معروف امریکی گلوکارہ و اداکارہ جینیفر لوپیز کو حال ہی میں ترکی کے شہر استنبول میں واقع معروف فیشن برانڈ کے اسٹور میں داخلے سے روک دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسٹور کے سیکیورٹی گارڈز نے جینیفر لوپیز سے کہا کہ اندر جگہ موجود نہیں اور گلوکارہ کو اندر جانے سے روک دیا جس پر لوپیز نے پرسکون انداز میں جواب دیا، "ٹھیک ہے، کوئی بات نہیں،" اور وہاں سے روانہ ہوگئیں۔

واقعے کی ویڈیو ایک مداح نے ریکارڈ کر کے سوشل میڈیا پر شیئر کی، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔ بعد ازاں جب اسٹور کے عملے کو اپنی غلطی کا احساس ہوا تو انہوں نے لوپیز کو واپس اسٹو وزٹ کرنے کی دعوت دی، لیکن گلوکارہ نے انکار کر دیا۔

جینیفر لوپیز نے اس کے بعد دیگر معروف برانڈز سے خریداری کی اور روانہ ہوگئیں۔ خیال رہے کہ گلوکارہ ترکی میں اپنی "اپ آل نائٹ: لائیو" کنسرٹ ٹور کے سلسلے میں موجود ہیں، جس کا اختتام 12 اگست کو ہوگا۔

حال ہی میں اداکارہ نے اپنی 56ویں سالگرہ منائی اور انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔ لوپیز جلد ہی فلم "Kiss of the Spider Woman" میں اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی جو 2027 میں ریلیز ہوگی۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

بھارت میں ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعروں نے ہلچل مچادی، ویڈیو وائرل

بھارت کے شہر گوا میں ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعروں کو دیکھ کر ہلچل مچ گئی جس کے بعد 9 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کی رات شمالی گوا کے علاقے باگا اور ارپورہ میں 2 مختلف واقعات پیش آئے جس میں دکانوں کے ایل ای ڈی سائن بورڈز پر پاکستان زندہ باد کے نعرے دکھائی دیئے۔

پولیس کے مطابق 9 افراد کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پہلا واقعہ 9 بجکر 50 منٹ پر جبکہ دوسرا 10 بجکر 18 منٹ پر پیش آیا۔

View this post on Instagram

A post shared by Logkyakahenge (@log.kya.kahenge)


پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں دکانداروں کو حراست میں لے کر ایل ای ڈی بورڈز کو منقطع کردیا، دونوں دکانداروں کے خلاف ملکی سالمیت کو خطرے میں ڈالنے کے جرم میں الگ الگ ایف آئی آر درج کرلی گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں کہ یہ کارروائیاں جان بوجھ کر کی گئی تھیں یا کسی نے سسٹم کو ہیک کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کی بیٹیوں کیساتھ نماز پڑھنے کی ویڈیو وائرل
  • ’مجھے ماریں گے تو نہیں؟‘ عمران خان کو سپر اسٹار قرار دیتے ہوئے اعظم خان ڈرگئے، ویڈیو وائرل
  • بھارت میں ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعروں نے ہلچل مچادی، ویڈیو وائرل
  • معروف بھارتی گلوکارہ و اداکارہ انتقال کر گئیں
  • معروف گلوکارہ و اداکارہ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں
  • میکسیکو کی صدر کو عوامی مقام پر جنسی ہراسانی کا سامنا، کلاڈیا شینبام کا دلچسپ ردعمل، ویڈیو وائرل
  • میئر نیویارک ظہران ممدانی کی تقریر میں رمیز راجہ کا حوالہ، ویڈیو وائرل
  • قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی ٹینس کھیلنے کی ویڈیو وائرل
  • ظہران ممدانی کی نریندر مودی پر کڑی تنقید، پرانی ویڈیو وائرل
  • حکومتِ بلوچستان کے ہیلی کاپٹر کو ٹریکٹر سے کھینچنے کی ویڈیو وائرل