City 42:
2025-05-06@11:30:51 GMT

ای ٹیکسی منصوبے کے حوالے سے بڑی پیش رفت

اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT

ویب ڈیسک : پنجاب میں شہریوں کو ٹرانسپورٹ کی بہترین سہولیات دینے کے اقدامات کے تحت ای ٹیکسی منصوبے کے حوالے سے بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا، جس میں ماس ٹرانزٹ پراجیکٹس پر تفصیلی بریفنگ  دی گئی۔ اجلاس میں یلو لائن ماس ٹرانزٹ سسٹم کی فزیبلٹی اسٹڈی رپورٹ پیش کی گئی اور شرکا کو صوبے میں ایکو فرینڈلی ای ٹیکسی پراجیکٹ کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ایک فیصد کمی کردی

اہم اجلاس میں ای ٹیکسی کے فنانشل ماڈل کی اصولی منظوری دیتے ہوئے 1100 ای ٹیکسیز سے پائلٹ پراجیکٹ کے اجرا پر اتفاق کیا گیا۔ اس سلسلے میں ای چارجنگ اسٹیشنز کے لیے سولر پاور سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں گجرانوالہ میں ماس ٹرانزٹ سسٹم کے لیے مزید روٹس پر رپورٹ طلب کرلی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے عوام کی سہولت کے مطابق روٹس کا تعین کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے جناح ٹرمینل تا ہربنس پورہ یلو لائن پراجیکٹ پر جلد از جلد کام شروع کرنے کا حکم  دیا۔

یہ اپریل ہسٹری کا گرم ترین اپریل کیوں تھا

اجلاس میں ای ٹیکسی پراجیکٹ سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ای ٹیکسی اسکیم میں حکومت پنجاب کی طرف سے سبسڈی بھی دی جائے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ  پٹرول پمپس کے ساتھ چارجنگ اسٹیشن قائم کرنے کی تجویز کا جائزہ بھی لیا گیا۔

Ansa Awais Content Writer.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: میں ای

پڑھیں:

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت اجلاس،چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کا جائزہ لیا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2025ء) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس کے دوران چیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔سی ای او پنجاب ہیلتھ انشی ایٹو مینجمنٹ کمپنی ڈاکٹر علی رزاق نے اس حوالہ سے بریفننگ بھی دی۔

صوبائی وزیر صحت نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ چیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام حکومت پنجاب کا فلیگ شپ پروگرام ہے۔چیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے تحت ابھی تک الحمدللہ 3690 سے زائد معصوم بچوں کی ہارٹ سرجریز کر چکے ہیں۔ بچوں کی ہارٹ سرجری پنجاب کے ام پینلڈ 6 سرکاری جبکہ 11 نجی ہسپتالوں میں کی جا رہی ہے۔ صحت کے اس منفرد پروگرام کے تحت ابھی تک بچوں کی اربوں روپوں کی مفت ہارٹ سرجریز کر چکے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی پنجاب کے تینوں تاریخی پروگرامز چیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری ، چیف منسٹرز ڈائیلسز اور چیف منسٹرز سپیشل انشی ایٹو فار ٹرانسپلانٹ پروگراموں میں مزید بہتری لائی جا رہی ہے۔ چیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام میں شفافیت کو سو فیصد یقینی بنایا جا رہا ہے۔اجلاس میں چیئرمین وزیر اعلی پنجاب ایڈوائزری کمیٹی برائے امراض قلب ڈاکٹر فرقد عالمگیر اور سیکرٹری صحت پنجاب عظمت محمود خان نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران سپیشل سیکرٹریز طارق محمود رحمانی اور ذیشان شبیر رانا، ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر محمد وسیم، ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر وحید اصغر اور ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن نے شرکت کی۔اجلاس میں وائس چانسلر یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز پروفیسر مسعود صادق، سی ای او پی ایچ آئی ایم سی ڈاکٹر علی رزاق سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر ام پینلڈ سرکاری و نجی ہسپتالوں کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ، ای ٹیکسی کے فنانشل ماڈل کی اصولی منظوری دیدی گئی
  • پنجاب میں ای ٹیکسی منصوبے کے حوالے سے بڑی پیش رفت
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ماس ٹرانزٹ پراجیکٹس کا اجلاس
  • 2 ماہ میں  بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں صوبوں کے سپرد کرنے کا فیصلہ
  • اسرائیلی کابینہ نے غزہ پر قبضہ کرنے کے منصوبے کی منظوری دیدی
  • آئی ایم ایف کی ہدایت، یوٹیلٹی اسٹورز کے ملازمین کی نوکریوں کے حوالے سے بری خبر
  • وزیراعلیٰ پنجاب کی انسپکشن ٹیم نے پانی کے منصوبے کا اربوں روپے کا معاہدہ منسوخ کر دیا
  • راولپنڈی: وزیر اعلی پنجاب نے اربوں روپے مالیت کے منصوبے کا کنٹریکٹ منسوخ کردیا
  • صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت اجلاس،چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کا جائزہ لیا