اساتذہ کواضافی چھٹیاں کرنےسےروک دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
رواں تعلیمی سال میں سکولوں کےبچوں کاسلیبس مکمل نہ ہونےکاانکشاف ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سکول سربراہان نےاساتذہ کواضافی چھٹیاں کرنےسےروک دیا۔ہفتہ وار2 چھٹیوں اورغیراعلانیہ چھٹیوں کےباعث سلیبس مکمل نہ ہوا۔بیشترسکولوں میں بچوں کومفت درسی کتب بھی تاخیرسےملی ہیں۔
سکول سربراہان کا کہنا تھا کہ اساتذہ کی گرمی کی چھٹیوں سےقبل سلیبس ہرصورت مکمل کروایاجائے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کا خصوصی دورہ
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کا خصوصی دورہ کیا جہاں اساتذہ اور طلباء نے اُن کا بھرپور خیرمقدم کیا۔
یونیورسٹی میں منعقدہ نشست میں ملکی سلامتی، داخلی صورتحال، دفاعی اُمور اور پاک فوج کے پیشہ ورانہ کردار پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
نشست کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے طلباء کو سوشل میڈیا پر جاری پروپیگنڈا، مس انفارمیشن اور اس کے اصل حقائق سے آگاہ کیا اور مختلف سوالات کے مدلل جوابات دیے۔
وائس چانسلر قائداعظم یونیورسٹی نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے دورے کو سراہتے ہوئے کہا“بھارت کے حوالے سے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا تھا کہ ہمارے جواب کو دنیا دیکھے گی اور دنیا نے مسلح افواج کے جواب کو بخوبی دیکھا، افواجِ پاکستان نے صرف بھارت اور اس کی فوج کو نہیں بلکہ اس کی ٹیکنالوجی کو بھی شکست دی۔
خصوصی نشست میں شریک اساتذہ و طلباء نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے سیشن کو انتہائی مفید اور موثر قرار دیا۔اساتذہ نے کہا“ہم پنجابی، پٹھان، سندھی یا بلوچ نہیں… سب سے پہلے پاکستانی ہیں۔“
آج کا سیشن انتہائی معلوماتی تھا، طلباء کے کئی ابہام دور ہو گئے۔طلباء نے بھی بھرپور اعتماد کا اظہار کیا“ڈی جی آئی ایس پی آر نے مس انفارمیشن سے متعلق ہمارے سوالات کے مدلل جواب دیے۔
ہم پاکستانی ہیں، پاک آرمی ہم میں سے ہے۔“ہم اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑے ہیں اور انہیں سلام پیش کرتے ہیں۔“نشست میں پاکستان کے ہر ضلع اور تحصیل سے طلباء شریک تھے،سب نے اس سیشن سے بہت کچھ سیکھا۔
دورہ قائداعظم یونیورسٹی میں اساتذہ اور طلباء نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی گفتگو کو قومی یکجہتی، دفاعی شعور اور سچائی تک رسائی کے لیے اہم سنگ میل قرار دیا۔