نیشنل کانفرنس نے کشمیری عوام سے کئے گئے وعدے پورے نہیں کئے، اشوک کول
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
بی جے پی کے آرگنائزیشنل سکریٹری نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کی یہ روش ثابت کرتی ہے کہ پارٹی محض کھوکھلے نعروں اور بیانات پر یقین رکھتی ہے، جبکہ عوامی مسائل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے آرگنائزیشنل سکریٹری اشوک کول نے ایک بار پھر جموں و کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمر عبداللہ کے کنٹرول میں ہوم ڈیپارٹمنٹ کے علاوہ تمام محکموں کے اختیارات ہیں، لہٰذا یہ ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیری عوام کے ساتھ کئے گئے وعدوں کو پورا کریں۔ اشوک کول نے نیشنل کانفرنس (این سی) پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور زمینی سطح پر کوئی ڈلیوری نظر نہیں آ رہی۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ عمر عبداللہ کو بطور وزیراعلٰی تمام اختیارات حاصل ہیں، لیکن اس کے باوجود ان کی پارٹی عوامی مسائل کے حل میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔
بی جے پی کے لیڈر اشوک کول نے یاد دہانی کرائی کہ انتخابی مہم کے دوران نیشنل کانفرنس نے کشمیری عوام کے ساتھ بڑے بڑے وعدے کئے تھے، جن میں مفت بجلی کی فراہمی، راشن کوٹے میں اضافہ، بارہ ایل پی جی سلنڈروں کی فراہمی اور عارضی ملازمین کی مستقلی شامل تھی لیکن افسوس کہ آج تک ان میں سے ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا گیا ہے۔ اشوک کول نے مزید کہا کہ نیشنل کانفرنس کی یہ روش ثابت کرتی ہے کہ پارٹی محض کھوکھلے نعروں اور بیانات پر یقین رکھتی ہے، جبکہ عوامی مسائل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی پر کوئی توجہ نہیں دی جا رہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام اب جھوٹے وعدوں کو برداشت نہیں کریں گے اور وقت آگیا ہے کہ نیشنل کانفرنس اپنی ذمہ داریوں کو سمجھتے ہوئے عوام سے کئے گئے وعدوں کو عملی جامہ پہنائے۔
بی جے پی کے لیڈر نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل کانفرنس کو چاہیئے کہ وہ محض سیاسی بیان بازی کے بجائے عوامی مسائل پر توجہ دے اور اپنے وعدوں پر عمل درآمد کو یقینی بنائے، کیونکہ کشمیری لوگ اب کھوکھلے بیانات کے بجائے حقیقی ڈلیوری چاہتے ہیں۔ ان باتوں کا اظہار اشوک کول نے منگل کو اننت ناگ میں "سیوا پروگرام" میں شرکت کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے گورنمنٹ میڈیکل کالج میں صفائی پروگرام منعقد کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ پارٹی کے دیگر لیڈروں اور درجنوں پارٹی ورکران نے بھی شرکت کی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کہ نیشنل کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل اشوک کول نے کی فراہمی بی جے پی
پڑھیں:
کشمیری عوام نے اپنی آزادی، عزت اور شناخت کے لیے بے پناہ قربانیاں دی ہیں
ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے سیکریٹری اطلاعات مشتاق احمد بٹ نے کوئٹہ کے میڈیکل کالج میں زیرِ تعلیم کشمیری طلباء سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری طلباء اپنی مظلوم قوم کے نمائندے ہیں جن کے کندھوں پر ایک عظیم قومی اور اخلاقی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ نے کہا ہے کہ کشمیری عوام نے اپنی آزادی، عزت اور شناخت کے لیے بے پناہ قربانیاں دی ہیں جنہیں دنیا کے سامنے اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے سیکریٹری اطلاعات مشتاق احمد بٹ نے کوئٹہ کے میڈیکل کالج میں زیرِ تعلیم کشمیری طلباء سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری طلباء اپنی مظلوم قوم کے نمائندے ہیں جن کے کندھوں پر ایک عظیم قومی اور اخلاقی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ آپ جہاں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے آئے ہیں وہاں آپ کی یہ ذمہ داری بھی ہے کہ اپنی قوم کی اس جدوجہدِ آزادی کی نمائندگی کریں جو گزشتہ 78 برسوں سے بھارتی جابرانہ قبضے اور ریاستی دہشت گردی کے خلاف جاری ہے۔ کشمیری عوام نے اپنی آزادی، عزت اور شناخت کے لیے بے پناہ قربانیاں دی ہیں جنہیں دنیا کے سامنے اجاگر کرنا ہم سب کا فرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری طلباء کو اپنی تعلیمی مصروفیات کے ساتھ ساتھ تحریکِ آزادی کشمیر کوبھی اجاگر کرنا ہو گا تاکہ اقوامِ عالم کشمیریوں کی حقِ خود ارادیت کی جدوجہد کا کھل کر ساتھ دیں۔ حریت رہنما نے اس موقع پر پاکستان کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نہ صرف کشمیریوں کا مخلص دوست اور پشتبان ہے بلکہ دنیا کا واحد ملک ہے جو ہر فورم پر جموں و کشمیر کے مسئلے کو بھرپور انداز میں اجاگر کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام ہمیشہ مملکتِ خداداد پاکستان کے شکرگزار رہیں گے جس نے ہر سطح پر تحریکِ آزادی کشمیر کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھی ہے۔