صحیفہ جبار خٹک نے اپنے نامناسب بیانات پر معافی مانگ لی
اشاعت کی تاریخ: 9th, August 2025 GMT
اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک نے ماضی میں انٹرویوز اور سوشل میڈیا پر دیے گئے بیانات میں استعمال کیے گئے سخت اور نامناسب الفاظ پر معافی مانگتے ہوئے ندامت کا اظہار کیا ہے۔
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں اداکارہ صحیفہ جبار نے اعتراف کیا کہ ان کے الفاظ نہ صرف دوسروں کے لیے تکلیف دہ تھے بلکہ اس کا ان کی اپنی شخصیت پر بھی منفی اثر پڑا۔
اداکارہ نے لکھا کہ انہیں انٹرویوز اور پوڈکاسٹس میں بولے گئے کلمات پر گہرا افسوس ہے، اور وہ سمجھداری سے کام نہ لینے پر شرمندہ ہیں۔ صحیفہ نے تسلیم کیا کہ انہوں نے الفاظ کے اثرات کو نظر انداز کیا اور دوسروں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی جس پر وہ شرمندہ ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by Saheefa Jabbar Khattak (@saheefajabbarkhattak)
اداکارہ نے اپنے مداحوں، اہل خانہ اور دوستوں سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان کے الفاظ سے کسی کو تکلیف پہنچی ہو تو وہ معافی چاہتی ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ گفتگو کرتے وقت الفاظ کے انتخاب میں احتیاط ضروری ہے۔
یاد رہے کہ صحیفہ جبار گزشتہ کچھ عرصے سے ڈپریشن جیسے ذہنی مسائل کا سامنا کر رہی ہیں اور اس حوالے سے وہ کئی مواقع پر کھل کر بات بھی کر چکی ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: صحیفہ جبار
پڑھیں:
تحریک انصاف کی موجودہ قیادت کے ساتھ کوئی باہر نکلنا نہیں چاہتا، شیر افضل مروت
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ موجودہ پی ٹی آئی قیادت کے ساتھ کوئی باہر نہیں نکلنا چاہتا، سوشل میڈیا پر مجھے 9 ماہ سے گالیاں دی جارہی ہیں، سوشل میڈیا کے ذریعے نفرت پھیلائی جارہی ہے، بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ نے آج پھر میرے خلاف بیانات دیے۔ اسلام ٹائمز۔ ممبر قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی موجودہ قیادت کے ساتھ کوئی باہر نکلنا نہیں چاہتا۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو تحریک کے حوالے سے مسلسل جدوجہد کرنا ہو گی، معلوم تھا 5 اگست کا نیتجہ بھی مایوس کن ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ پی ٹی آئی قیادت کے ساتھ کوئی باہر نہیں نکلنا چاہتا، سوشل میڈیا پر مجھے 9 ماہ سے گالیاں دی جارہی ہیں، سوشل میڈیا کے ذریعے نفرت پھیلائی جارہی ہے، علیمہ خان نے آج پھر میرے خلاف بیانات دیے۔ ممبر قومی اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ جب میرے خلاف بیانات دیں گے تو میں کیسے خاموش رہوں گا۔؟ پلانٹ کیے جانے کا بیانیہ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا کی وجہ سے ہے، آج پارلیمانی پارٹی نے بھی کہا کہ میرے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔