سیلاب متاثرہ علاقوں میں صوبائی حکومت کی کارکردگی مایوس کن ہے، وفاقی وزیر امیر مقام WhatsAppFacebookTwitter 0 17 August, 2025 سب نیوز

شانگلہ (آئی پی ایس )پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر اور وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی جلد ممکن ہوگی،سیلاب متاثرین کے لیے صوبائی امدادی رقم 10 لاکھ مقرر، ڈبل کرنے کی تجویز ہے ،وزیراعلی نے نقصانات کے مکمل ازالے کا وعدہ کیا ہے ،اگر صوبائی حکومت ناکام ہوئی تو وفاقی حکومت مدد کرے گی۔

وہ اتوار کو شانگلہ کے دورے کے موقع پر سیلاب متاثرین سے گفتگو کر رہے تھے ۔ وفاقی وزیرانجینئر امیر مقام نے سیلاب متاثرین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب سے شانگلہ میں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا،شانگلہ کے عوام سے وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے تعزیت کا پیغام ہے ،وفاقی حکومت سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے،کسانوں کی فصلیں، گاڑیاں، اور گھریلو سامان پانی میں بہہ گیا، سیلاب سے درجنوں دیہات کا تحصیل پورن اور الپوری سے رابطہ منقطع ہے ، شانگلہ میں کئی پل اور سڑکیں سیلابی ریلوں میں بہہ گئیں،صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی مایوس کن ہے، تین دن گزرنے کے باوجود شانگلہ کا دیگر اضلاع سے رابطہ بحال نہ ہو سکا۔

امیر مقام نے کہا کہ اگر حکومت نے سڑکیں بحال نہ کیں تو ذاتی خرچ پر راستے کھلواوں گا،وفاقی حکومت کی طرف سے مکمل تعاون کا وعدہ ہے ، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی جلد ممکن ہوگی،سیلاب متاثرین کے لیے صوبائی امدادی رقم 10 لاکھ مقرر، ڈبل کرنے کی تجویز ہے ،ضلعی حکومت شام تک پہاڑی علاقوں کی سڑکیں بحال کرے،وزیراعلی نے نقصانات کے مکمل ازالے کا وعدہ کیا ہے ،اگر صوبائی حکومت ناکام ہوئی تو وفاقی حکومت مدد کرے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرفیلڈ مارشل کیساتھ پوری قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح موجود ہے،اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان فیلڈ مارشل کیساتھ پوری قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح موجود ہے،اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان خیبر پختونخوا میں سیلاب، ایمل ولی خان کا اے پی سی میں امن مارچ موخر کرنے کا اعلان طوفانی بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتیں 400سے تجاوز،مون سون کے مزید 3سپیل کی پیشگوئی، شدت 50فیصد زیادہ ہو گی لودھراں،عوام ایکسپریس کی 4بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں، ایک مسافر جاں بحق، 33زخمی اسلام آباد ہائیکورٹ میں خصوصی بنچز تشکیل،نوٹیفکیشن جاری سیاسی جماعتوں میں اختلافات کے خاتمے کیلئے مذاکرات ضروری ہیں،چیئرمین سینیٹ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: متاثرہ علاقوں میں سیلاب متاثرین صوبائی حکومت وفاقی حکومت سیلاب سے

پڑھیں:

طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم

ممبر گلگت بلتستان اسمبلی نے ایک بیان میں کہا کہ صوبائی اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں اور متاثرین سیلاب کو ریلیف دینے اور بحالی کے لیے جامع منصوبہ بندی کے ساتھ اقدامات اٹھائیں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق اپوزیشن لیڈر و ممبر گلگت بلتستان اسمبلی کاظم میثم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پورے گلگت بلتستان میں طوفانی سیلاب اور دریائی کٹاو سے عوام شدید مشکلات کے شکار ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومت کو فوری اقدامات اٹھاتے ہوئے ریلیف اور بحالی کے لیے کام تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ سکردو میں دریائی کٹاو کے سبب سترانگلونگما کواردو اور حوطو رنگاہ کے عوام شدید مشکلات کے شکار ہیں۔ زرعی اراضی اور درخت دریا برد ہو رہے ہیں لیکن تاحال کوئی ہنگامی بنیادوں پر بحالی کے لیے کوئی کام نہیں ہوا ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور جی بی ڈی ایم اے کو کواردو حوطو رنگاہ اور رزسنا رنگاہ  کے دریائی کٹاو روکنے کے لیے فوری اقدامات اٹھانا چاہیے۔ گزشتہ مہینے آنے والے شگریخورد میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے بھی تاحال اقدامات نہیں اٹھائے گئے ہیں۔ جس کے سبب عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ کاظم میثم نے مزید کہا کہ طوفانی سیلاب کے سبب تقریبا تمام اضلاع میں تباہ کاریاں ہوئی ہیں اور شاہراہوں کی بندش کے سبب بھی مشکلات کے شکار ہیں۔ صوبائی اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں اور متاثرین سیلاب کو ریلیف دینے اور بحالی کے لیے جامع منصوبہ بندی کے ساتھ اقدامات اٹھائیں۔

متعلقہ مضامین

  • سابق وفاقی وزیر سردار یار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • پٹرول کی قیمت میں 4 روپے اضافے پر شہری مایوس، فوری ریلیف کا مطالبہ
  •  صدر آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات
  • صدر مملکت سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • افغانستان: نورستان میں تباہ کن سیلاب، ہلاکتیں 40 سے تجاوز کر گئیں، متاثرین خوراک اور صاف پانی سے محروم
  • گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی تباہی، شاہراہیں اور پل بہہ گئے، ہزاروں افراد محصور : انتباہ جاری
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم