خیرپور،پاکستان بیت المال کی جانب سے چیک تقسیم کرنے کی تقریب
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250923-11-4
خیرپور (جسارت نیوز)پاکستان بیت المال کی جانب سے ضرورت مندوں میں چیک تقسیم کرنے کی تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی چیک تقسیم کرنے کی تقریب میں ایم این اے مہرین بھٹو نے ضرورت مندوں میں 30 ہزار روپے کے امدادی چیک تقسم کئے چیک تقسیم کی تقریب میں کنگری، گمبٹ، خیرپور اور کوٹڈیجی تعلقہ کے 50 سے زائد ضرورت مندوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایم این اے ڈاکٹر مہرین بھٹو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی غریبوں کی جماعت ہے جس نے ہمیشہ غریب عوام کی خدمت کی ہے۔ اس مشکل وقت میں غریب عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔پاکستان کے صدر آصف زرداری کا دورہ چین پاکستان کے استحکام، اقتصادی ترقی اور دفاعی تعاون کا پیغام ہے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ لیڈیز ونگ کنگری کی صدر سلطانہ کٹیاں، حفیظ میتلو اور دیگر بھی چیک تقسیم کرنے کی تقریب میں موجود تھے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: چیک تقسیم کرنے کی تقریب
پڑھیں:
بلوچستان کے نوجوانوں کو فوجی آپریشن نہیں تعلیم کی ضرورت: حافظ نعیم
لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ بلوچستان کے نوجوان تعلیم یافتہ اور ہنرمند بن کر آگے بڑھنا چاہتے ہیں، انہیں فوجی آپریشن کی نہیں تعلیم کی ضرورت ہے۔ ایوب سٹیڈیم کوئٹہ میں بنو قابل پروگرام کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ملک دشمن اور خدانخواستہ اسے توڑنے کی خواہش رکھنے والے عناصر کو واضح پیغام دیا کہ جماعت اسلامی پاکستان کی ہر حال میں حفاظت کرے گی۔ پاکستان نظریہ کی بنیاد پر معرض وجود میں آیا اور ہم اس نظریہ کے محافظ ہیں۔ الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت بنو قابل پروگرام کے کوئٹہ میں آغاز پر ہزاروں بچوں اور بچیوں نے مفت آئی ٹی کورسز میں داخلہ کے لیے ٹیسٹ دیا۔ تقریب سے امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا ہدایت الرحمن بلوچ اور دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا۔ امیر جماعت اسلامی نے بنو قابل کا دائرہ کار صوبہ کے دیگر شہروں تک پھیلانے کا اعلان کیا اور نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ تعمیری سرگرمیوں کا حصہ بن کر ملک و قوم کی خدمت کریں۔ حافظ نعیم الرحمن نے حکمرانوں کو باور کرایا کہ معدنیات کے متنازعہ معاہدوں کی بجائے نوجوانوں کی تعلیم و تربیت اور خصوصی طور پر آئی ٹی اور کمپیوٹر کے شعبہ جات میں ان کی ترقی پر توجہ دی جائے تاکہ آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ہو اور خوشحالی آئے۔