Jang News:
2025-08-17@08:15:42 GMT

سیلاب متاثرین کے لیے دکھی ہوں، ملالہ

اشاعت کی تاریخ: 17th, August 2025 GMT

سیلاب متاثرین کے لیے دکھی ہوں، ملالہ

ملالہ یوسفزئی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان، آزادکشمیر اور کے پی میں تباہ کن سیلاب کے متاثرین کے لیے دکھی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ خاص طور پر بونیر، سوات، باجوڑ اور شانگلہ کے متاثرین کے لیے دل دکھی ہے۔

ملالہ یوسفزئی نے اپنے پیاروں، گھروں اور ذریعہ معاش کھونے والے متاثرین سے اظہار ہمدردی کیا۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

خیبر پختونخوا میں سیلاب متاثرین کے لیے زلمی فاؤنڈیشن کا ایک کروڑ روپے امداد کا اعلان

پشاور زلمی اور زلمی فاؤنڈیشن کے چیئرمین جاوید آفریدی نے خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں اور فلش فلڈ سے ہونے والی تباہ کاریوں پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین کے لیے ایک کروڑ روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت میں طوفانی بارشوں سے تباہی، 200 سے زیادہ اموات، پاک فوج کا ریلیف آپریشن جاری

جاوید آفریدی نے اپنے پیغام میں کہا کہ سیلابی ریلوں اور بارشوں کے باعث قیمتی جانوں کے نقصان اور گھروں کی تباہی پر دلی دکھ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری تمام دعائیں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں اور مشکل کی اس گھڑی میں ہم خیبر پختونخوا کے عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

زلمی فاؤنڈیشن کی جانب سے اعلان کردہ یہ امداد متاثرہ علاقوں میں ریلیف سرگرمیوں پر خرچ کی جائے گی، جبکہ جاوید آفریدی کے مطابق آنے والے دنوں میں بھی ہر ممکن مدد فراہم کی جاتی رہے گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی رپورٹ کے مطابق شدید بارشوں اور فلش فلڈ کے نتیجے میں مختلف حادثات میں 200 سے زیادہ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی و لاپتا ہوئے گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پی ڈی ایم اے جاوید آفریدی خیبرپختونخوا زلمی فاؤنڈیشن سیلاب

متعلقہ مضامین

  • کے پی، وفاقی وزیر امیر مقام کا سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ
  • سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی؛ گلوکار عاصم اظہر میدان میں آگئے
  •  نوازشریف کی وزیراعظم شہباز شریف کو  سیلاب متاثرین کی ہر ممکن امداد کی ہدایت
  • گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں سیلاب متاثرین کیلئے پاک فوج کا ریسکیو آپریشن جاری
  • شاہین آفریدی کی اپیل، سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان
  • وزیراعلیٰ پنجاب و سندھ کی خیبرپختونخوا میں سیلاب متاثرین کے لیے تعزیت اور مدد کی یقین دہانی
  • خیبر پختونخوا میں سیلاب متاثرین کے لیے زلمی فاؤنڈیشن کا ایک کروڑ روپے امداد کا اعلان
  • کے پی میں سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے فوج کا بڑا ریلیف آپریشن، ایک دن کی تنخواہ اور 600 ٹن راشن وقف
  • خیبرپختونخوا سیلاب: پاک فوج کا ایک دن کا راشن، تنخواہ متاثرین کے لیے وقف