ملتان، خاتون پر بہیمانہ تشدد کیس، 3 ملزمان ضمانت پر رہا
اشاعت کی تاریخ: 17th, August 2025 GMT
ملتان کے شہر گارڈن ٹاؤن کے علاقے میں خاتون پر بہیمانہ تشدد کے مقدمے میں گرفتار تینوں ملزمان کو عدالت نے 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: بجلی کا بل ٹھیک کرانے آئی خاتون پر سیکیورٹی گارڈ کا تشدد، گھسیٹ کر باہر نکال دیا
ایف آئی آر کے مطابق واقعہ 16 اگست کو شام 4 بجے پیش آیا جب میمونہ نامی خاتون اپنی بیٹی کے ساتھ جا رہی تھیں۔ راستے میں شہیر سلمان، زاہدہ خورشید اور شاہدہ بی بی نے انہیں روک کر تشدد کا نشانہ بنایا۔ ایف آئی آر میں درج ہے کہ ملزمان نے خاتون کو زمین پر گرا کر بالوں سے گھسیٹا، کپڑے پھاڑنے کی کوشش کی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا۔
یہاں پر ہر بڑی گاڑی والا فرعون بنا ہوا ہے
ملتان شیر شاہ روڈ پر یہ مظلوم خاتون سکوٹی پر جا رہی تھی ، کہ ان بدمعاش عورتوں نے پہلے سکوٹی کو ہٹ کیا اور پھر سڑک پر خاتون کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا
ان عورتوں مردوں کے خلاف کاروائی کون کرے گا ؟@MultanPolice15 @OfficialDPRPP pic.
— Shehr Bano Official (@OfficialShehr) August 17, 2025
پولیس کے مطابق مقدمہ تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 354 (خاتون کی عزت پامال کرنے کی کوشش)، 342 (غیر قانونی قید) اور 506 (دھمکیاں) کے تحت درج کیا گیا۔
ملزمان کو 17 اگست کو ڈیوٹی مجسٹریٹ نمرہ سلیم کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے قرار دیا کہ دفعات قابلِ ضمانت ہیں۔ عدالت نے تینوں ملزمان کو 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا اور ہدایت دی کہ اگر ضمانتی مچلکے جمع نہ کروائے گئے تو ملزمان کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں خاتون اور اس کی بیٹی پر تشدد کا معاملہ، پولیس کا مؤقف سامنے آگیا
عدالت نے پولیس کو تفتیش مکمل کرنے اور چالان جمع کرانے کی ہدایت دیتے ہوئے مقدمے کی آئندہ سماعت 31 اگست مقرر کی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news تشدد خاتون راستہ ضمانت عدالت ملتان ملزمانذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: خاتون راستہ عدالت ملتان ملزمان کو عدالت نے
پڑھیں:
عمران خان کے وکیل نے 9 مئی مقدمات میں ضمانت کیلئے اضافی دستاویزات عدالت میں جمع کرادیں
عمران خان کے وکیل نے 9 مئی مقدمات میں ضمانت کیلئے اضافی دستاویزات عدالت میں جمع کرادیں WhatsAppFacebookTwitter 0 16 August, 2025 سب نیوز
اسلام آباد:9 مئی مقدمات میں ضمانت کے حوالے سے عمران خان کے وکیل نے اضافی دستاویزات عدالت میں جمع کرادیں۔
تفصیلات کے مطابق 9 مئی کیسز میں ضمانت کے معاملے میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل نے سپریم کورٹ میں اضافی دستاویزات جمع کرائی ہیں۔
اضافی دستاویزات میں ماتحت عدلیہ اور ہائی کورٹ کے متعلقہ فیصلے درخواست کے ساتھ لف کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی نے 9 مئی سے متعلق 8 مختلف فیصلوں کی آرڈر شیٹ جمع کرائی ہے، جس کی سماعت 19 اگست کو سماعت کے لیے مقرر ہے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ اس کیس کی سماعت کرے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسابق وزیراعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا سابق وزیراعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا مالاکنڈ میں فائرنگ سے رہنما جے یو آئی مفتی کفایت اللہ اور اہلیہ زخمی، بیٹا، بیٹی جاں بحق پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے نقصانات کی تفصیلات جاری، 307 افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری پی ٹی آئی کارکنوں کی 5 اگست احتجاج کیس میں ضمانت کی درخواستیں منظور پاکستان کا نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کامیابی سے مدار میں پہنچ گیا فوج کی دہشتگردی کے نام پر معصوم عوام کی جان لینے میں دلچسپی نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آرCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم