبصرہ کرنے کا کوئی حق نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ اور ذاتی زندگی کے درمیان توازن قائم رکھتی ہیں، اور چاہتی ہیں کہ لوگ بھی دوسروں کے بارے میں غیر ضروری قیاس آرائیاں کرنے کے بجائے اپنی زندگی پر توجہ دیں۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی بانی پی ٹی آئی پر کڑی تنقید
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بانی پاکستان تحریک انصاف پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہی شخص ہیں جو سقوطِ ڈھاکہ جیسے دن سول نافرمانی کی کال دیتے ہیں اور 14 اگست کو ملک بند کرنے کی دھمکیاں دیتے ہیں۔ ایک طرف دھمکیاں دیتے ہیں کہ کسی کو چھوڑوں گا نہیں اور دوسری جانب منتوں ترلوں کے پروگرام بھی جاری رکھتے ہیں۔
عظمیٰ بخاری نےنیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کا اصل چہرہ سب کے سامنے آچکا ہے، یہ جماعت دراصل “فساد پارٹی” ہے جو ملک میں صرف انتشار اور عدم استحکام کو فروغ دیتی رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے اقتدار میں رہتے ہوئے کوئی تعمیری یا عوامی فلاح کا کام نہیں کیا بلکہ ہر موقع پر اداروں اور نظام کو کمزور کرنے کی کوشش کی۔
وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ عوام اب ان کے دھوکے میں آنے والے نہیں، ملک کو ترقی اور استحکام کی راہ پر لانے کے لیے انتشار کی سیاست کا خاتمہ ناگزیر ہے۔
Post Views: 1