خیبر پختونخوا میں سیلاب، ایمل ولی خان کا اے پی سی میں امن مارچ موخر کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 17 August, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں بدترین سیلاب کی وجہ سے امن مارچ کو فی الحال موخر کر رہے ہیں۔وفاقی دارالحکومت میں کل جماعتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے خیبرپختونخوا کے لیے فوری امدادی پیکیج کا اعلان کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین کی جبری واپسی کی مذمت کرتے ہیں، اٹھارہویں ترمیم پرعمل درآمد کیوں نہیں ہورہا؟ وفاق خیبرپختونخوا اور بلوچستان کیساتھ اپنا رویہ تبدیل کرے۔صدر اے این پی کا کہنا تھا کہ ہم مذاکرات پریقین رکھنے والے لوگ ہیں لیکن ہمیں سننے والا کوئی نہیں، امید ہے تمام جماعتیں ملکرمذاکرات سے مسائل کا حل نکالیں گی۔ایمل ولی خان کا مزید کہنا تھا کہ جی ڈے اے، پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے قائدین کو بھی مدعو کیا تھا، 19 سیاسی جماعتوں کے قائدین آل پارٹیز کانفرنس میں شریک ہوئے ہیں، بیرسٹر گوہر نے اے پی سی میں شرکت کی یقین دہانی کروائی، معلوم نہیں کیوں نہیں آئے۔

قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیر پاو نے اے پی سی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختون خوا میں اس وقت بدترین سیلاب آیا ہوا ہے، سیلاب سے کئی قیمتی زندگیاں چلی گئیں، بہت نقصان ہوا۔آفتاب شیر پا ونے کہا کہ براہِ راست اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کے بجائے حکومت سے ہونے چاہئیں، براہِ راست اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات پارلیمنٹ کو بائی پاس کرنے کے مترادف ہو گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مذاکرات کے حوالے سے وزیرِ اعظم اجلاس بلائیں، اسٹیبلشمنٹ کے لوگوں کو بھی بلائیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرطوفانی بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتیں 400سے تجاوز،مون سون کے مزید 3سپیل کی پیشگوئی، شدت 50فیصد زیادہ ہو گی طوفانی بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتیں 400سے تجاوز،مون سون کے مزید 3سپیل کی پیشگوئی، شدت 50فیصد زیادہ ہو گی لودھراں،عوام ایکسپریس کی 4بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں، ایک مسافر جاں بحق، 33زخمی اسلام آباد ہائیکورٹ میں خصوصی بنچز تشکیل،نوٹیفکیشن جاری سیاسی جماعتوں میں اختلافات کے خاتمے کیلئے مذاکرات ضروری ہیں،چیئرمین سینیٹ کیش لیس و ڈیجیٹل معیشت کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں، وزیراعظم مودی کی آر ایس ایس کے نظریے پر مبنی تقریر، کانگریس رہنماوں کی سخت تنقید TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ایمل ولی خان کا اے پی سی

پڑھیں:

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی حفاظتی ضمانت اور مقدمات کی تفصیل کے دائر درخواست پر پشاور ہائیکورٹ میں اہم سماعت ہوئی۔

جسٹس اعجاز انور اور جسٹس وقار احمد نے درخواست پر سماعت کی۔ وکلاء ہڑتال کے باعث سماعت نہ ہو سکی۔

عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی حفاظتی ضمانت میں 27 نومبر تک توسیع کرتے ہوئے متعلقہ فریقین سے مقدمات کی تفصیل دوبارہ طلب کرلی۔

صوبہ بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کا سلسلہ تیزی سے جاری

عدالت نے وزیر اعلیٰ کو 27 نومبر تک کسی بھی درج مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا۔

وکیل وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی پر اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں مقدمات درج ہیں، وزیر اعلی کو تفصیل فراہم کر دی جائے تاکہ وہ متعلقہ عدالتوں میں رجوع کر سکے۔

Ansa Awais Content Writer

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا میں دو الگ کارروائیوں میں 15 خوارج ہلاک ، آئی ایس پی آر
  • وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو 27 نومبر تک کسی بھی درج مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم
  • وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا
  • کے پی کےساتھ سوتیلی ماں جیساسلوک ہوتاہے،سہیل آفریدی
  • این ایف سی ایوارڈز، اضافی فنڈز کے باوجود بلوچستان اور خیبر پختونخوا ترقی میں پیچھے
  • پختونخوا کےساتھ سوتیلی ماں جیساسلوک کیاجاتاہے،سہیل آفریدی
  • خیبر پختونخوا کابینہ میں ’ایکشن اِن ایڈ آف سول پاور‘ ختم کرنے کی منظوری ، کیا اب آپریشنز ختم ہوں گے؟
  • خیبر پختونخوا حکومت دہشت گردی کے خلاف لڑنے کے بجائے بہانے بنا رہی ہے، احسن اقبال
  • خیبر پختونخوا کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جاتا ہے، سہیل آفریدی
  • بنوں اورلکی مروت میں آپریشن، 7 دہشت گرد ہلاک