سیلاب متاثرین کی امداد وفاقی حکومت کا فرض ہے،وزیراعظم نے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے،علی امین گنڈاپور
اشاعت کی تاریخ: 17th, August 2025 GMT
بونیر(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ متاثرین کی امداد وفاقی حکومت کا فرض ہے، وزیراعظم نے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنی انیوز کے مطابق علی امین گنڈاپور نے کہا ہےکہ پی ڈی ایم اے، ریسکیو اداروں نے متاثرہ علاقوں میں بھرپور کام کیا، قدرتی آفت کے بعد کی صورتحال سب کے سامنے ہے،بونیر کے عوام کےمسائل حل کرنے آئے ہیں،لوگوں کے مالی نقصان کا ازالہ کریں گے،انفراسٹرکچر کو بھی بحال کریں گے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہاکہ گلگت بلتستان میں کلاؤڈ برس کے 2واقعات ہوئے،رہائشیوں کو متبادل جگہ منتقل کررہے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ متاثرین کی امداد وفاقی حکومت کا فرض ہے،وزیراعظم نے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے،ہمارےصوبے کے لوگ بھی ٹیکس دیتے ہیں،بطور وزیراعلیٰ میرا وعدہ ہے متاثرین کی بھرپور مدد کروں گا۔
پاک کاتالان فیڈریشن کے زیراہتمام بارسلونا میں 14اگست، جشن آزادی پاکستان کا دن ملی جوش وجذبہ کے ساتھ منایا گیا
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: متاثرین کی
پڑھیں:
گورنر سندھ کا وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے ٹیلیفونک رابطہ، تعاون کی یقین دہانی
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
ترجمان گورنر سندھ کے مطابق کامران ٹیسوری نے علی امین گنڈاپور کو موجودہ صورتحال میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہائی کرائی ہے۔
خیبرپختونخوا حکومت نے امدادی کارروائیوں کےلیے جانے والا ہیلی کاپٹر کریش ہونے کی تصدیق کردی ہے۔
گورنر سندھ نے خیبر پختونخوا میں ہیلی کاپٹر حادثے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ جاں بحق اہلکار عوام کی خدمت کے مشن پر تھے۔
کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے عوام کو اس مشکل گھڑی میں اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔
گورنر سندھ نے وزیراعظم آزاد کشمیر سے بھی ٹیلیفونک رابطہ کیا، اس دوران حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
ترجمان گورنر سندھ کے مطابق دوران گفتگو کامران ٹیسوری نے متاثرین کےلیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔