پنجاب کے 17ہزار سرکاری سکول آﺅٹ سورس کر نے سے ہزاروں اساتذہ کی نوکریاں خطرے میں پڑ گئیں. چوہدری منظور
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 06 مئی ۔2025 ) پیپلزپارٹی کے مرکزی راہنما چوہدری منظور نے پنجاب حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت 17 ہزار سرکاری سکولوں کو آﺅٹ سورس کرنے جارہی ہے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کا2لاکھ افرادکو وفاق سے نکالنے کاپلان ہے اور پنجاب حکومت17ہزارسرکاری سکول کوآﺅٹ سورس کرنے جارہی ہے.
(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ سندھ میں دل کے13ہسپتال100 فیصد فری ہیں، سندھ میں اوپن ہارٹ سرجری ایک ہفتہ میں ہوجاتی ہے چوہدری منظورنے کہا کہ22سو روپے من کسان کوگندم پڑرہی ہے،خریداری بھی نہیں کی جارہی، کسان بھوکامرے گاتودکانداربھوکامرجائے گا، پنجاب میں جوریفارمزہورہی ہیں سب کاسمیٹک ہیں پی پی راہنما کا کہنا تھا کہ پنجاب میں12 کروڑ کی آبادی میں 10کروڑ کو ٹریکٹر دے رہے ہیں، موجودہ حکومت مزدوروں اور کسانوں پرخوفناک حملہ کررہی ہے.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پنجاب حکومت کہا کہ
پڑھیں:
یورپ روس سے جنگ کے لئے تیار نہیں، رپورٹ نے خطرے کی گھنٹی بجادی
پیرس (نیوز ڈیسک) یورپ روس سے جنگ کیلئے تیار نہیں، رپورٹ نے خطرے کی گھنٹی بجادی، فرانسیسی تھنک ٹینک کا یورپ کی دفاعی کمزوریوں پر انتباہ ، روس کا مقابلہ صرف سیاسی عزم سے ممکن ہوگا۔ یورپی ممالک کے پاس زمینی افواج وگولہ بارود کی شدید قلت، بیشترملکوں میں 15ہزار سے کم پیشہ ور فوجی ہیں۔فرانسیسی ادارے برائے بین الاقوامی تعلقات (IFRI) کی ایک نئی رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ یورپ روس کے ساتھ براہِ راست تصادم کی صورت میں مناسب تعداد میں فوج یا اسلحہ فوری طور پر فراہم کرنے میں مشکلات کا شکار ہوگا۔