جدہ :کازا دیورا ہوٹلز میں سعودی عرب کے 95ویں یومِ وطنی کی شاندار تقریب
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
جدہ :کازا دیورا ہوٹلز میں سعودی عرب کے 95ویں یومِ وطنی کی شاندار تقریب WhatsAppFacebookTwitter 0 24 September, 2025 سب نیوز
جدہ( خالد نواز چیمہ )سعودی عرب کے 95ویں یومِ وطنی کے موقع پر کازا دیورا ہوٹلز حی نسیم اور حی روضہ میں ایک پُروقار اور شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ہوٹل انتظامیہ، عملے اور معزز مہمانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ سبز جھنڈوں اور روشنیوں سے سجاوٹ نے تقریب کے ماحول کو مزید دلکش بنا دیا۔
اس موقع پر ہوٹل کے مالک چوہدری شہزاد اور پارٹنر ناصر سنگرہ نے اپنے مشترکہ پیغام میں کہا کہ سعودی عرب ہمارا دوسرا وطن ہے اور اس کی ترقی و خوشحالی میں حصہ دار بننا ہمارے لیے باعثِ فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات اخوت و محبت کے سنہری رشتے میں بندھے ہیں، جو وقت گزرنے کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔
ڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹنگ محمد انیس اکرم نے کہا کہ یومِ وطنی محض ایک قومی دن نہیں بلکہ یہ اتحاد، یکجہتی اور قربانیوں کی یاد دہانی ہے۔ جنرل منیجر عبداللہ العسیری اور ڈپٹی جنرل منیجر قیوم منہاس نے بھی تقریب کے شرکاء کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ کازا دیورا ہوٹلز اپنے مہمانوں کو بہترین خدمات فراہم کرنے کے ساتھ سعودی روایات اور اقدار کو اجاگر کرنے میں ہمیشہ پیش پیش رہیں گے۔
ڈائریکٹر ایچ آر مسٹر ثامر نے کہا کہ ہوٹل کی کامیابی کا راز باصلاحیت عملے اور بہترین میزبانی میں ہے، اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔
تقریب کے اختتام پر سبز و سفید کیک کاٹا گیا اور پاکستان و سعودی عرب کی لازوال دوستی کو اجاگر کرتے ہوئے پرجوش نعروں کی گونج نے فضا کو گرمادیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسیلاب زدگان کےلئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام استعمال نہ کرنا غفلت کے مترادف ہوگا، آصفہ بھٹو غزہ جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی ڈرون حملے، ویڈیوز سامنے آگئیں اسلام آباد ہائی کورٹ کا سی ڈی اے کو پلاٹ قبضے کے لیے آخری انتباہ وزیراعظم سے ملاقات: ورلڈبینک کے صدر پاکستان کے اصلاحاتی اقدامات کے معترف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وزیر اعظم شہباز شریف کی غیر رسمی ملاقات امریکی صدر امن کے داعی، دنیا بھر میں امن قائم کرنا چاہتے ہیں: وزیراعظم شہباز شریف آئی سی سی نے یو ایس اے کرکٹ کی رکنیت معطل کر دی، اولمپک خوابوں کے تحفظ کے لیے اقداماتCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کازا دیورا ہوٹلز سعودی عرب کے
پڑھیں:
لیاری فٹبال اکیڈمی کی شاندار پیش قدمی، سنگا کپ 2025 کے فائنل میں رسائی حاصل
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سنگاپور میں جاری ایشیا کے سب سے بڑے یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ سنگا کپ 2025 میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی لیاری فٹبال اکیڈمی نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے تاریخ رقم کر دی۔
لیاری کے نوجوان کھلاڑیوں نے انڈر-16 ایونٹ کے سیمی فائنل میں انڈونیشیا کی مضبوط ٹیم ٹاپ ٹینگ ایبولا کو 0-1 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی، جہاں اب وہ گولڈ میڈل کے لیے میدان میں اتریں گے۔
یہ کامیابی نہ صرف لیاری بلکہ پورے پاکستان کے لیے فخر کا لمحہ بن گئی ہے۔ سیمی فائنل میں فتح لیاری فٹبال اکیڈمی کے کھلاڑیوں کی انتھک محنت، بہترین ٹیم ورک اور کوچنگ اسٹاف طارق تاج اور زبیر فیض کی شاندار حکمتِ عملی کا نتیجہ رہی۔ اکیڈمی کے صدر شیخ عبدالرحمن ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں اور فائنل کے لیے بھرپور عزم کا اظہار کیا ہے۔
سیمی فائنل سے قبل لیاری فٹبال اکیڈمی نے کوارٹر فائنل میں بھی دلیرانہ کھیل کا مظاہرہ کیا تھا، جہاں انہوں نے انڈونیشیا کی معروف ٹیم سیمین پادانگ ایف سی کو سخت مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں 2-3 سے شکست دی۔ اس میچ میں گول کیپر کاشف نے شاندار دفاع کرتے ہوئے یقینی گول روک کر اپنی ٹیم کی کامیابی میں مرکزی کردار ادا کیا۔
اس سے قبل لیاری فٹبال اکیڈمی نے آسٹریلیا کی ٹیم اوشن ریف ایس ایچ ایس کو یکطرفہ مقابلے میں 0-6 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کی تھی۔
شاندار کارکردگی کے ساتھ ٹیم نے اپنی فٹبال مہارت، تکنیکی سمجھ اور نظم و ضبط سے ہر مرحلے میں سب کو متاثر کیا۔
سنگا کپ 2025 کے اس ایڈیشن میں انڈر-8، انڈر-10، انڈر-12، انڈر-14 اور انڈر-16 سمیت مختلف کیٹیگریز میں 13 ممالک کی 160 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ٹورنامنٹ 9 نومبر تک جاری رہے گا اور اس کا یہ 15 واں ایڈیشن ہے، جس میں پہلی بار پیرا فٹبال مقابلے بھی شامل کیے گئے ہیں ، جو فٹبال میں شمولیت اور تنوع کی نئی مثال ہے۔