پشین کے علاقے بٹے زئی میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک پولیس اہلکار کو شہید کردیا ہے، ابتدائی جوابی کارروائی میں 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

بٹے زئی میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے بلوچستان پولیس کے سب انسپکٹر زین الدین ترین جانبر نہ ہوسکے، فائرنگ کے اس جان لیوا واقعہ کے بعد پولیس اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

یہ بھی پڑھیں: دہشتگردی ہر صورت کنٹرول کی جائے گی، بلوچستان پولیس

ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کے مطابق ابتدائی کارروائی میں 2 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے، افسوسناک واقعہ کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

’شہید کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، صبر و استقامت شہید کے خاندان کا سرمایہ ہے، ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔‘

مزید پڑھیں: بلوچستان پولیس کے 200 اہلکار نوکریوں سے برطرف، وجہ کیا بنی؟

ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا تھا کہ زین الدین ترین نے فرض کی راہ میں جان قربان کر کے تاریخ رقم کی، حکومت شہید کے خاندان کو تنہا نہیں چھوڑے گی، قوم اپنے ہیروز کو کبھی نہیں بھولے گی۔

واضح رہے کہ شہید پولیس اہلکار زین الدین ترین چمن میں تعینات تھے اور چھٹیوں پر پشین آئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بٹے زئی بلوچستان حکومت پشین پولیس اہلکار ترجمان چمن سب انسپکٹر شاہد رند.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بٹے زئی بلوچستان حکومت پولیس اہلکار سب انسپکٹر شاہد رند پولیس اہلکار

پڑھیں:

بنوں:پولیس چوکی پر حملے میں اہلکار شہید، جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک

---فائل فوٹو

خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں پولیس چوکی فتح خیل پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک اہلکار شہید ہوگیا جبکہ جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔

آر پی او سجاد خان کے مطابق دہشت گردوں نے رات گئے چوکی پر چھوٹے اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک اہلکار شہید ہوا، جس کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

بنوں حملہ: شہید ہونے والے 12 افراد میں سے 6 کا تعلق ایک ہی گھرانے سے ہے

خلیل نواز نے کہا کہ دھماکے میں ان کی 4 بیٹیاں ،ایک بیٹا اور ایک بہو شہید ہوئے۔

پولیس کی جانب سے مؤثر اور جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد مارے گئے، جبکہ کئی زخمی ہوگئے۔

آر پی او کا کہنا ہے کہ علاقے میں پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے، دہشت گرد رات کی تاریکی میں اپنے زخمی ساتھیوں کے ہمراہ فرار ہوگئے۔

 وزیر داخلہ محسن نقوی نے دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید پولیس اہل کار کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

انہوں نے دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے جرات سے حملہ ناکام بناکر دہشت گردوں کو عبرت ناک انجام تک پہنچایا۔

متعلقہ مضامین

  • غزہ پر اسرائیلی درندگی جاری، امداد کے منتظر فلسطینیوں پر فائرنگ، مزید 36 افراد شہید
  • کراچی، شاہ لطیف تھانے کے باہر فائرنگ، ایک شخص ہلاک
  • کراچی میں دہشتگردوں کی فائرنگ، مولانا رجب علی بنگش کے بیٹے سمیت 2 افراد شہید، 3 زخمی
  • کراچی میں دہشتگردوں کی فائرنگ، مولانا رجب علی بنگش کے بیٹے سمیت 2 شہید
  • کراچی میں دہشتگردوں کی فائرنگ، مولانا رجب علی بنگش کے بیٹے سمیت 3 شہید
  • منگچر گرڈ اسٹیشن پر مسلح افراد نے حملہ کرکے عملے کو یرغمال بنا لیا، ترجمان کیسکو
  • بنوں:پولیس چوکی پر حملے میں اہلکار شہید، جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک
  • بنوں میں پولیس چوکی پردہشتگردوں کا حملہ،ایک اہلکار شہید،3 زخمی
  • جولائی میں دہشتگرد حملوں میں معمولی اضافہ ہوا، تھنک ٹینک 
  • بنوں میں پولیس چوکی پر حملہ پسپا،3 دہشتگرد ہلاک ،پولیس اہلکار شہید