کنگ حمد انسٹیٹیوٹ آف نرسنگ اینڈ ایسوسی ایٹڈ میڈیکل سائنسز کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، تقریب میں بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ نے بطور اعزازی مہمان شرکت کی، جب کہ اس موقع پر اعلیٰ سول و عسکری حکام بھی موجود تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل ساحر شمشاد مرزا نے بحرین کے فرمانروا، شاہی خاندان اور حکومتِ بحرین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کنگ حمد انسٹیٹیوٹ کا افتتاح پاکستان میں طبی تعلیم کے فروغ کی جانب ایک اہم سنگِ میل ہے۔

جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا کہ یہ ادارہ مستقبل میں اعلیٰ مہارت یافتہ طبی ماہرین تیار کرے گا اور نرسنگ و متعلقہ طبی شعبہ جات میں نئے بین الاقوامی معیار قائم کرے گا۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے پاکستان اور بحرین کے درمیان مضبوط دوطرفہ تعلقات کو بھی اجاگر کیا اور دونوں برادر ممالک کے مابین صحت، تعلیم اور دفاع کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

وزیراعلیٰ سندھ کی سعودی عرب کے 95ویں قومی دن کی تقریب میں شرکت

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سعودی عرب کے 95ویں قومی دن کی تقریب میں شرکت کی۔ تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی، جس میں سعودی قونصل جنرل محمد ن م السباعی، مختلف ممالک کے سفارتی نمائندگان، اعلیٰ سول و عسکری حکام اور معزز مہمانوں نے شرکت کی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے سعودی قونصل جنرل محمد ن م السباعی کو گلدستہ پیش کیا اور ان کو 95ویں قومی دن کی مبارکباد دی۔

انہوں نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور سندھ کی عوام کی جانب سے بھی سعودی عوام اور قیادت کو مبارکباد پیش کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید مراد علی شاہ نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات دنیا میں اپنی مثال آپ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 1951 کے معاہدے سے دونوں ممالک کے تعلقات کا نیا دور شروع ہوا اور حالیہ دفاعی معاہدہ مسلم امہ کے تحفظ کے لئے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے سعودی قونصل جنرل اور سعودی عوام کو ایک بار پھر قومی دن کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان اور سعودی عرب کی برادری مزید مضبوط ہوگی اور دونوں ممالک کے تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد میں کنگ حمد انسٹی ٹیوٹ آف نرسنگ کا افتتاح، جنرل ساحر شمشاد مرزا مہمانِ خصوصی
  • کنگ حمد انسٹیٹیوٹ آف نرسنگ اینڈ ایسوسی ایٹڈ میڈیکل سائنسز کی افتتاحی تقریب, جنرل ساحر شمشاد مرزا کی بطور مہمانِ خصوصی شرکت
  • کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ کا ایئر ہیڈکوارٹرز کا دورہ،پاک فضائیہ کے سربراہ سے ملاقات
  • آغا خان یونیورسٹی سمپیکٹ 2025، پاکستان اور مشرقی افریقہ میں سمیولیشن تعلیم کے فروغ کا عزم
  • وزیراعظم کی سرمایہ کاری اور تجارت کو فروغ دینے کیلیے قابل عمل منصوبوں پرکام کی ہدایت
  • برطانیہ کا دنیا کے صف اول کے ماہرین کیلیے ویزا فیس ختم کرنے پر غور
  • وزیراعلیٰ سندھ کی سعودی عرب کے 95ویں قومی دن کی تقریب میں شرکت
  • یوسف رضا گیلانی سے آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات، تجارت، تعلیم، دفاع اور ماحولیاتی تعاون کو مزید فروغ دینے پر زور
  • فیڈریشن آف خواجہ شیعہ جماعت کے تحت طلباء کی کائونسلنگ کیلیے تقریب