2025-09-23@19:48:51 GMT
تلاش کی گنتی: 14

«اشوک کول نے»:

    بی جے پی کے آرگنائزیشنل سکریٹری نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کی یہ روش ثابت کرتی ہے کہ پارٹی محض کھوکھلے نعروں اور بیانات پر یقین رکھتی ہے، جبکہ عوامی مسائل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے آرگنائزیشنل سکریٹری اشوک کول نے ایک بار پھر جموں و کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمر عبداللہ کے کنٹرول میں ہوم ڈیپارٹمنٹ کے علاوہ تمام محکموں کے اختیارات ہیں، لہٰذا یہ ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیری عوام کے ساتھ کئے گئے وعدوں کو پورا کریں۔ اشوک کول نے نیشنل کانفرنس (این سی) پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ...
    کولمبیئن صدر نے اسرائیل کو کوئلے کی برآمد پر پابندی لگادی، تمام شپمنٹس روک دیں WhatsAppFacebookTwitter 0 28 July, 2025 سب نیوز کولمبیئن صدر گوستاوو پیترو نے اسرائیل کو کوئلہ برآمد کرنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے تمام شپمنٹس روک دیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کولمبیئن صدر گوستاوو پیترو نے کہا ہے کہ ایک ٹن کوئلہ بھی اسرائیل نہیں جائے گا، کولمبیا غزہ میں جاری نسل کُشی کا حصہ نہیں بنے گا، اسرائیلی عوام خود کو بدلیں گے تب ہی ہم دوبارہ ملیں گے اور سفارتی تعلقات بھی بحال ہوں گے۔ان کا کہنا ہے کہ جب تک اسرائیل فلسطینیوں پر بم برسا رہا ہے، لاکھوں جانیں لے رہا ہے تب تک ہمارا اسرائیل سے کوئی تعلق نہیں رہے گا۔گوستاوو...
    پارلیمنٹ ہاوس کی چھتیں ٹپکنے لگیں، تارکول بھی کام نہ آیا، انتظامیہ کی بالٹیوں سے پانی روکنے کی کوشش WhatsAppFacebookTwitter 0 22 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی دارالحکومت میں جاری وقفے وقفے کی بارش نے پارلیمنٹ ہاوس کی چھتوں کی قلعی کھول دی، پارلیمنٹ ہاوس کی متعدد چھتیں ٹپکنے لگیں، جن سے ٹپکنے والا پانی فرش پر جمع ہونے لگا، انتظامیہ کی جانب سے پانی روکنے کے لیے عارضی طور پر ٹپکتے مقامات پر بالٹیاں رکھ دی گئیں۔ذرائع کے مطابق، گزشتہ ہفتے ہی سی ڈی اے نے چھتوں کو تارکول سے کور کیا تھا تاکہ ٹپکنے کی شکایات کا مستقل حل نکالا جا سکے، تاہم شدید بارش کے سامنے یہ بندوبست ناکام ثابت ہوا۔ پارلیمنٹ ہاوس کے...
    پاکستان نے اسنوکر ٹورنامنٹ میں بھارت کو دھول چٹاکر تاریخی فتح  اپنے نام کرلی۔ یہ بھی پڑھیں: تیسری سارک اسنوکر چیمپیئن شپ: پاکستان کے محمد آصف نے ٹائٹل اپنے نام کرلیا پاکستان کے کیوئسٹ بابر مسیح نے کیو اسکول ایشئین اوشیانا ٹورنامنٹ میں بھارت کے سابق عالمی چیمپیئن پنکج ایڈوانی کو شکست سے دوچار کیا۔ پاکستانی کیوئسٹ بابر مسیح نے پنکج ایڈوانی کو 4-1 فریم اسکور سے ہرایا، پاکستان کے بابر مسیح کا تعلق  راولپنڈی سے ہے۔  بھارتی کھلاڑی پنکج ایڈوانی 3 بار انٹرنیشنل بلیئرڈ اینڈ اسنوکر فیڈریشن (آئی بی ایس ایف) کے عالمی چیمپیئن رہ چکے ہیں، جسے بابر مسیح نے دھول چٹائی۔ یہ بھی پڑھیں: محمد آصف تیسری مرتبہ عالمی اسنوکر چیمپیئن بن گئے، بھارتی کھلاڑی کا ریکارڈ برابر یاد رہے کہ...
    رواں تعلیمی سال میں سکولوں کےبچوں کاسلیبس مکمل نہ ہونےکاانکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سکول سربراہان نےاساتذہ کواضافی چھٹیاں کرنےسےروک دیا۔ہفتہ وار2 چھٹیوں اورغیراعلانیہ چھٹیوں کےباعث سلیبس مکمل نہ ہوا۔بیشترسکولوں میں بچوں کومفت درسی کتب بھی تاخیرسےملی ہیں۔ سکول سربراہان کا کہنا تھا کہ اساتذہ کی گرمی کی چھٹیوں سےقبل سلیبس ہرصورت مکمل کروایاجائے۔
    اسرائیل نے غزہ میں بمباری کرکے کم از کم 61 فلسطینیوں کو شہید کیا ہے۔ الجزیرہ کے مطابق الوحدہ اسٹریٹ غزہ میں واقع ایک ریسٹورنٹ میں ہونے والے ایک اسرائیل ڈرون حملے میں 17 افراد شہید ہوگئے۔ یہ غزہ میں ان چند مقامات میں سے ایک تھا جہاں 2 ماہ سے زائد عرصے سے محصور غزہ کے عوام کے لیے اشیائے خورونوش دستیاب تھیں۔ یہ بھی پڑھیے: اسرائیل کا یمنی دارالحکومت صنعا کے مرکزی ایئرپورٹ پر حملہ علاوہ ازیں، غزہ سٹی میں واقع الکرامہ نامی اسکول پر ہونے والی بمباری میں 13 افراد شہید ہوئے۔ اس کے علاوہ غزہ میں متعدد مقامات پر حملے کیے گئے جن سے درجنوں کی تعداد میں ہلاکتیں ہوئیں۔ واضح رہے کہ اسرائیل نے غزہ...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 06 مئی ۔2025 ) پیپلزپارٹی کے مرکزی راہنما چوہدری منظور نے پنجاب حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت 17 ہزار سرکاری سکولوں کو آﺅٹ سورس کرنے جارہی ہے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کا2لاکھ افرادکو وفاق سے نکالنے کاپلان ہے اور پنجاب حکومت17ہزارسرکاری سکول کوآﺅٹ سورس کرنے جارہی ہے. انہو ں نے کہا کہ لاہور کے جناح ہسپتال سمیت بڑے ہسپتالوں،بنیادی مراکز صحت کوبھی آﺅٹ سورس کیا جائے گا، اساتذہ ،ڈاکٹرز،پیرامیڈیکل اسٹاف سراپااحتجاج ہیں، پنجاب حکومت کی نااہلی ہے کہ اس سے صحت اور ایجوکیشن کا نظام نہیں چل رہا.(جاری ہے) انہوں نے بتایا کہ سندھ میں دل کے13ہسپتال100 فیصد فری ہیں، سندھ میں...
    بلوچستان میں تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کے حکومت بلوچستان نے اقدامات کا سلسلہ شروع کردیا ہے، تعلیم سے محروم بچوں کو اسکول لانے اور غیر حاضر اساتذہ کے خلاف کارروائیوں کا عمل بھی تیز کردیا گیا۔ اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ، مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن منیر احمد نے وی نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سال 2024 میں ایجوکیشن فیلڈ آفیسرز کی جانب سے مانیٹرنگ عمل میں لائی گئی، جس میں طلبا کی اسکولوں میں موجودگی، اسکولوں کی حالت، اساتذہ کی دستیابی سمیت دیگر امور زیر غور رہے۔ ’یہ پہلی مرتبہ ہے کہ تمام اسکولوں کی مکمل مانیٹرنگ کی گئی۔ اس دوران عملے کی جانب سے 15270 اسکولوں میں 27490 دورے کیے گئے، ان دوروں کے دوران ہمارے...
    پشاور(نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا میں پرائمری اور سیکنڈری اسکول ٹیچنگ کی آسامیوں کے لیے حیران کن طور پر حد زیادہ تعداد میں اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد، بشمول پی ایچ ڈی ہولڈرز، نے درخواستیں جمع کرائی ہیں۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، مجموعی طور پر 948,214 درخواست دہندگان میں سے 218,088 افراد پی ایچ ڈی ڈگری رکھتے ہیں، جو تعلیم کے شعبے میں نوکری کی تلاش میں حد سے زیادہ تعلیم یافتہ امیدواروں کے بڑھتے ہوئے رجحان کو ظاہر کرتا ہے۔ درخواست دہندگان کی تعلیمی قابلیت کی تفصیل ٹیچنگ کی آسامیوں کے لیے مختلف تعلیمی قابلیت کے حامل افراد نے درخواستیں دی ہیں: تعلیمی قابلیت درخواست دہندگان کی شرح درخواست دہندگان کی تعداد پی ایچ...
    صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر نوشہرہ میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے. جہاں سرکاری اسکول کے احاطے کے اندر ٹک ٹاک بنانے سے منع کرنے پر گارڈ نے مشتعل ہوکر فائرنگ کردی۔سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ پرائمری اسکول سید اکبر نوشہرہ میں ٹک ٹاک بنانے سے روکنے پر چوکیدار آپے سے باہر ہوگیا اور ہیڈ ماسٹر پر فائرنگ کر دی۔ خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔فائرنگ کے بعد اسکول میں خوف و ہراس پھیل گیا اور طلبہ شدید خوفزدہ ہو گئے۔ دوسری جانب اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور چوکیدار کو گرفتار کر لیا۔ڈی ای او نوشہرہ کے مطابق معاملے کی مکمل تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی...
    لاہور (نیوزڈیسک)240 اساتذہ کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا، محکمہ سکول ایجوکیشن نے اساتذہ کے خلاف مختلف کیسز کا فیصلہ سنا دیا۔تفصیلات کے مطابق مجموعی طور پر ایک سال میں 881 اساتذہ کے خلاف کیسز قائم ہوئے تھے، 23 کیسز کے حوالے سے درخواستیں مسترد کر دی گئیں، 11 اساتذہ اور افسران کو جبری ریٹائرڈ کرنے کا فیصلہ بھی کر لیا گیا۔ علاوہ ازیں 6 اساتذہ کو نکال دیا گیا اور 6 کی نوکری میں سال ضبط کر لیا گیا، 36 اساتذہ سے بنیادی تنخواہوں کی ریکوری کا فیصلہ کیا گیا جبکہ 24 اساتذہ کا سالانہ انکریمنٹ روک لیا گیا۔مزید برآں 201 اساتذہ کو مختلف جرمانے کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور 228 اساتذہ کو الزامات سے بری...
    کولمبو:پاکستان کے اسنوکر کے ماہر کھلاڑی محمد آصف نے کولمبو میں ہونے والی سارک اسنوکر چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ فائنل میں محمد آصف نے سری لنکا کے طہ عشرت کو ہرایا۔ ایونٹ کی اہم بات یہ تھی کہ محمد آصف نے پورے ایونٹ کے دوران ایک بھی فریم نہیں ہارا۔ دریں اثنا وزیراعظم شہباز شریف نے محمد آصف کی اس بڑی کامیابی پر انہیں مبارکباد دی ہے۔ اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ آصف نے ملک کا نام بین الاقوامی سطح پر فخر کے ساتھ بلند کیا ہے۔ انہوں نے محمد آصف کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا اور ان کی کامیابی کو قوم کے...
    کولمبو(اسپورٹس ڈیسک)سارک اسنوکر چمپئن شپ میں عالمی چمپئن محمد آصف نے ہم وطن محمد نسیم اختر کو سخت مقابلے کے بعد شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔سری لنکا کے شہر کولمبو میں جاری چمپئن شپ کے پہلے سیمی فائنل میں عالمی چمپئن محمد آصف نے سخت جدوجہد کے بعد دوسرے پاکستانی کھلاڑی سابق عالمی جونیئر چمپئن محمد نسیم اختر کو3-5 سے مات دے کر ٹائٹل پر نظریں مرکوز کر دیں۔محمد نسیم اختر بھارتی کھلاڑی کمال چاؤلہ کو 2-4 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچے تھے۔آج فائنل میں محمد آصف کا مقابلہ سری لنکا کے طحہ ارشاد سے ہوگا۔
۱