علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی قمر زمان قائرہ سے سکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اہم ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
ملاقات میں گلگت بلتستان کی موجودہ سیاسی صورتحال و دیگر اہم امور پر تفصیلی گفت و شنید ہوئی، اس موقع پر مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جناب محمد علی قائد و دیگر پاکستان پیپلز پارٹی سے سینیئر رہنماء بھی موجود تھے۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی سکردو سے اسلام آباد سفر کے دوران سابق وفاقی وزیر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنماء قمر زمان قائرہ کی سکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اہم ملاقات ہوئی، موجودہ گلگت بلتستان کی سیاسی صورتحال و دیگر اہم امور پر تفصیلی گفت و شنید ہوئی، اس موقع پر مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جناب محمد علی قائد و دیگر پاکستان پیپلز پارٹی سے سینیئر رہنماء بھی موجود تھے۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
پی پی وژن کے مطابق عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھوں گا، اسٹیفن کھوکھر
لیاری تیسر ٹاؤن یونین کونسل 10 کے ضمنی الیکشن میں پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار اسٹیفن کھوکھر نے کہا ہے کہ پی پی کی قیادت کے وژن کی روشنی میں عوامی خدمت کا مشن جاری رکھوں گا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق یوسی 10 لیاری تیسر ٹاؤن کے ضمنی انتخاب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے حمایت یافتہ وائس چیئرمین کے امیدوار اسٹیفن کھوکھر کے حق میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
پیپلز پارٹی کی رکن سندھ اسمبلی اور پارلیمانی سیکریٹری برائے اقلیتی امور روما مشتاق مٹو نے پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن منارٹیز ونگ کے صدر مشتاق مٹو کے ہمراہ اسٹیفن کھوکھر کے انتخابی کیمپ میں ایک پرجوش کارنر میٹنگ سے خطاب کیا۔
آزاد امیدوار بشیر نے اسٹیفن کھوکھر کے حق میں دستبرداری کا اعلان بھی کردیا جبکہ اس کے ساتھ ساتھ محلہ کمیٹی کے صدر نے بھی باضابطہ طور پر اسٹیفن کھوکھر کی حمایت کا اعلان بھی کردیا۔
شرکاء نے اسٹیفن کھوکھر کو ایک باصلاحیت اور عوام دوست امیدوار قرار دیتے ہوئے مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ ان کی کامیابی علاقے کی تعمیر و ترقی اور عوامی مسائل کے حل کی ضمانت ہوگی۔
اسٹیفن کھوکھر نے تمام حمایتیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ پیپلز پارٹی کی قیادت کے وژن کے مطابق عوامی خدمت کا مشن جاری رکھیں گے۔