اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ نے ایئر ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک فضائیہ ائر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ نے ملاقات کی۔ دفاعی تعاون مشترکہ ٹریننگ کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

 وزیراعظم کی کویتی ولی عہد سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق

  اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں سالانہ اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف اور کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد الحمد المبارک الصباح کے درمیان ایک اہم ملاقات ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور کویت کے دیرینہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی، برادرانہ تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کویت کے ساتھ اپنے مضبوط اور قابلِ اعتماد تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ انہوں نے کویت کے امیر شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے حالیہ سیلاب کے دوران پاکستان سے اظہارِ یکجہتی پر کویتی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔
تعاون کے نئے شعبوں پر گفتگو
وزیراعظم نے باہمی تعاون میں ہونے والی مثبت پیش رفت پر اطمینان ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، زراعت، لائیوسٹاک، انسانی وسائل کی برآمدات اور صحت جیسے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دی جائے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان کویتی ولی عہد کے آئندہ دورۂ پاکستان کا منتظر ہے، جو سال کے آخر میں متوقع ہے، اور اس کی تاریخیں سفارتی ذرائع سے طے کی جا رہی ہیں۔
 خطے کی صورتحال اور فلسطین پر تبادلہ خیال
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے مشرقِ وسطیٰ میں جاری صورتحال اور دیگر علاقائی و عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ کویتی ولی عہد نے فلسطینی عوام کے حقوق کے لیے پاکستان کے مؤقف اور عالمی سطح پر اس کی مؤثر سفارتی کوششوں کو سراہا۔
کثیرالطرفہ تعاون جاری رکھنے کا عزم
دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور کویت نہ صرف دوطرفہ سطح پر بلکہ عالمی اور علاقائی فورمز پر بھی قریبی تعاون جاری رکھیں گے۔

Post Views: 2

متعلقہ مضامین

  • کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ کا ایئر ہیڈکوارٹرز کا دورہ،پاک فضائیہ کے سربراہ سے ملاقات
  • وزیراعظم سے کویت کے ولی عہد کی ملاقات، دو طرفہ اور کثیر الجہتی فورمز پر تعاون کے عزم کا اعادہ
  •  وزیراعظم کی کویتی ولی عہد سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق
  • وزیراعظم کی آسٹریا کے وفاقی چانسلر سے ملاقات ، باہمی امور پر تبادلہ خیال
  • وزیراعظم شہباز شریف کی آسٹریا کے چانسلر سے ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون پر اتفاق
  • پاک فضائیہ کے سربراہ سے بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر کی ملاقات
  • پاکستان و ہنگری کا تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
  • اسحاق ڈار کا جی سی سی سیکریٹری جنرل سے اہم ملاقات، تعلقات مزید مضبوط بنانے پر زور
  • امریکی ناظم الامور کی وزیر ریلوے سے ملاقات، سرمایہ کاری اور تعاون پر اتفاق