خیبرپختونخوا میں سیلاب سے تباہی، صوبائی حکومت کی وفاق سے مدد کی اپیل
اشاعت کی تاریخ: 17th, August 2025 GMT
خیبرپختونخوا میں سیلاب سے تباہی، صوبائی حکومت کی وفاق سے مدد کی اپیل WhatsAppFacebookTwitter 0 17 August, 2025 سب نیوز
پشاور (آئی پی ایس )خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت قومی سانحے میں آگے آکر خیبر پختونخوا حکومت کی مدد کرے، صوبائی حکومت کے پاس جتنے وسائل ہیں وہ متاثرین کے لئے استعمال میں لا رہی ہے۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ پاک فوج ہمارے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے ۔پہاڑی مقامات پر راستے بنانے ، سڑکیں کھولنے اور پل بنانے میں اس کے جوان مصروف ہیں ،آرمی نے صوبائی حکومت کو پانچ ہیلی کاپٹر بھی دیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اور وزیر اعلی پنجاب نے بھی تعاون کا یقین دلایا ہے۔ قدرتی آفت پر نہ کسی نے سیاست کی اور نہ ہم کوئی سیاسی بات کریں گے، پوری قوم کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس سانحے میں خیبر پختونخوا کے عوام کی مدد کریں۔
دوسری جانب ڈی جی ریسکیو کا کہنا ہے کہ سیلاب والے علاقوں میں 60 خصوصی سنٹر بنائے ہیں، امدادی سرگرمیوں میں 3 دنوں میں 5210 افراد کو زندہ بچایا ہے، اہلکاروں پر مشتمل ایلیٹ ریسکیو یونٹ قائم کرکے بونیر بھجوا دئے ہیں جو وہاں بیک اپ کے طور پر کام کریں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرقبائلی علاقوں میں مسلح گروہوں کا راج، سرکاری فنڈزکا 10فیصدیہ گروہ لیجاتے ہیں، فضل الرحمان قبائلی علاقوں میں مسلح گروہوں کا راج، سرکاری فنڈزکا 10فیصدیہ گروہ لیجاتے ہیں، فضل الرحمان خیبرپختونخوا حکومت کے تباہ شدہ ہیلی کاپٹر کا بلیک باکس مل گیا پنجاب کے دریاوں میں پانی کی سطح مسلسل بلند، درجنوں دیہات سے زمینی رابطہ منقطع اسحاق ڈار اور برطانوی ہم منصب کا رابطہ، سیلاب سے جانی نقصان پر اظہار افسوس پنجاب بھر میں شدید طوفانی بارشوں کا امکان، سیاحوں کو نقل و حمل محدود کرنے کا حکم معروف عالمی کوہ پیما ساجد سدپارہ کی کلین اینڈ گرین اسلام آباد موومنٹ کے زیر اہتمام شجرکاری مہم میں شرکتCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: صوبائی حکومت
پڑھیں:
این ایف سی میں ہماراپورا حق، وفاق ہمیں واپس کرے، سہیل آفریدی
پشاور(نیوزڈیسک) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے وفاق سے صوبے کے مالی حقوق کی فوری ادائیگی کا مطالبہ کردیا۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ این ایف سی میں خیبرپختونخوا کا حصہ 19 اعشاریہ 4 فیصد بنتا ہے، جس کے تحت صوبے کو 400 ارب روپے ملنے چاہیں۔ وفاق اپنی ذمہ داری نبھائے، کے پی کے عوام کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک بند کرے۔
سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ صوبہ بھر سے 90 فیصد عوامی مینڈیٹ ملا ہے اور حکومت صوبے کے عوام کو کبھی مایوس نہیں کرے گی۔ اس دفعہ زیادہ ڈیلیور کرکے دیکھائیں گے۔
بیوٹی فیکیشن پشاور منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں سہیل آفریدی نے کہا کہ پشاورہم سب کاہے،اسکوخوبصورت ترین بنانا سب کی ذمہ داری ہے، دہشتگردی کیخلاف سب سے زیادہ قربانیاں کےپی کےعوام نے دی ہیں، نیٹ ہائیڈل پرافٹ میں ہمارے 2200 ارب روپے بقایا ہے۔